نیپالی طیارہ بھارتی فضائی حدود میں داخل
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیپال کا طیارہ بھارتی فضائی حدود میں داخل ہونے پر بھارتی ادارے چوکس ہو گئے تا ہم طیارہ واپس لوٹ گیا
بھارتی میڈیا کے مطابق نیپال کا طیارہ بھارتی فضائی حدود میں چار سو میٹر تک اندر آ گیا تھا جس کے بعد بھارت کی سیکورٹی ایجنسیاں متحرک ہوئیں تا ہم طیارہ بھارتی فضائی حدود میں داخل ہونے کے بعد واپس چلا گیا،طیارہ نیپال سے ملحق بہار کے مہاراج گنج ضلع کے سونولی قصبے پر کافی دیر تک پرواز کرتا رہا اور اس کے بعد واپس لوٹا ، بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ گزشتہ روز پیش آیا، واقعہ کے بعد بھیرہوا اسٹیشن کے سپرنٹنڈنٹ درشن دھیمرے نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ کہ خراب موسم اور لینڈنگ سگنلز کی عدم دستیابی کی وجہ سے اس طرح کے مسائل پیدا ہوتے ہیں جب بھی موسم شمالی سمت میں خراب ہوتا ہے تو طیارے کو لینڈنگ کے لیے جنوب سے آنا پڑتا ہے طیاروں کی محفوظ گردش کے لیے انہیں بھارتی سرحد میں داخل ہونا پڑتا ہے یہ تبھی ہوتا ہے جب موسم خراب ہو
دوسری جانب نیپال ایئرپورٹ اتھارٹی کے حکام کا کہنا ہے کہ بھیرہوا ائیرپورٹ پر محفوظ لینڈنگ کے لیے طیارے کو تقریبا 4 کلومیٹر کے دائرے کی ضرورت ہے بھارت کی سرحد جنوب کی سمت میں صرف تین کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے اس لیے طیارے کو مجبوراً بھارتی سرحد میں داخل ہونا پڑتا ہے ہوائی جہاز کا پائلٹ گورکھپور وارانسی ہوائی اڈے کے ائیر ٹریفک کنٹرول سے اجازت لے کر ہی بھارتی علاقے میں پرواز بھرتا ہے
@MumtaazAwan
مولوی فقیر محمد باجوڑی کو طالبان نے رہا نہیں کیا بلکہ….حقیقت سامنے آ گئی
جے یو آئی افغان طالبان کے ساتھ ہر طرح کا تعاون کرنے کو تیار ہے، مولانا فضل الرحمان
مشکل وقت میں عالمی صحافیوں کے انخلاء میں پاکستان کا کردار لائق تحسین ہے،سٹیون بٹلر
اپنا ہیلی کاپٹر گرانے والے بھارتی آفیسر کے ساتھ بھارت نے کیا سلوک کیا؟
پاکستان کو دھمکیاں دینے والے بھارت کا ہیلی کاپٹر کیسے تباہ ہوا؟ جان کر ہوں حیران
بریکنگ.بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ تباہ، کیپٹن ہلاک








