فضا میں طیارہ اور ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے

0
40
فضا-میں-طیارہ-اور-ہیلی-کاپٹر-آپس-میں-ٹکرا-گئے #Baaghi

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فضا میں طیارہ اور ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے

واقعہ امریکہ میں پیش آیا جہاں ایریزونا میں ایک ہوائی پارک کے اوپر ہیلی کاپٹر اور طیارہ فضا میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں دو افراد کی موت ہوئی ہے،مقامی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ حادثہ جمعہ کی صبح ساڑھے سات بجے کے قریب پیش آیا، حادثہ گریٹر فنکس علاقے کے جنوبی مشرقی شہر چینڈلر میں چینڈلر میونسپل ایئرپورٹ کے قریب پیش آیا، حادثے کے فوری بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں ، فائر بریگیڈ کا عملہ بھی موقع پر پہنچا

مقامی فائر بریگیڈ محکمے کے افسران نے حادثے کے حوالہ سے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کہ ٹکر کے بعد طیارہ لینڈنگ میں کامیاب ہو گیا لیکن ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہو گیا اور اس میں آگ لگ گئی حادثے میں ہیلی کاپٹر میں سوار دو لوگوں کی موت ہو گئی۔ چینڈلر پولیس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پولیس افسر جائے واقعہ پر پہنچ گئے ہیں اور طیارہ حادثے کے حوالہ سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، اگر کسی کے پاس اس حادثہ کی ویڈیو یا فوٹیج ہے تو پولیس سے رابطہ کیا جا سکتا ہے

قبل ازیں 15 ستمبر کو امریکی فضائیہ کا مہنگا ترین بمبار طیارہ بی 2سٹیلتھ ہنگامی لینڈنگ کے دوران رن وے پر حادثے کا شکار ہوگیا تھا، ایئر فورس گلوبل سٹرائیک پبلک افیئرز یونٹ نے بتایا کہ طیارہ معمول کے تربیتی مشن پر تھا کہ اسے” پرواز کے دوران خرابی” کے باعث تقریبا صبح 12:30 بجے امریکی ریاست میسوری کے ایئرپورٹ پر لینڈ کرنا پڑا۔دونوں پائلٹ محفوظ رہے حادثے کے سبب کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ آگ بھڑکی تاہم طیارے کو معمولی نقصان پہنچا ہے ایئر فورس گلوبل سٹرائیک پبلک افیئرز یونٹ کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

اس سے قبل 3 ستمبر کو سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی عمارت پر گر کر طیارہ تباہ ہونے سے 4 افراد ہلاک ہو گئے تھے ،واقعہ امریکہ میں پیش آیا جہاں طیارہ عمارت پر گرا، امریکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست کنیکٹی کٹ میں حادثہ ہوا جب طیارہ ٹیک آف کے کچھ دیر بعد گر کر تباہ ہو گیا، حادثے کی وجہ فنی خرابی بتائی جا رہی ہے، تا ہم تحقیقات کے بعد اصل وجہ سامنے آئے گی، طیارہ عمارت پر گرا تو اس میں آگ لگ گئی ، فائر بریگیڈ سمیت دیگر عملہ موقع پر پہنچا اور آگ بجھائی، طیارہ جس عمارت پر گرا اس وقت اس بلڈنگ میں کم از کم سو افراد موجود تھے

@MumtaazAwan

مولوی فقیر محمد باجوڑی کو طالبان نے رہا نہیں کیا بلکہ….حقیقت سامنے آ گئی

جے یو آئی افغان طالبان کے ساتھ ہر طرح کا تعاون کرنے کو تیار ہے، مولانا فضل الرحمان

مشکل وقت میں عالمی صحافیوں کے انخلاء میں پاکستان کا کردار لائق تحسین ہے،سٹیون بٹلر

اپنا ہیلی کاپٹر گرانے والے بھارتی آفیسر کے ساتھ بھارت نے کیا سلوک کیا؟

پاکستان کو دھمکیاں دینے والے بھارت کا ہیلی کاپٹر کیسے تباہ ہوا؟ جان کر ہوں حیران

بریکنگ.بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ تباہ، کیپٹن ہلاک

بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر تباہ

Leave a reply