لڑائی جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 3 سگے بھائی قتل

0
38

لاہور کے علاقے تھانہ شاہدرہ ٹائون کے علاقے میں لڑائی جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 3 سگے بھائی قتل اور 1 راہ گیر شخص زخمی ہوگیا.

بتایا گیا ہے کہ تھانہ شاہدرہ ٹائون جہانگیر پارک میں لڑائی جھگڑے کے دوران ایک پارٹی نے فائرنگ کرکے 3 سگے بھائیوں کو قتل کر دیا جبکہ فائرنگ سے ایک راہ گیر اصغر علی بھی فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہو گیا ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے قتل ہونے والوں میں 40 سالہ حافظ ذیشان 35 سالہ مسعود اور طاہر محمود شامل ہے جبکہ 55 سالہ اصغر علی کو زخمی حالت میں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا،

اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لاشوں کو قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے میں منتقل کر دی. سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر اور ڈی آئی جی آپریشنز لاہور چودھری سہیل نے نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی سی سی پی او لاہور نے ایس ایس پی آپریشنز، ایس پی سٹی کو خود موقعہ وزٹ کرنے کی ہدایت کی پولیس کی بھاری نفری جہانگیر پارک شاہدرہ ٹاؤن پہنچ گئی، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے،درج ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ دوست آزاد کشمیر سے آئے تھے اور انکی گاڑی گھر کے باہر کھڑی تھی، پڑوسیوں کا لڑکا گاڑی کے اوپر بیٹھا تھا اسے منع کیا تو اس نے گھر جا کر بتایا پھر اسکی والدہ نے غلیظ گالیاں دیں اورکہا کہ مزہ چکھاتی ہوں اسکے بعد اپنے رشتے داروں کو بلوا لیا اور ہمارا دروزہ بجایا ، ہم باہر نکلے تو تشدد کیا اور فائر کئے جس سے اموات ہوئیں،پولیس کا کہناہے کہ جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا،

کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

کرونا ویکسین کی تیاری کے لئے امریکہ مسلمان سائنسدانوں کا محتاج

پاکستان میں کرونا ویکسین کہاں تک پہنچ گئی، مبشر لقمان کے ساتھ ڈاکٹر جاوید اکرم کے تہلکہ خیز انکشافات

‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

کورونا ویکسین لگنے سے 500 کے قریب بھارتیوں کی حالت بگڑ گئی

کرونا ویکسین کے ذریعے ہمارے جسم میں بندر کا ڈی این اے ڈالا جائے گا،شہری عدالت پہنچ گیا

عالمی ادارہ صحت کی پاکستان کو کرونا ویکسین بارے بڑی یقین دہانی

کرونا ویکسین کا راز ہیکرز کی جانب سے چوری کرنے کی کوشش ناکام

کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

Leave a reply