مزید دیکھیں

مقبول

گوجرہ: دو بچے نہر میں ڈوب کرزندگی کی بازی ہار گئے

گوجرہ،باغی ٹی وی (نامہ نگارعبدالرحمن جٹ) نہر میں نہاتے...

حکومت کا 15 مارچ کو یوم تحفظ ناموس رسالت ﷺ منانے کا فیصلہ

حکومت نے 15مارچ کو اسلامو فوبیا سے نمٹنےکے عالمی...

پاکستان کے زرعی مستقبل کیلئے محفوظ شہیدکنال کی تعمیر ناگزیر

پاکستان کی زرعی ترقی اور پانی کے وسائل کے...

ٹرمپ انتظامیہ کے حماس کے ساتھ خفیہ مذاکرات،اسرائیل میں شدید تشویش

امریکی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ اور حماس...

پاکستان اور ٹی ٹی پی کے مابین سیزفائر معاہدہ،افغان وزیر خارجہ کا ردعمل آ گیا

پاکستان اور ٹی ٹی پی کے مابین سیزفائر معاہدہ،افغان وزیر خارجہ کا ردعمل آ گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے وزیرخارجہ امیر متقی نے کہا ہے کہ اداروں میں خواتین 100 فیصد واپس آچکی ہیں،افغان عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی نے پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں میں 75 فیصد خواتین واپس ڈیوٹی پرآچکی ہیں وزیراعظم عمران خان سے آج ملاقات ہوگی،اس وقت افغان سرزمین میں پاکستان مخالف عناصرموجود نہیں،افغان سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہیں ہو رہی،افغانستان کو بڑی فوج کی ضرورت نہیں ،ہم مختصر اورباصلاحیت فوج تشکیل دیں گے ،ہماری حکومت وسیع البنیاد ہے،تمام قومیتیں شامل ہیں،پاکستان اور ٹی ٹی پی کے مابین سیزفائر معاہدہ خوش آئند ہے،

افغانستان کے وزیرخارجہ امیر متقی نے کہا ہے کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان سمیت کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگی،پاکستان کے دورے کے دوران اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے افغانستان کے وزیرخارجہ امیر متقی کا کہنا تھا کہ افغانستان پاکستان کے ساتھ بہتر تعلقات کا خواہاں ہے ،افغانستان انسانی بنیادوں پر پاکستان کی طرف سے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے افغان عوام کو 40 سال پناہ دینے پر پاکستان کے شکرگزار ہیں،افغان مہاجرین نے جتنا عرصہ پاکستان میں گزارا زرا نقصان نہیں پہنچایا،افغانستان کی جیلوں میں 35ہزار سے زائد قیدی موجود تھے آج افغانستان کی جیلوں میں کوئی قیدی نہیں آج افغانستان میں تعلیمی ادارے بحال ہیں ،افغانستان کے وزیر خارجہ امیر متقی کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق کی پاسداری ہورہی ہے ،دنیا افغانستان میں جن اصلاحات پرکام کرنا چاہتی ہے ہم کام کرنے کے لیے تیار ہیں افغانستان میں تعمیراتی کاموں کے لیے دنیا کو آگے آنا چاہیے دباو کے ذریعے کسی بھی ملک کوقائل نہیں کیاجا سکتا،مذاکرات بہترین عمل ہے افغانستان کے دارالحکومت کابل یا کسی اورشہر میں افغانوں کوکوئی مشکل نہیں ،افغانستان کے وزیرخارجہ امیر متقی کا کہنا تھا کہ افغانستان میں نئی حکومت کے آنے کے بعد سب کچھ صفر سے شروع ہوا،افغانستان میں معاشی اوردیگر مسائل ہیں توا س کی وجہ وہاں سب کچھ نئے سرے سے شروع ہونا ہے افغانستان کی ترقی کے خواہاں ہیں ،چاہتے ہیں دنیا کے تمام ممالک تعمیر و ترقی میں مددکریں افغانستان کے تمام اداروں میں خواتین کوکام کرنے کی آزادی ہے اشرف غنی کا کابل سے فرار ہونا افغانستان کے ساتھ ناانصافی تھی کابل پرکنٹرول حاصل کرنے سے پہلے اشرف غنی فرار ہوئے

قبل ازیں گزشتہ روز وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی نے اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ ملاقات کی جس میں قائم مقام وزرائے صنعت و تجارت کے علاوہ خزانہ اور نائب وزیر ہوا بازی بھی شامل تھے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے ہمراہ وزیر ہوا بازی سرور خان، مشیر خزانہ شوکت ترین ‘ رزاق داؤد اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغان عوام کو درپیش دہرے چیلنجوں کے پیش نظر افغانستان کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد اور اقتصادی مدد فراہم کرنے کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں کو اجاگر کیا پاکستان نے مختلف شعبوں میں تکنیکی مدد کی پیشکش کی اور موجودہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور تعاون کے نئے شعبوں کی نشاندہی کے لیے بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا.قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی نے پرامن اور مستحکم افغانستان کے لیے پاکستان کی مسلسل حمایت اور خاص طور پر گزشتہ چار دہائیوں سے لاکھوں پناہ گزینوں کی میزبانی کرنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے عوام کے باہمی فائدے کے لیے برادرانہ تعاون پر مبنی تعلقات کو مضبوط بنانے میں مکمل تعاون کا یقین دلایا

کابل ائیرپورٹ پر ڈورن حملے سے متاثرہ خاندان کی تفصیلا ت سامنے آ گئیں

افغانستان کی صورتحال، چین نے کیا بڑا اعلان

ذبیح اللہ مجاہد کا کابل ایئر پورٹ کا دورہ، کیا اہم اعلان

طالبان کے کابل پر کنٹرول کے بعد کشمیری مجاہدین کے حوصلے بلند،مودی سرکار نے سر پکڑ لیا

اس بات کا کوئی ثبوت نہیں کہ اسامہ بن لادن نائن الیون کے حملوں میں ملوث تھا ،ذبیح اللہ مجاہد

سابق صدر حامد کرزئی، عبد اللہ عبداللہ کو طالبان نے نظر بند کردیا

جنہوں نے حملہ کیا وہ اس کی قیمت چکائیں گے، جوبائیڈن کا کابل دھماکوں پر ردعمل

بھارت امن چاہتا ہے تو کشمیریوں پر مظالم بند کرے،قریشی کی نیویارک میں صحافیوں سے گفتگو

شاہ محمود قریشی کی افغان عبوری وزیراعظم ملاحسن اخوند سے ملاقات

عالمی برادری سے افغان حکومت سے رابطے بحال کرنے کا مطالبہ

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan