بلدیاتی الیکشن میں خواجہ سرا بھی امیدوار
خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں الیکشن کمیشن نے اپیلٹ ٹربیونلز تشکیل دے دیئے ہیں

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق الیکشن کمیشن نے 18 اضلاع میں 64 اپیلٹ ٹربیونل تشکیل دیئے اپیلٹ ٹربیونلز میں کاغذات نامزدگی پر ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کو چیلنج کیا جاسکے گا۔ الیکشن کمیشن نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو بطور اپیلٹ ٹربیونل تشکیل دیا ،خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے لئے پہلے مرحلہ کی پولنگ 19 دسمبر کوہو گی

بنوں بلدیاتی انتخابات کیلئے بنوں خواجہ سراء عمر نے بھی جنرل نشست کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرالی خواجہ سراء نے جنرل نشست پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے، الیکشن کمیشن آفس میں کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے موقع پر خواجہ سرا عمر نے عوام سے اپیل کی وہ پولنگ والے دن ووٹ دے اور کامیاب کروائے

بلدیاتی انتخابات خیبر پختونخواہ 2021 میں کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے،پاکستان تحریک انصاف کی سینئیر نائب صدر حسن بانو اربن 2 وارڈ 1 سے بلامقابلہ منتخب ہو گئی ہیں،درہ آدم خیل سے بھی پاکستان تحریک انصاف کی 5 خواتین بلامقابلہ منتخب ہو گئی ہیں ،وومن ونگ کوہاٹ کی ضلعی صدر ریحانہ اسرار وارڈ 7 جنگل خیل کوہاٹ سے بلامقابلہ منتخب ہو گئی ہیں،علاوہ ازیں صوبہ بھر کے بلدیاتی انتخابات میں اے این پی کے 26 امیدواروں کی بلامقابلہ کامیابی ہوئی ہے

دوسری جانب قومی وطن پارٹی کے طرف سے آئندہ بلدیاتی انتخابات میں ویلج کونسل زیم خوارہ سے نامزد امیدوار حاجی ابراہیم خان ہونگے،وطن کور شیرپاؤ میں ضلعی چیئرمین قیصر جمال ھشنعرے ،ضلع چارسدہ جنرل سیکرٹری مفتی افتخار خان، پی کے56 چیئرمین جاوید حسین خان نے پارٹی کی طرف سے ٹکٹ جاری کئے، دوسری جانب حکمران جماعت پی ٹی آئی ایک بار پھر اختلافات کا شکارہو گئی ہے، باجوڑ میں 15 رہنماوں نے تحصیل ناظم کے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے۔

خواجہ سرا مشکلات کا شکار،ڈی چوک میں احتجاج،پشاورمیں "ریپ” کی ناکام کوشش

خواجہ سرا کے روٹھنے پر خود کو آگ لگانے والا پریمی ہسپتال منتقل

خواجہ سرا پر تشدد کرنے والے ملزمان گرفتار

خواجہ سراؤں کو ملازمتوں میں کوٹہ مقرر کرنے کا مطالبہ سامنے آ گی

خواجہ سرا کا یہ کام دوسروں کیلئے مشعل راہ ہے،لاہور ہائیکورٹ

پنجاب کے شہر میں دو خواجہ سراؤں کو گھر میں گھس کر گولیاں مار دی گئیں

دو خواجہ سراؤں کا قتل،پولیس نے خواجہ سراؤں کو دھکے مار کر تھانے سے نکال دیا

پشاور میں پہلی بار خواجہ سراء کو منتخب کر لیا گیا، آخر کس عہدے کیلئے؟

خواجہ سرا کے ساتھ گھناؤنا کام کر کے ویڈیو بنانیوالے ملزمان گرفتار

دوستی نہ کرنے کا جرم، خواجہ سراؤں پر گولیاں چلا دی گئیں

مردان میں خواجہ سرا کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالے ملزما ن گرفتار

خواجہ سرا کے ساتھ بازار میں گھناؤنا کام کرنیوالے ملزمان گرفتار

خواجہ سرا بھی اب سکول جائیں گے، مراد راس

خواجہ سرا کے ساتھ ڈکیتی، مزاحمت پر بال کاٹ دیئے گئے

پشاور پولیس کا رویہ… خواجہ سرا پشاور چھوڑنے لگے

Shares: