حکومت کے ساتھ چلتے رہے تو عوام کے پاس نہیں جا سکتے،ق لیگی رہنما پھٹ پڑے

ملک میں مہنگائی میں اضافہ پر مسلم لیگ ق لیگ دباو کا شکار ہو گئی ہے

چودھری پرویز الہیٰ سے ق لیگی رہنماؤں کی ملاقات ہوئی جس میں رہنماؤں نے خدشات کا اظہار کیا، حکومت کی اتحادی جماعت مسلم لیگ ق کا کہنا ہے کہ حکومت مہنگائی اور عوامی مسائل پر توجہ نہیں دے رہی ، مسلم لیگ ق کے رہنماوں نے پرویز الہٰی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال میں ہم بھی جوابدہ ہیں ،رہنماؤں نے قیادت سے سوال کیا کہ ووٹرز اور عوام کو کس طرح اعتماد میں لے سکتے ہیں ،چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ اتحادی ہیں چھوڑ نہیں سکتے، اس طرح سیاسی تاثر خراب ہوتا ہے جس پر ق لیگی رہنماؤں نے کہا کہ اس طرح ساتھ چلتے رہے تو عوام کے پاس نہیں جا سکتے کچھ دنوں میں درمیانی راستہ نکالنا ہو گا،ایسی صورتحال میں بلدیاتی کیا جنرل الیکشن میں بھی نہیں جا سکتے،

قبل ازیں ق لیگی صدرچودھری شجاعت حسین کی ہدایت پرپارٹی کی سینٹرل کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے ،اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویزالہیٰ پارٹی اجلاس کی صدارت کریں گے اجلاس میں وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ اور مونس الہیٰ شریک ہوں گے سینیٹرکامل آغا، ارکان اسمبلی سالک حسین اور حسین الہٰی بھی شرکت کریں گے پنجاب حکومت کے رویہ پر تحفظات کے حوالے سے لائحہ مرتب کیا جائے گا، ق لیگی سینیٹر کامل علی آغا کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت ارکان ا سپیکر سے صرف بجٹ اجلاس کیلئے ملاقات کرتے ہیں ،ہم یونہی کوئی فیصلہ نہیں کریں گے،مشاورت کے بعد پارٹی منشور کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا،پنجاب حکومت کے رویہ سے متعلق پارٹی کی طرف سے شکایات آ رہی ہیں،

واضح رہے کہ متحدہ اپوزیشن کے اراکین حکومتی اتحادیوں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں، گزشتہ روز ن لیگی رہنما سعد رفیق ،خورشید شاہ اور شاہدہ اختر علی کی ق لیگ کے وفد سے ملاقات ہوئی ہے اپوزیشن نے ق لیگ سے حکومت سے الگ ہونے کی درخواست کی اپوزیشن نے ق لیگ سے انتخابی اصلاحات بل کی حمایت نہ کرنے کی درخواست کی ق لیگ نے بل کی حمایت سے انکار کر دیا، اپوزیشن نے تعاون کے لیے بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا.

حکومتی اتحادی ایم کیو ایم بھی حکومت کے ساتھ اختلاف کر چکی ہے ایم کیو ایم کے رہنما امین الحق نے کہا ہے کہ وزیراعظم سے کہا کہ مشترکہ اجلاس سے پہلے ای وی ایم پر مشاورت چاہتے ہیں .امین الحق کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سے کہا کہ پہلے ای وی ایم پر مشاورت کی جائے،ایم کیوایم کی خواہش تھی رابطہ کمیٹی ارکان سے مشاورت کریں جمہوری کلچر کا بنیادی نکتہ مشاورت اور اعتماد ہوتا ہے،ایم کیوایم پاکستان جمہوری کلچر کے ذریعے آگے بڑھناچاہتی ہے،ای وی ایم پر ہمارے خدشات ہیں جو دور کیے جائیں،

بجٹ قریب آتے ہیں اتحادی جماعت کو بزدار نے کیا یقین دہانی کروا دی؟

حکومت کے اتحادی ہیں لیکن…چودھری پرویز الہیٰ نے ایک بار پھر بڑا اعلان کر دیا

حکومت کے برے دن، اتحادی جماعت کے رہنما چودھری پرویز الہیٰ بھی پھٹ پڑے

کپتان کا کمال، مریم اور بلاول کی راہیں پھر جدا؟

اور پھر اس بار بلاول مان ہی گئے، ایسا فیصلہ کیا کہ مولانا فضل الرحمان اسلام آباد چھوڑ گئے

سینیٹ انتخابا ت کے دوران ووٹ کیسے کاسٹ کیا تھا؟ زرتاج گل نے ایک بار پھر بتا دیا

سینیٹ انتخابات میں کیا اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل تھی؟ شیخ رشید نے دیا جواب

ایک کے بعد ایک وار،اب کون ہو گا اپوزیشن کا نیا شکار،مبشر لقمان کے انکشاف سے پی ٹی آئی میں کھلبلی مچ گئی

پیپلز پارٹی بمقابلہ اے آروائی ،مبشر لقمان اصل حقیقت منظر عام پر لے آئے

جماعت اسلامی کیخلاف پروگرام پر انکی طرف سے کیا ردعمل آتا ہے؟ مبشر لقمان نے بتا دیا

آسمان سے اہم پیغام آگیا،سمجھنے والوں کے لیے اشارہ کافی،سنیے مبشر لقمان کی زبانی

بڑی خبر آ گئی، آصف زرداری زندہ ہیں یا نہیں؟ سنئے حقیقت مبشر لقمان کی زبانی

وزیراعظم میں ہمت ہے تو یہ کام کریں، گیلانی نے بڑا چیلنج دے دیا

Shares: