نوازشریف پاکستان میں آئیں تو سیدھا جیل جائیں گے،بابر اعوان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ آج پارلیمنٹ میں64 نکات پر مشتمل نکات لے کر جارہے ہیں،
ڈاکٹر بابر اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اورتحریک انصاف درست سمت میں لے کر جارہے ہیں ،جو لوگ باہر نکل رہے ہیں انہوں نے پاکستان کے لیے کیا کیا؟ وزیراعظم اورتحریک انصاف ملک کو درست سمت میں لےکر جا رہے ہیں،جب پی ٹی آئی کو اقتدار ملا تو پاکستان ڈیفالٹ کیا جارہا تھا،آئی ایم ایف کے 13 پروگرام ن لیگ اور پیپلز پارٹی دور میں لیے گئے،تاریخ کا سب سے بڑا قرضہ صرف2سیاسی جماعتوں نے لیا وزیراعظم عمران خان ملک کو درست سمت میں لےکر جارہے ہیں،
ڈاکٹر بابر اعوان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی گھبراہٹ کی وجہ نوازشریف کیلئے باہر بیٹھنے کے راستے بند ہونا ہے، نواز شریف پاکستان میں آئیں تو سیدھا جیل جائیں گے،نوازشریف لندن پہنچتے ہی ٹھیک ہو گئے،کمر کا بہانہ کر کے شہبازشریف 10منٹ عدالت میں کھڑے نہیں ہو سکتے،وہی شہبازشریف ایوان میں کئی کئی گھنٹے کھڑا بولتے رہتے ہیں شہباز شریف کو خود بھی پتہ نہیں ہوتا کہ وہ کیا کہہ رہے ہیں،یہ مارچ نہیں ڈبل مارچ ہے تحریک انصاف اپنے 5سا ل پورے کرے گی،حکومت ای وی ایم کے ذریعے صاف شفاف الیکشن کرائے گی،سندھ میں پیپلزپارٹی 14سال سے اقتدار میں ہے،کیا سندھ میں دودھ اور شہد کی نہریں بہہ رہی ہیں،
دوسری جانب ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ ماضی میں حکمران اوپر اور عوام نیچے جارہی تھی ،اس سال پرائیویٹ سیکٹر نے14سو ارب ادھار لیے ہیں،منی بجٹ اصل میں ریفارم بجٹ ہے،حکومت سرمایہ لگائے گی،پرائیویٹ سیکٹر مینجمنٹ سنبھالے گی،میونسپل کارپوریشن آف اسلام آباد کی تشکیل نو کی جارہی ہے،
وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر کا بیان انکی منافقت کا ایک اور ثبوت ہے، ماضی میں ذخیرہ اندوزی جیسے گھناؤنے فعل آپ کے زیرِ نگرانی ہوتے رہے ہیں،اپنے بیانات کے ذریعے ذخیرہ اندوزی کو شہ دینا ہی آپکا مقصد ہے، ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی بحران پیدا کرنے کی آپکی کوشش ناکام ہوگی حکومت مافیاز سے نمٹنا اچھے طریقے سے جانتی ہے،حکومت نے گزشتہ 3 سال سے مافیاز کو نکیل ڈالی ہے،نااہلوں کی چیخوں سے انکی تکلیف کا اندازہ بخوبی لگایا جاسکتا ہے،
‘
قبل ازیں گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر کا کہنا تھا کہ پاکستان بڑھتے بیرونی کھاتوں کے دباؤ سے باہر نکل سکتا ہے ، پاکستان کے پاس مالی وسائل موجود ہیں، دباؤ کی وجہ عالمی سطح پر مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتیں ہیں،شرح سود میں اضافے سے مانگ میں کمی آئی اور اشیا کی قیمتوں میں اعتدال آیا،سینٹرل بینک عالمی سطح پر پالیسی کو سخت کریں گے،جیسے ہی دنیا کے مرکزی بینک مانیٹری پالیسی سخت کریں گے دباؤ کم ہونا چاہیے،پاکستان اس سے گزرے گا جب تک اشیا کی قیمتوں کا سپرسائیکل نہیں رکتا،پاکستان کی درآمدی ادائیگیوں کا ایک تہائی حصہ تیل کی ادائیگیوں پر ہے،تیل کی قیمتوں میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے،برینٹ کی قیمت 2021 میں 50 فیصد بڑھی ہے اور 2022 میں بھی جاری ہے ہمارا لچکدار ایکسچینج ریٹ ادارہ جاتی اصلاحات میں سے ایک قدم ہے،
شہبازشریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس،تحریری حکم نامہ جاری
اگلا سال الیکشن کا ہے،مریم نواز نے عدالت سے کس کو دیا پیغام؟
منی لانڈرنگ کیس،شہباز شریف پر فرد جرم کب عائد ہو گی؟ عدالت نے طلب کر لیا
جج صاحب، جیل میں کون میرے پاس آیا اور میری ڈیمانڈ کیا تھی؟ شہباز شریف عدالت میں روپڑے
شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز کو ملی خوشخبری
شہباز شریف کی اہلیہ نے 13 ماہ بعد ایسا کام کیا کہ سب دیکھتے رہ گئے
دوران تفتیش ایف آئی اے ایک آدمی پر چلاتا رہا مجھ سے بات نہیں کی،شہباز شریف
عمران خان کو بھاگنے نہیں دینا ،حمزہ شہباز کا اعلان
@MumtaazAwan
شہباز شریف عدالت پہنچ گئے،نیب کی شہباز شریف کی ضمانت کی درخواست مسترد کرنے کی استدعا
کن گراونڈز پر گرفتاری درکار ہے بتایا جائے؟ شہباز شریف کے وکیل کی عدالت سے استدعا
عدالت میں شہباز شریف کے وارنٹ گرفتاری پیش،شہباز شریف کے وکیل نے کی سیاسی گفتگو
شہباز شریف کی ممکنہ گرفتاری، سی سی پی او لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے، اہم حکم دے دیا