پبلک پراپرٹیز کا غلط استعمال ہورہا ہے ،سپریم کورٹ

0
34
نیب ترامیم کیخلاف درخواست،فیصلہ کرنے میں کوئی عجلت نہیں کرینگے،چیف جسٹس

پبلک پراپرٹیز کا غلط استعمال ہورہا ہے ،سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے سیکریٹری ریلوے کو کلب کے ٹینڈرز کے لیے اشتہار جاری کرنے کا حکم دیدیا

عدالت نے نجی آڈٹ فرم کو دو ہفتے میں کلب کا 2017 کا آڈٹ مکمل کرنے کی ہدایت کر دی،سپریم کورٹ نے کہا کہ عوامی مفاد میں یہ مقدمہ عدالت کے پاس آیا کہ پبلک پراپرٹیز کا غلط استعمال ہورہا ہے کیا کلب کے 2016 تک کے مالی معاملات میں خورد برد بے ضابطگیاں سامنے آئیں؟ حکام نجی کمپنی نے کہا کہ کلب کے مالی معاملات کے لیے ہماری کمپنی ذمہ دار ہے، جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ کلب کے مالی معاملات پر آڈٹ رپورٹس کا الگ سماعت میں جائزہ لینگے،سیکرٹری ریلوے نے کہا کہ کلب کے لیے اشتہار دینے کی تیاری مکمل کر لی ہے،جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ سابق چیف ایگزیکٹیو نے کلب میں بھرتیاں کیں،سابق سی ای او نے ممبر شپ اور مالی معاملات کے بھی فیصلے کیے، سابق سی ای او کے فیصلوں سے 96 ملین کی بے ضابطگیاں سامنے آئیں،

سپریم اپیلیٹ کورٹ گلگت بلتستان کے ججز کی ریٹائرمنٹ کیس کی سماعت ہوئی ,رجسٹرار سپریم کورٹ نے ججز کی 3 سالہ تعیناتی کیخلاف درخواست اعتراضات لگا کر واپس کردی ،اعتراض لگایا گیا کہ معاملہ پر براہ راست عدالت عظمیٰ سے رجوع کرنے کی اجازت نہیں،درخواست گزار نے داد رسی کیلئے متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا درخواست کے مندرجات سوموٹو اختیار کو استعمال کرنے کے لیے اطمینان بخش نہیں درخواست میں عوامی دلچسپی کے معاملہ کی نشاندہی نہیں کی گئی

قبل ازیں سپریم کورٹ میں یوریا کھاد درآمد میں خورد برد کے ملزم کی ضمانت منسوخی کیس کی سماعت ملتوی کر دی گئی، سپریم کورٹ نے ملزم کے وکیل کے قرنطینہ کی وجہ سے سماعت ملتوی کی جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے التوا کی درخواست منظور کرلی نیب نے ملزم کی ضمانت منسوخی کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے

قبل ازیں سپریم کورٹ نے ہائیکورٹس کو تعلیمی اداروں کے معاملات میں مداخلت پر احتیاط برتنے کا حکم دے دیا پانچ صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس منصور علی شاہ نے تحریر کیا ہے جس کے مطابق ہائیکورٹس کو جامعات کی پالیسیوں اور قواعد میں مداخلت سے گریز کرنا چاہیے، قانون اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کے علاوہ جامعات کے دیگر معاملات میں مداخلت نہ کی جائے سپریم کورٹ نے کہا کہ یونیورسٹیوں میں تعلیمی ماہرین ہوتے ہیں جو طلباء سے متعلق بہتر فیصلہ کر سکتے ہیں، ججز کا کام ذاتی پسند نا پسند پر نہیں بلکہ قانون کے مطابق فیصلہ کرنا ہے، جمہوریت شخصیات سے نہیں بلکہ قانون پر عمل کرنے سے قائم ہوتی ہے

مبارک ہو، راہیں جدا ہو گئیں مگر کس کی؟ شیخ رشید بول پڑے

ن لیگ دیکھتی رہ گئی، یوسف رضا گیلانی کو بڑا عہدہ مل گیا

گیلانی کے ایک ہی چھکے نے ن لیگ کی چیخیں نکلوا دیں

بلاول میرا بھائی کہنے کے باوجود مریم بلاول سے ناراض ہو گئیں،وجہ کیا؟

مفاہمت یا یوٹرن، شہباز شریف کو عدالت کے بعد حکومت نے بھی ریلیف دے دیا

جج صاحب،ہم نے قوم کی خدمت کی شہباز شریف ،عدالت نے پھر کیا پوچھ لیا؟

نون لیگی رہنما رانا ثناء اللہ کے خلاف ایک بار پھر گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ

Leave a reply