ن لیگی مافیا کے پیٹ میں مروڑ کیوں اٹھ رہے ہیں؟حسان خاور

ن لیگی مافیا کے پیٹ میں مروڑ کیوں اٹھ رہے ہیں؟حسان خاور
معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب و ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے ن لیگی رہنماؤں کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ
وزیراعلی سردار عثمان بزدار کیخلاف باتیں کرکے ن لیگ شہباز شریف کے کیسز اور نواز شریف کی سیاسی بیماری کے ڈھونگ سے توجہ ہٹانا چاہتی ہے سردار عثمان بزداراور انکی کابینہ ایمانداری سے اور بہترین انداز میں حکومتی معاملات چلا رہے ہیں ,سردار عثمان بزدار اہل پنجاب کی ایک ایک پائی کی حفاظت کررہے ہیں,سردار عثمان بزدار نے صوبے کو بلاامتیاز ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کردیا ہے,جنوبی پنجاب جیسے پسماندہ علاقے پہلی مرتبہ ترقی کی دوڑ میں شامل ہو رہے ہیں ,صحت کارڈ سے اپوزیشن کی رہی سہی سیاست کا بھی جنازہ نکل چکا ہے صوبہ بھر میں صحت ,تعلیم اور انفراسٹرکچر کا جال بچھایا رہا ہے ,صوبے کا چپہ چپہ بدل رہا ہے جس پر ن لیگی مافیا کے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے ہیں ،سردار عثمان بزدار عوامی خدمت سے ن لیگ کو مزید صدمے سے دوچار کرتے رہیں گے,پی ٹی آئی حکومت قوم کو مثالی بلدیاتی نظام دینے جا رہی ہے ,اپوزیشن اپنے بیانیے کی مسلسل ناکامی پر بہکی بہکی باتیں کر رہی ہے,

قبل ازیں جنرل سیکرٹری پنجاب پاکستان مسلم لیگ ن اویس لغاری نے کہا ہے کہ 2016 بلدیاتی الیکشن کے بعد58 ہزار نمائندوں کا نظام بحال کیا،اویس لغاری کا کہنا تھا کہ عمران خان نے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی اداروں کو ختم کیا،تیس ماہ کے لیے ملک میں کوئی بلدیاتی ادارے نہیں تھے، تیس ماہ بلدیاتی اداروں کے بغیر گورننس کو عثمان بزدار کی قیادت میں دھچکا ملا، سپریم کورٹ نے ہمارے اداروں کو بحال کیا ،7 ماہ در بدر پھرتے رہے،اگر آرڈیننس کے بنیاد پر الیکشن ہونگے تو ہمیں تحفظات ہونگے ،ای وی ایم الیکشن کے لیے 65 ہزار مشین چاہیے ہوں گے اور 2لاکھ آپریٹر ز،اگر پارلیمانی فورم کو نظر انداز کیا گیا تو اسمبلی میں احتجاج کریں گے،

ن لیگی رہنما عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ ای وی ایم کا کوئی ٹیسٹ ٹرائل نہیں ہوا،ہم نے قانونی جنگ لڑی اور 58 ہزار نمائندوں کو بحال کیا، یہ حکومت چور دروازے سے آئی ہے ،پنجاب کو اسلام آباد سے کنٹرول کیا جارہا ہے ،ای وی ایم پر کسی جماعت نے کوئی بات نہیں کی ہم اسے مسترد کرتے ہیں

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ قرض لینے کا عمران خان کا تاریخی ریکارڈ پاکستان کے لیے خطرناک ہے، قرض لینے پر خودکشی کرنے والے نے ہر پاکستانی پر قرض بڑھا دیا اتنی نااہل اور ڈاکو حکومت کہ آج ہر پاکستانی پر قرض میں 50 فیصد اضافہ ہو گیا ہے پاکستان کی تاریخ میں لئے گئے کل قرض کا 70 فیصد عمران صاحب نے اپنے ساڑھے تین سال کی مدت میں ملک پر مسلط کر دیا ہے ساڑھے تین چار سال میں پاکستان سب سے زیادہ مقروض ہوگیا لیکن عمران خان کا بنی گالہ کا محل ریگولرائز ہوگیا پاکستان کی فی کس آمدن کم ہوگئی لیکن تین سال میں آپ کی آمدن 90 %بڑھ گئی تین سال میں اور آپ کو تو سب کچھ نیا مل گیا لیکن عوام کو قرض،بھوک،بے روزگاری اور مہنگائی کے سوا کیا ملا ؟

پولیس کی زیادتی، خواجہ سراؤں نے ملک گیر احتجاج کی دھمکی دے دی

پلاسٹک بیگ پر پابندی لگی تو خواجہ سراؤں نے ایسا کام کیا کہ شہری داد دینے پر مجبور

کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا

کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

دس برس تک سگی بیٹی سے مسلسل جنسی زیادتی کرنیوالے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا

گھر میں گھس کر خاتون سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا سابق پولیس ملازم گرفتار

Comments are closed.