سانحہ میاں چنوں،ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا،علامہ طاہر اشرفی
میاں چنوں خانیوال میں پیش آنے والے افسوسناک سانحہ میں مزید مرکزی ملزمان گرفتارکر لئے گے
پولیس نے مزید 10 مرکزی ملزمان کی شناخت کرکے گرفتار کر لیا، کل 31 مرکزی ملزمان کو گرفتارکر لیا گیا ان ملزمان کو مختلف مقامات پر چھاپے مار کر گرفتار کیا گیا۔پولیس نے ابھی تک کل 112 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے۔گرفتار ملزمان کو آج ملتان میں انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔آئی جی پنجاب نے آر پی او ملتان اور ڈی پی او خانیوال کو تفتیش کی خود نگرانی کرنے کا حکم دیا ہے، ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ مل کر ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
خانیوال میں ہجوم کے ہاتھوں شہری کی ہلاکت کی تحقیقات کیلئے جےآئی ٹی تشکیل دے دی گئی ، محمد ارشد لغاری ڈی پی جی اینٹی ٹیررزم کورٹ ملتان جے آئی ٹی میں شامل ہیں واقعےکی تحقیقات کیلئےڈی ڈی پی پی خانیوال محمداعظم بھی جےآئی ٹی کاحصہ ہے ، جےآئی ٹی واقعے کے تمام ثبوتوں پر مبنی تحقیقات کرے گی اس حوالے سے انچارج اینٹی ٹیررزم کورٹ پنجاب خرم خان نے مراسلہ جاری کردیا ہے
دوسری جانب میاں چنوں تفتیشی ٹیم کی معاونت کیلے حکومت کی طرف دو رکنی پراسیکیوش ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے، کمیٹی کی سربراہی محمدارشد لغاری کریں گے کمیٹی جےآئی ٹی اور تفتیشی ٹیم کوثبوت اکٹھا کرنے پررہنمائی فراہم کرے گی اور وقوعہ کا چالان دہشت گردی عدالت بھجوانے سے قبل معاونت دے گی
دوسری جانب وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ امور اور پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ محمد طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ خانیوال واقعہ میں متاثرہ شخص کی شناخت ہو چکی ہے، حکومت متاثرہ شخص کے خاندان سے رابطے میں ہے، ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا، انتہا پسندی اور دہشت گردی کی روک تھام کے لئے قوم کو مل کر حکومت کا ساتھ دینا چاہیے واقعہ کی اطلاع ملتے ہیں پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی، خانیوال واقعے کی تمام مکاتب فکر نے مذمت کی ہے،ایسے واقعات کے بعد ریاست خاموش نہیں ہو جاتی ہے،آئی جی پنجاب تفتیشی عمل کی خود نگرانی کر رہے ہیں،جب کوئی قانون ہاتھ میں لیتا ہے وہ ان قوانین کی توہین کرتا ہے،یقینی بنائیں گے امن کمیٹیاں بنا کر ایسے واقعات کو روکا جائے پیغام پاکستان کی امن کمیٹیاں تشکیل دینے کا سلسلہ پورے ملک میں پھیلائیں گے ۔تمام مکاتب فکر کوان کمیٹیوں میں نمائندگی دی جائے گی
وزیراعظم نے مکہ میں دوران طواف 3 مرتبہ مجھے کیا کہا؟ طاہر اشرفی کا اہم انکشاف
سن لیں، یہ کام کرنیوالوں کو معاف نہیں کیا جائے گا،علامہ طاہر اشرفی کا دبنگ اعلان
خواتین کو تعلیم سے روکنا جہالت،گزشتہ 7ماہ سے انتشار کا کوئی واقعہ نہیں ہوا،طاہر اشرفی
کسی بھی مکتبہ فکر کو کافر نہیں قرار دیا جا سکتا ،علامہ طاہر اشرفی
امریکا اپنی ہزیمت کا ملبہ ڈالنا چاہتا ہے تو پاکستان اس کا مقابلہ کرے،علامہ طاہر اشرفی
بلال اکبرکی واپسی، سعودی عرب میں کون ہو گا نیا سفیر،طاہر اشرفی نے بتا دیا
علامہ طاہر اشرفی کا تمام مکاتب فکر کے علما و مشائخ کے ہمراہ امام بارگاہ کا دورہ
8 سالہ بچے پر توہین مذہب کا الزام، طاہر اشرفی نے حقیقت بتا دی
قبل ازیں پیس سینٹر لاہور میں قومی انٹرفیتھ ہارمنی اینڈ امن کانفرنس کا انعقاد کیا گیا،ایمبیسیڈر آف ہولی سٹی آرچ بشپ نے خصوصی شرکت کی صوبائی وزیر انسانی حقوق اعجازعالم کو امن ایوارڈ سے نوازا گیا،خصوصی مشیر برطانیہ برائے انسانی حقوق چوہدری افضل کو بھی خصوصی ایوارڈ سے نوازا گیا ،کانفرنس میں تمام مذاہبِ سے منسلک مذہبی رہنمائوں کو امن ایوارڈ دئیے گئے ،ڈایریکٹر امن سینٹر فادر جیمز سب مہمانوں کو خوش آمدید کہا
مسیحی برادری کے قائدین پر حملہ، طاہر اشرفی کا بڑا اعلان
علامہ طاہر اشرفی کتنی تنخواہ لے رہے؟ خود ہی بتا دیا
شاہ سلمان کی طبیعت بگڑ گئی،سعودی عرب خطرناک راستے پر،اہم انکشافات ،سنئے مبشر لقمان کی زبانی
محمد بن سلمان نے سابق جاسوس کے قتل کیلئے اپنا قاتل سکواڈ کینیڈا بھیجا
آرچ بشپ کرسٹوف زیڈ ال کاسیس کا کہنا تھا کہ انٹر فیتھ ڈائیلاگ پر زور دینا وقت کی اشد ضرورت ہے۔ مذہبی رہنماء اپنی مذہبی عبادت گاہوں سے پیار و محبت کو بڑھاوا دیں۔ صوبائی وزیر انسانی حقوق اعجاز عالم کا کہنا تھا کہ سانحہ سیالکوٹ اور خانیوال جیسے واقعات کی روک تھام کرنا ہوگی۔ایسے واقعات کے بعد ریاست کا رویہ دیکھنے کی ضرورت ہوتی ہے ۔ یہ بالکل مناسب نہیں کہ لوگ خود اپنی عدالت لگا کر فیصلہ کرنا شروع کردیں۔ ہم سب کو ملکر عدنان ملک بننا ہوگا۔ معاشرے میں امن و محبت کو پروان چڑھانے کی ضرورت ہے۔عدم برداشت کے رویوں کو ختم کرنے کےلئے ملکر کام کرنا ہوگا۔ خصوصی مشیر برطانیہ برائے انسانی حقوق کا کہنا تھا کہ وزارت انسانی حقوق کے ساتھ ملکر دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف ہوں۔ ہر مذہب میں پیار و امن کے فروغ کی بات ہے ۔ نفرت پھیلانے والوں کی حوصلہ شکنی کرنا ہوگی۔کانفرنس سے سبسچئین شا، مولانا سید عبدالخبیر آزاد، سردار بشن سنگھ اور دیگر نے بھی خطاب کیا تمام شرکاء نےآپس میں امن و اتحاد قائم کرنے پر زور دیا ،تمام شرکاء نے سانحہ سیالکوٹ، خانیوال وغیرہ پر اظہار افسوس اور مذمت کی۔ ایمبیسیڈر آف ہولی سٹی آرچ بشپ کے ہاتھوں امن ایوارڈ پانے والے خوش نصیبوں میں آرچ بشپ آف لاہور سبسچئین شا،مولانا عبدالخبیر آزاد،فادر یونس شہزاد،ریورنڈ عرفان جمیل، ریورنڈ آزاد مارشل،صوبائی وزیر اعجازعالم اور فادر جیمز شامل تھے ۔
سیاسی جماعتوں نے اسلام کا نام لیا مگر اقتدار میں آ کر بھول گئے،علامہ طاہر اشرفی