2 سال پہلے فوت ہونے والے شخص کی ضمانت کی درخواست خارج

0
45
supreme court

2 سال پہلے فوت ہونے والے شخص کی ضمانت کی درخواست خارج

 

سپریم کورٹ نے 2 سال پہلے فوت ہونے والے شخص کی ضمانت کی درخواست خارج کردی

درخواست گزار کی اپیل پر جسٹس اعجازالاحسن کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی ،وکیل نے کہا کہ درخواست گزار نے میڈیکل بنیادوں پر 20 فروری 2020کو ضمانت کی درخواست دائر کی تھی،درخواست گزار کی طبیعت خراب ہوئی اور سرکاری اسپتالوں نے اس کا علاج کرنے سے انکار کیا،سپریم کورٹ نے 2سال پہلے فوت ہونے والے شخص کی ضمانت کی درخواست نمٹا دی

دوران سماعت متوفی لعل خان کے وکیل کا کہنا تھا کہ طبی بنیاد پر فروری 2020 میں سزا معطلی کی درخواست دائر کی تھی مارچ 2020 میں لعل خان کینسر سے لڑتا ہوا جیل میں ہی فوت ہوگیا درخواست آج 2 سال بعد مقرر ہوئی ہے جیل اور اسپتال انتظامیہ نے لکھ کر دیا تھا کہ علاج کی سہولت نہیں۔لعل خان کی سزا کیخلاف مرکزی اپیل سنی جائے

لعل خان کو اغواء کے جرم میں انسداد دہشتگردی عدالت نے عمر قید سنائی تھی لاہور ہائیکورٹ نے عمر قید کا فیصلہ برقرار رکھا تھا، لعل خان 2012 سے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید تھا

پلاسٹک بیگ پر پابندی لگی تو خواجہ سراؤں نے ایسا کام کیا کہ شہری داد دینے پر مجبور

کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا

کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

دس برس تک سگی بیٹی سے مسلسل جنسی زیادتی کرنیوالے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا

شادی شدہ خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے بعد ملزمان نے ویڈیو وائرل کر دی

وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

طالبات کو ہراساں،زبردستی شراب پلائی جاتی،ڈاکٹر خاتون ننگے پاؤں عدالت پہنچ گئی

Leave a reply