غریب عوام کیلئے ایک اور جھٹکا،بجلی کی قیمت میں اضافہ
بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا
ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ پر نیپرا میں سماعت مکمل ،نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 5 روپے 94 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی ہے بجلی صارفین پر 50 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ اضافے کا اطلاق لائف لائن اورکے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہوگا ،
جنوری میں ایل این جی کمی سے7 ارب 74 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑا ،اس سے صارفین پر 92 پیسے فی یونٹ کا اضافی بوجھ پڑا ،سولر اور ونڈ والے لائسنس یافتہ پلانٹس چلتے تو ایک روپے مزید کمی ہوتی ، عالمی سطح پر کوئلہ اور ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے ،حکام کے مطابق اگر ایندھن کی قیمتیں نہ بڑھتی تو بجلی قیمت میں کمی ہوتی۔
ڈسکوز کے جنوری کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے نیپرا ہیڈ کوارٹر میں عوامی سماعت مکمل ،
عوامی سماعت چئیرمین نیپرا جناب توصیف ایچ فاروقی کی زیر صدارت ہوئی ، سماعت میں نیپرا ممبران رحمت اللہ بلوچ ،رفیق احمد شیخ اور انجئنیر مقصود انور خان بھی موجود تھےسی پی پی اے جی نے ایف سی اے کی مد میں 6 روپے 10 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست جمع کروائی تھی،ڈیٹا کی ابتدائی جانچ پڑتال کے مطابق 5 روپے 95 پیسے بنتا ہے ، اس سے قبل دسمبرکا ایف سی اے صارفین سے 3 روپے 10 پیسے جنوری میں چارج کیا گیا تھا، جو کہ صرف 1 مہینے کے لئے تھا جنوری کا ایف سی اے دسمبر کی نسبت 2 روپے 85 پیسے مارچ میں زیادہ چارج کیا جائے گااس کا اطلاق بھی صرف 1 مہینے کے لئے ہو گا، اتھارٹی ڈیٹا کی مزید جانچ پڑتال کے بعد اپنا تفصیلی فیصلہ جاری کرے گی
شیخ رشید نے عدالت سے مانگی مہلت،چیف جسٹس نے کہا لوگ آپکی باتیں سنتے ہیں لیکن ادارہ نااہل
اسد عمر حاضر ہو، شیخ رشید کے بعد سپریم کورٹ نے اسد عمر کو بھی طلب کر لی
شہباز شریف لندن کیا بھول آئے؟ دوبارہ لندن جانے کی اجازت ملے گی؟ شیخ رشید کا بڑا دعویٰ
چھوٹی عید پر قربانی نہیں بلکہ گرفتاریاں ہوں گی،کس کس کی؟ شیخ رشید نے بتا دیا
نواز شریف ایٹمی دھماکے کے مخالف تھے،میں ایٹمی دھماکوں کیلئے کس کو ملا تھا، شیخ رشید نے بتا دیا







