نائیجیریا کے وزیر دفاع کی وزیر خارجہ سے ملاقات

0
37

نائیجیریا کے وزیر دفاع میجر جنرل (ر) بشیر صالحی مگاشی کی وزارتِ خارجہ آمد اور وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی ہے

وزیر خارجہ نے نائجیریا کے وزیر دفاع کو دو طرفہ دورے پر پاکستان تشریف آوری پر خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستان اور نائیجیریا کے دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں۔ دونوں ممالک کے نقطہ نظر میں یکسانیت ہے جس کی عکاسی اقوام متحدہ، او آئی سی اور ڈی 8 جیسے فورمز میں ہم آہنگی اور تعاون کے ذریعے ہوتی ہے۔ پاکستان اور نائجیریا کے درمیان بڑھتا ہوا دفاعی تعاون باعث اطمینان ہے۔ گذشتہ سال پاکستانی جے ایف تھنڈر لڑاکا ہوائی جہازوں کی نائجیریا منتقلی انتہائی اچھا شگون ہے۔ فروری 2017 میں سپر مشاک طیاروں کی نائجیریا کو منتقلی ہمارے مضبوط دفاعی تعاون کی عکاسی کرتی ہے۔ نائیجیرین فوجیوں کو پاکستان میں انسداد دہشت گردی کی تربیت کی فراہمی ہمارے دفاعی تعلقات کے استحکام کی مظہر ہے۔

بھارتی خفیہ ایجنسی را کے نیٹ ورک کا اہم رکن کراچی سے گرفتار

کیا سی پیک رک چکا ، نئے چینی سفیر کس مشن پر آئے ، معاملہ گڑ بڑ.؟ مبشر لقمان کی اہم باتیں

پاکستان میں بھارتی دہشت گردی کے ناقابل تردید ثبوت، ڈی جی آئی ایس پی آر سب کچھ سامنے لے آئے

بھارت کے پاکستان کے خلاف مذموم منصوبے، شاہ محمود قریشی نے مودی سرکار کو کیا بے نقاب

لندن کا جوکربھارتی ایجنٹ،پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث،ثبوت سامنے آ گئے

سی پیک کیخلاف بھارتی عزائم،مبشر لقمان کے اگست میں کئے گئے تہلکہ خیز انکشافات کی وزیر خارجہ نے کی تصدیق

تین سال میں سی پیک کومکمل بند کرکے بیڑا غرق کردیا گیا .چینی سفیرکا شکوہ،تہلکہ خیز انکشافات

وزیر خارجہ نے پاکستان اور نائجیریا کے مابین انسداد دہشت گردی اور بارڈر مینجمنٹ اور سرویلنس کے حوالے سے مفاہمت نامے پر جلد دستخط کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم دو طرفہ سیاسی مشاورت، سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے ویزا کے خاتمے کے حوالے سے، زیر_التوا مفاہمت ناموں کو جلد حتمی شکل دینے کے خواہاں ہیں۔ ہم نائجیریا کے صدر محمد بوہاری کو پاکستان میں جلد خوش آمدید کہنے کے منتظر ہیں۔

نائیجیرین وزیر دفاع نے پر خلوص میزبانی پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کیا۔

Leave a reply