سندھ میں آتشزدگی کا ایک اور واقعہ،عمر کوٹ میں 40 مکان جل گئے
عمرکوٹ کے قریب گاؤں سالک بجیر میں اچانک آگ لگ گئی ،آگ لگنے کے باث 40 کچے مکان جل گئے اطلاع کے باوجود فائربریگیڈ کا عملہ نہ پہنچ سکا علاقہ مکین اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے میں مصروف ہیں فائر برگیڈ عمرکوٹ شہر سے تو نکلی مگر راستے میں ہی رہ گئی
عمرکوٹ کے نواہی گاٸوں سالک بجیر میں اچانک آگ لگ گٸی,آگ لگنے سے 40 کچے مکان جل گٸے pic.twitter.com/vijtKhHvWg
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) April 22, 2022
آتشزدگی کے واقعہ میں فائر بریگیڈ کی جانب سے سستی اور غفلت پر شہریوں نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے، آگ اتنی تیز تھی کہ پھیلتی گئی اور کئی گھروں کو لپیٹ میں لے لیا، آگ کی شدت زیادہ ہونے اور فوری دوسرے گھروں تک پھیلاؤ کی وجہ سے شہری اپنی مدد آپ کے تحت آگ نہ بجھا سکے، شہریوں کے مکان جل گئے، انکا سامان جل کر راکھ ہو گیا مگر فائر بریگیڈ نہ پہنچی،
قبل ازیں دادو میں آگ لگنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا، دادو میں آگ لگنے کے واقعہ میں مکانات جل گئے، بچے زندہ جل گئے،مائیں تڑپتی رہیں لیکن کوئی مدد کو نہ پہنچا،سندھ میں حکام کے مطابق میہڑ کی فائر بریگیڈ کی گاڑی خراب تھی جبکہ دادو اور اڑکانہ سے فائر بریگیڈ کی گاڑیاں فعال ہونے کے باوجود نہ پہنچ سکیں 11 گھنٹے آگ پھیلتی رہی مٹی کے طوفان کے باعث گھرکے صحن میں جلنے والے چولہے سے آگ بھڑکی اور پھیل گئی پولیس کے مطابق گاؤں فیض محمد دریائی میں 50 اور گاؤں صالح ماچھی میں 25 سے زائد کچے مکانات بھی جل کر خاکستر ہوگئے- آگ سےجھلس کر 160 سے زائد مویشی ہلاک ہوئے ہیں۔
میہڑ کے 2 دیہات میں سانحے کا چوتھا روز گزرگیا لیکن متاثرین اب تک بے یارو مددگار ہیں۔ متاثرین نے بچے ہوئے سامان کے ساتھ کھلے آسمان تلے رات گزاری، انتظامیہ کی جانب سے نہ خیمے مہیا کیے گئے اور نہ ہی کھانے پینے کی مناسب اشیاء فراہم کی گئیں۔گھر کا سامان اور اناج جل چکا، کئی لوگوں کے پاس سونے کے لیے بستر ہے اور نہ ہی پینے کا پانی ہے، متاثرین غم سے نڈھال ہیں۔ 9 معصوم بچوں کی ہلاکت کا غم اور بے گھر ہو جانے کا صدمہ لیے کھلے آسمان تلے سیکڑوں خاندان حسرت و یاس کی تصویر بنے بیٹھے ہیں۔ ایک ایک چارپائی پر پورا پورا خاندان اور بچ جانے والا سامان گزرے حادثے کا پتا دیتا ہے۔
قبل ازیں میر پور خاص کے گوٹھ قیصر راجڑ میں غریب مزدوروں کے گھروں میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس نے فوری طور پر گھروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا 2 مزدوروں کے گھر اور ان میں موجود اناج اور دیگر سامان خاکستر ہو گیا ۔غریب مزدور کھلے آسمان تلے بے یارو مدد گارامداد کے منتظر ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ آگ میں ہمارا تمام سامان اور اناج جل گیا ہے ہماری مدد کی جائے۔
کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت
دس برس تک سگی بیٹی سے مسلسل جنسی زیادتی کرنیوالے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا
شادی شدہ خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے بعد ملزمان نے ویڈیو وائرل کر دی
نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات
لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا
کیا فائدہ قانون کا، مفتی کو نامرد کیا گیا نہ عثمان مرزا کو،ٹویٹر پر صارفین کی رائے