موادآرٹیکل19کی شق20اے کی خلاف ورزی،عمران خان کےبیان نےقومی سلامتی خطرے میں ڈالی ہے:پیمرا

0
57

اسلام آباد:پیمرا نے عمران خان کے حالیہ ٹی وی انٹرویو کا متنازع مواد نشر کرنے پر پابندی لگادی،اطلاعات کے مطابق پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے چیرمین تحریک انصاف عمران خان کے حالیہ ٹی وی انٹرویو کا متنازع مواد نشر کرنے پر پابندی لگادی۔

اس حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پیمرا کا کہنا ہے کہ یہ مواد آئین کے آرٹیکل 19 کی شق 20 اے کی خلاف ورزی ہے، عمران خان کے بیان نے قومی سلامتی سنگین خطرے میں ڈالی ہے، عمران خان کے بیان نے ملک کی آزادی، خود مختاری، سالمیت کو سنگین خطرےمیں ڈالا ہے۔

 

پیمرا کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان کا بیان لوگوں کے درمیان نفرت پیدا کرسکتا ہے، عمران خان کا بیان امن وامان کیلئے نقصان دہ ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق عمران خان کا بیان قومی سلامتی، خودمختاری، آزادی، سالمیت اور ملکی نظریے کے خلاف تھا جس سے عوام میں نفرت آمیز جذبات ابھرنے کا خدشہ ہے۔

نوٹیفکیشن میں اس بیان کو مختلف قانونی دفعات کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے سمیع ابراہیم کے پروگرام ‘تجزیہ’ کو بند کرنے کا فیصلہ سنایا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سمیع ابراہیم کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان نے کہا تھا کہ اگر اسٹیبلشمنٹ نے اس وقت درست فیصلے نا کیے تو میں لکھ کر دیتا ہوں کہ یہ بھی تباہ ہوں گے اور فوج سب سے پہلے تباہ ہوگی، کیونکہ ملک دیوالیہ ہوجائے گا اور اگر ہم دیوالیہ ہوگئے تو پاک فوج ہِٹ ہوگی اور جب فوج ہِٹ ہوگی تو ہم سےایٹمی پروگرام چھن جائے، اگر اس وقت درست فیصلے نا ہوئے تو ملک کے تین ٹکڑے ہوسکتے ہیں۔

پنجاب سے ڈی سیٹ پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کا سپریم کورٹ میں اپیل کا فیصلہ

خواتین پر تشدد کروانے پر عوام میں شدید غصہ پایا جاتا ہے:عمران خان

عمران خان کی سی پی این ای کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد

مریم نواز کی ایک اور آڈیو لیک

Leave a reply