مودی سرکار نے باغی ٹی وی کا ٹویٹر اکاؤنٹ بھارت میں بلاک کروا دیا
باغی ٹْی وی کی رپورٹ کے مطابق ٹویٹر کا دوہرا معیار، بھارت سرکار باغی ٹی وی کی کوریج سے خوفزدہ، بھارت میں باغی ٹی وی کا ٹویٹر اکاؤنٹ بلاک کروا دیا گیا
مودی سرکار بھارت میں ایک طرف کسانوں کو کچلنے، اقلیتوں پر مظالم روا رکھے ہوئے ہے تو دوسری جانب انکے حق میں اٹھنے والی آواز کو بھی دبانے کی کوششوں میں مگن ہے، کسان تحریک کے دوران کئی کسان رہنماؤں کے ٹویٹر اکاؤنٹس معطل کروائے گئے اب مودی سرکار نے پاکستان کے ٹویٹر اکاونٹس پر نظر رکھ لی ہے
باغی ٹی وی نے کشمیر میں ہونے والے بھارتی فوج کے مظالم، بھارت میں مسلمانوں پر بہیمانہ تشدد، فسادات کے حوالہ سے لمحہ بہ لمحہ کوریج دی، باغی ٹی وی نے کسان تحریک، لداخ تنازعہ کو بھی مکمل کوریج دی، مودی سرکار نے ایک بار قبل بھی ٹویٹر انتظامیہ کو باغی ٹی وی کا ٹویٹر اکاؤنٹ بند کرنے کی سفارش کی تھی تا ہم ٹویٹر نے باغی ٹی وی کا اکاؤنٹ بلاک نہیں کیا گیا تھا، اب حالیہ دنوں میں ٹویٹر نے پاکستان کے متعدد ٹویٹر اکاؤنٹس بلاک کئے ہیں جس میں باغی ٹی وی کا اکاؤنٹ بھی بھارت میں بلاک کر دیا گیا ہے، ٹویٹر کی جانب سے اس ضمن میں باغی ٹی وی کو کسی قسم کی کوئی اطلاع نہیں دی گئی،بھارتی حکومت کی جانب سے میڈیا اداروں کے ٹویٹر اکاؤنٹ کو بلاک کروانا آزادی اظہار رائے کے خلاف ہے،
بھارت میں اقلیتوں پر مظالم کرنیوالی مودی سرکار پاکستان کے خلاف تو پروپیگنڈہ کرتی ہی رہتی ہے اور کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتی، اب باغی ٹی وی نے مودی سرکار کو آئینہ دکھایا تو باغی ٹی وی کا اکاؤنٹ بھارت میں بلاک کر دیا گیا باغی ٹی وی بھارت میں مسلمانوں پر روا مظالم کو بیان کرتا رہے گا باغی ٹی وی کا کھرا سچ دنیا کے سب سے بڑے دہشت گرد قاتل ،جنونی، انتہا پسند موذی کو ہضم نہ ہو سکا، تا ہم باغی ٹی وی کی انتظامیہ اس امر کا اعلان کرتی ہے کہ ہم دنیا کو حقائق بتلاتے رہیں گے، بھارت میں اقلیتوں پر ہونیوالے مظالم کو دنیا کے سامنے اجاگر کرتے رہیں گے،مودی سرکار اور ٹویٹر کے دباؤ میں نہیں آئیں گے
باغی ٹی وی ” جس کا آغاز تقریبا دس برس قبل لاہورشہرسے ہوا تھا، ڈیجیٹل میڈیا کے اس نئے ٹی وی چینل کے قیام کا مقصد کرپشن ، جہالت ، ظلم اور زیادتی کے خلاف جدوجہد کرنا اوران برائیوں کے خاتمے کے لیے معاشرے کی آوازکو بلند کرنا اوراسے مناسب فورم پر پیش کرنا تھا اورہے بھی اور رہے گا بھی ،اس چینل نے جہاں ان برائیوں کے خلاف جدوجہد جاری رکھی وہاں حق ، سچ ، مظلوم کی مدد اوردنیا سے جہالت ختم کرنےکے لیے اپنا بھرپورکردار ادا کیا جسے دنیا تسلیم بھی کرتی ہے
ٹویٹر کی جانب سے ریڈیو پاکستان سمیت پاکستان کے دنیا بھر میں مختلف سفارتخانوں کے ٹویٹر اکاؤنٹس کو بھی بھارت میں بلاک کیا گیا ہے، مودی سرکار کی جانب سے باغی ٹی وی سمیت دیگر پاکستانی ٹویٹر اکاؤنٹس بلاک کروانے پر کہا گیا ہے کہ متعلقہ اکاؤنٹس بھارت کی قومی سلامتی، خارجہ تعلقات اور امن عامہ سے متعلق غلط معلومات پھیلا رہے تھے
مودی سرکار نے اسلام آباد سے تجزیہ کار راجہ فیصل کا ٹویٹر اکاؤنٹ بھی بھارت کے لئے بلاک کروا دیا ہے
ریڈیو پاکستان سمیت دیگر حکومت پاکستان کے آفیشیل ٹویٹر اکاونٹ بلاک ہونے پر پی ٹی اے حرکت میں آئی ہے اور ٹویٹر انتظامیہ سے ریکارڈ کروایا ہے، تا ہم کیا صرف احتجاج ریکارڈ کروا لینا کافی ہے؟ دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار نے بھارت کے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت پاکستانی مشنز کے اکاؤنٹس تک رسائی فوری طور پر بحال کرے اور اظہار رائے کی جمہوری آزادیوں کی پاسداری کو یقینی بنائےبھارت میں بلاک کیے گئے اکاؤنٹس ایران، ترکی اور مصر سمیت دیگر ممالک میں پاکستان کے مشنز کے ذریعے چلائے جانے والے سرکاری ہینڈل ہیں اور بھارت کا یہ عمل تشویشناک ہے
مودی سرکار نے ٹویٹر سے نہ صرف ٹویٹر اکاؤنٹس کو بلاک کروایا ہے بلکہ کئی ٹویٹ جو بھارتی حکومت کے خلاف تھیں انکو بھی ڈیلیٹ کروایا گیا ہے ،
واضح رہے کہ ماضی میں بھی ٹویٹر کی جانب سے پاکستانی صارفین کے اکاؤنٹس بند کیے جاتے رہے ہیں، خصوصی طور پرٹویٹر پر کشمیر کے حق میں کچھ لکھنے پر نہ صرف پاکستان کے حکومتی عہدیداران کے اکاؤنٹس بند کئے گئے بلکہ عام شہریوں کے بھی اکاؤنٹس بند کئے گئے.
کشمیریوں کے حق میں ٹویٹ کرنے پر ٹویٹر انتظامیہ نے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کو بھی نوٹس بھجوا دیا تھا ،اگر حکومت پاکستان ٹویٹر کو کسی کا اکاؤنٹ بند کرنے کا کہتی ہے تو ٹویٹر انتظامیہ مانتی نہیں، قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی میں انکشاف ہوا تھا کہ ٹویٹر نے اعتزاز احسن کا جعلی اکاؤنٹ کئی بار درخواست کے باوجود بند نہیں کیا، جس پر کمیٹی نے ایف آئی اے سائبر کرائمزونگ اورٹوئٹرکے ساتھ معاہدے کی کاپی مانگ لی تھی، اراکین کمیٹی نے کہا کہ اعترازاحسن کاجعلی ٹوئٹراکاوَنٹ آج تک بندکیوں نہیں ہوا؟روبینہ خالد نے کہا کہ کِیا سارے اکاوَنٹ پاکستان سے باہر آپریٹ ہو رہےہیں ؟کچھ اکاوَنٹس گھنٹوں میں بند کیوں ہو جاتے ہیں ؟
ٹویٹر پاکستانی حکومت کی جانب سے دی گئی ہدایات کو نہیں مان رہا البتہ انڈیا کی جانب سے کسی بھی قسم کی درخواست کو فوری قبول کر لیا جاتا ہے، اس پر پاکستان کی حکومت اور وزارت آئی ٹی کو سنجیدگی سے غور کرنے کی ضرورت ہے.
ٹویٹربھارتی اشاروں پرناچنے لگا”باغی ٹی وی”کودھمکیاں:وزیراعظم نوٹس لیں
بھارتی مسلمانوں کی آواز”باغی ٹی وی”کے ٹویٹراکاونٹ کوبلاک کرنے کے لیے بھارتی حکومت کی ٹویٹرکودرخواست،
:وزیرخارجہ ٹویٹرکی طرف سے بھارتی ایما پردھمکیوں کا نوٹس لیں:باغی ٹی وی کا شاہ محمود قریشی کوخط
ٹویٹر کے غیر منصفانہ اقدام پر باغی کے ساتھ ہمدردیاں جاری رہیں گی ، عمار علی جان
”باغی ٹی وی”کاٹویٹراکاونٹ بلاک کرنےکی ٹویٹرکی دھمکیاں ناقابل قبول:بھارت نوازی بند کی جائے:طاہراشرفی