سپریم کورٹ نے منشیات اسمگلنگ کیس کے ملزم کی ضمانت منظور کرلی
دوران سماعت سپریم کورٹ اے این ایف پر برہم ہو گئی، دوران سماعت جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیا اے این ایف کے پاس بائیک پر منشیات لیجانے کی کوئی معلومات تھیں ؟ پراسیکیوٹر اے این ایف نے کہا کہ بغیر نمبر پلیٹ بائیک دیکھ کر روکا منشیات برآمد ہوگئی، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں کو روکنا پولیس کا کام ہے، اے این ایف کا نہیں شہر میں ہزار گاڑیاں بغیر نمبر پلیٹ ہوں گی کیا اے این ایف ساروں کی تلاشی لے گا ؟ اہم مقدمات میں اپنے رویے کی وجہ سے اے این ایف نے خود کو مشکوک کرلیا دوسرے مقاصد کیلئے اے این ایف نے اپنی ساکھ خراب کرلی،اے این ایف کی ساکھ خراب ہونے کی وجہ سوالات اٹھ رہے ہیں، کل پھر کسی جج کی گاڑی سے منشیات نکال لیں تو کیا ؟
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پراسیکیوٹر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ کل آپ کی گاڑی سے بھی منشیات نکال سکتے ہیں ، دوران سماعت جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سب پتہ ہے منشیات کہاں بکتی ہیں وہاں اے این ایف کوئی کارروائی نہیں کرتا بغیر معلومات اے این ایف کسی سواری کو کیسے روک سکتا ہے؟ جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ قانون واضح ہے معلومات ہوگی پھر راے اور پھر کارروائی ہوگی، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے استفسار کیا کہ کیا تین کلو منشیات بائیک کی سیٹ کے نیچے آ سکتی ہے ،جسٹس منصور علی شاہ نے استفسار کیا کہ پولیس کو اطلاع کے بغیر کیا اے این ایف ایسے گاڑیوں کو روک کر تلاشی لے سکتا ہے ؟ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اے این ایف والوں کو قانون سپریم کورٹ نے نہیں پڑھانا اے این ایف کم از کم اپنا قانون تو پڑھ لیں ،پڑوسی سے جھگڑا ہو تو اس پر بھی منشیات ڈال دیں ،
ملک اسلامی جمہوریہ مگریہاں اسلام کے مطابق کچھ نہیں ہورہا،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف ریفرنس غلطی تھی، عمران خان نے تسلیم کر لیا
صدارتی ریفرنس کی سماعت کیلیے لارجر بینچ کی تشکیل ،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا چیف جسٹس کو خط
صحافیوں کو ہراساں کرنے کیخلاف ازخود نوٹس کیس،سپریم کورٹ کا بڑا حکم
پولیس ملزمان کی ویڈیو کیوں نہیں بناتی؟ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا اظہار برہمی