جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف ریفرنس غلطی تھی، عمران خان نے تسلیم کر لیا

0
40

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف ریفرنس غلطی تھی، عمران خان نے تسلیم کر لیا

سابق وزیراعظم عمران خان نے اعتراف کیا ہے کہ سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی برطرفی کے لیے صدارتی ریفرنس دائر کرنا غلطی تھی۔

سابق وزیر اعظم نے منگل کو انصاف لائرز فورم کے اراکین سے ملاقات کے دوران اپنی "غلطی” کا اعتراف کیا۔ اجلاس کا مقصد موجودہ حالات میں پارٹی کے قانونی ونگ کو فعال کرنا تھا جہاں پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا کارکنوں کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ہراساں کیا جا رہا تھا۔

ایکسپریس ٹریبون میں شائع ہونے والی حسنات ملک کی رپورٹ کے مطابق اجلاس کے متعدد شرکاء نے ایکسپریس ٹریبیون کو تصدیق کی کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے اعتراف کیا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف صدارتی ریفرنس دائر کرنا ایک غلطی تھی کیونکہ اس وقت کے متعلقہ حکام نے ان کی حکومت کو کیس کے حقائق کے بارے میں گمراہ کیا تھا۔

عمران خان گزشتہ دو برسوں سے سپریم کورٹ کے جج کے خلاف ریفرنس کی پیروی میں دلچسپی نہیں رکھتے تھے۔ معلوم ہوا ہے کہ سابق اٹارنی جنرل برائے پاکستان خالد جاوید خان نے انہیں باور کرایا تھا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ایک ایماندار جج ہیں اور انہیں اس کیس میں گمراہ کیا گیا ہے، پی ٹی آئی کے ایک سینئر وکیل نے کہا کہ عمران خان کا خیال ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس دائر کرنے سے اعلیٰ عدلیہ کا ایک طبقہ انکی پارٹی سے ناراض ہے۔ تاہم سینئر وکلاء کا کہنا ہے کہ عمران خان ملک کے چیف ایگزیکٹو ہونے کی وجہ سے بری نہیں ہوسکتے کیونکہ ان کی ہدایت پر ریفرنس دائر کیا گیا تھا۔

صحافی حامد میر نے خبر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب 2019 میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف سازش پر میں نے کالم لکھا تو عمران خان نے بلا کر مجھے کہا کہ وہ ایسا نہیں کریں گے لیکن پھر انہوں نے ریفرنس فائل کرا دیا تو بہت افسوس ہوا اب بند کمروں میں غلطی کا اعتراف کر رہے ہیں جلسے میں بھی کر دیں تا کہ ہم انہیں خراج تحسین پیش کر سکیں

صدارتی ریفرنس کی سماعت کیلیے لارجر بینچ کی تشکیل ،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا چیف جسٹس کو خط

سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اسلام آباد میں گورنر بلوچستان کے سکواڈ کی گاڑی کا چالان کروا دیا ۔

صحافیوں کو ہراساں کرنے کیخلاف ازخود نوٹس کیس،سپریم کورٹ کا بڑا حکم

انڈس نیوز کی بندش، صحافیوں کا ملک ریاض کے گھر کے باہر دھرنا

تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے ملک ریاض کو کہا جائے،آپ نیوز کے ملازمین کا جنرل ر عاصم سلیم باجوہ کو خط

پنجاب پولیس نے ملک ریاض فیملی کے آگے گھٹنے ٹیک دئیے، حسان نیازی

جب تک قانون کے مطابق سخت سزا نہیں دی جائے گی، قوم کرنل کی بیوی اور ٹھیکیدار کی بیٹی جیسے ٹرینڈ بناتی رہے گی۔ اقرار

ملک ریاض کے باپ سے پیسے لے کر نہیں کھاتا، کوئی آسمان سے نہیں اترا کہ بات نا کی جائے، اینکر عمران خان

صحافیوں کے خلاف کچھ ہوا تو سپریم کورٹ دیوار بن جائے گی، سپریم کورٹ

صحافیوں کا کام بھی صحافت کرنا ہے سیاست کرنا نہیں،سپریم کورٹ میں صحافیوں کا یوٹرن

مجھے صرف ایک ہی گانا آتا ہے، وہ ہے ووٹ کو عزت دو،کیپٹن ر صفدر

صحافیوں کا دھرنا،حکومتی اتحادی جماعت بھی صحافیوں کے ساتھ، بلاول کا دبنگ اعلان

سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

میں نے صدر عارف علوی کا انٹرویو کیا، ان سے میرا جھوٹا افیئر بنا دیا گیا،غریدہ فاروقی

صحافیوں کے خلاف مقدمات، شیریں مزاری میدان میں آ گئیں، بڑا اعلان کر دیا

سپریم کورٹ نے صحافی مطیع اللہ جان کے اغوا کا نوٹس لے لیا

کسی کی اتنی ہمت کیسے ہوگئی کہ وہ پولیس کی وردیوں میں آکر بندہ اٹھا لے،اسلام آباد ہائیکورٹ

پریس کلب پر اخباری مالکان کا قبضہ، کارکن صحافیوں نے پریس کلب سیل کروا دیا

صحافیوں کو کرونا ویکسین پروگرام کے پہلے مرحلے میں شامل کیا جائے، کے یو جے

Leave a reply