الیکشن ملتوی کرنے کا جواز تسلیم نہیں کرتے ہیں. سابق وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی
سابق وزیر خارجہ اور وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن ملتوی کرنے کے فیصلے سے ہمیں مایوسی ہوئی ہے، الیکشن ملتوی کرنے کا جواز تسلیم نہیں کرتے ہیں. ایک پریس کانفرنس کے دوران وائس چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے معاہدے کے باوجود روپیہ مستحکم کیوں نہیں ہو رہا؟، کیونکہ دراصل ہمارے ملک میں سرمایہ کاری نہیں ہو رہی ہے.
سابق وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ: طویل بحث کے بعد ہم نے اسمبلیوں سے استعفے دیئے، جب سازش کے تحت ہماری حکومت ختم کی گئی تو ان کے ساتھ بیٹھنے کا فائدہ نہیں ہے، لوگوں نے سرکاری پروپیگنڈے کے باوجود سابق وزیر اعظم عمران خان کے بیانیے کو قبول کیا ہے۔ سابق وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ قوم کو جگانے میں عمران خان کا کردار کسی سے پوشیدہ نہیں ہے، تحریک انصاف اپنی جدوجہد جاری رکھے گی، شہباز شریف کی کارکردگی کی قلعی کھل گئی ہے، پی ڈی ایم حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کیوں کیا؟۔
وائس چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ اس بار پیپلزپارٹی اندرون سندھ سے بھی ہارے گی، سندھ میں انتظامیہ نام کی کوئی چیز نہیں ہے، بلاول بھٹو زرداری اس وقت وزیر خارجہ آفس میں انٹرن شپ کر رہے ہیں، اور بلاول بھٹو زرداری ہیلی کاپٹر سے اتر کر نیچے دیکھیں تاکہ حقیقت کا انہیں پتا چلے۔ ایک سوال کے جواب میں پی ٹی آئی رہنما و سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں انتظامیہ نام کی کوئی چیز نہیں، سندھ کے عوام سے پوچھیں حکومت کی ان میں کتنی پذیرائی ہے۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کی ملاقات
سیلابی پانی کے بعد لوگ مشکلات کا شکار ہیں کھلے آسمان تلے مکین رہ رہے ہیں
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا
وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا
،پاک آرمی ایوی ایشن ہیلی کاپٹرز نے محصور افراد کو نکالنے کے لیے 446 پروازیں بھریں