سیلاب کی تباہ کاریوں پر قابو پانا کسی ایک ادارے کے بس کی بات نہیں،احسن اقبال

وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ سندھ اور بلوچستان سیلاب سے بہت متاثرہوئے،بلوچستان کے مشرقی اضلاع اور سندھ کے مغربی اضلاع میں پانی ہی پانی ہے، بارشوں اور سیلاب سے ایک ہزار 500 لوگ جاں بحق ہوئے بارشوں اور سیلاب سے فصلیں اور باغات کو نقصان پہنچا ،پاک افواج ،حکومت اور دیگر ادارے متاثرین کی امداد ی سرگرمیوں میں مصروف ہیں،سیلاب متاثرین گھر بارچھوڑنے پرمجبور ہو گئے 2تہائی خشک پاکستان کے لوگوں سے اپیل ہے وہ متاثرین کی مدد کے لیے آگے بڑھیں علمائے کرام جمعہ خطبے میں متاثرین کی مدد پر زور دیں،صوبائی حکومتیں جن کے پاس انتظامی ،افراد ی اور دیگر وسائل ہیں کو متاثرین کی مدد کا ٹاسک دیا جائے دادو میں ڈپٹی کمشنر امدادی کاموں میں مصروف تھامگر ان کے پاس وسائل نہیں تھے ،25لاکھ طلبا اور طالبات کو ٹاسک دیا جائے کہ وہ متاثرین کے لیے خود عطیات دیں یا جمع کریں طلبا اورطالبات مدراینڈ چائلڈ بنیادی ضروریات پیک بنائے وہ ان میں تقسیم کریں یہ مصیبت جتنی بڑی ہے وسائل اتنے ہی کم ہیں، سب کو ملکر کام کرنے کی ضرورت ہے سیلاب سے 8لاکھ سے زائد لائیواسٹاک کونقصان پہنچا کوشش کررہے ہیں میڈیکل موبائل کیمپس بنائے جائیں ،جواضلاع سیلاب اوربارشوں سے محفوظ رہےہیں وہ متاثرہ کی مدد کریں ،بین الاقوامی ادارے ،ایجنسیز کے ساتھ صحت کے امور پر کام کررہے ہیں سیلاب کی تباہ کاریوں پر قابو پانا کسی ایک ادارے کے بس کی بات نہیں،بلوچستان کے مشرقی اضلاع پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں،ملک کی زرعی ضرورت پوری کرنے والے علاقوں کو بہت نقصان ہوا،

چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز کا کہنا تھا کہ 50 سے 55 فیصد امدادیسامان سندھ پہنچا دیا گیا،امدادی سامان کی تقسیم کے لیے این ڈی ایم اے وفاقی کی دی گئی ہدایت پر کام کررہا ہے تقسیم کیے گئے سامان کی پور ی تفصیل کا ریکارڈ رکھا جارہا ہے ،ترکیہ سے 2امدادی ٹرینیں آچکی ہیں ،6ابھی راستے میں ہیں،سیلاب کی آفت کا دائرہ کار بڑا ہے متاثرین کو مزید امداد کی ضرورت ہے تاجکستان سے امدادی سامان پہنچ چکا ہے،این ڈی ایم اے بھی مچھر دانیاں ،خیمے اور دیگر سامان متاثرہ علاقوں تک پہنچارہے ہیں پاکستان آنے والی 66 پروازوں سے سامان وصول کیا گیا

متحدہ عرب امارات کے حکام کا آرمی چیف سے رابطہ،سیلاب زدگان کیلیے امداد بھجوانے کا اعلان

سیلابی پانی کے بعد لوگ مشکلات کا شکار ہیں کھلے آسمان تلے مکین رہ رہے ہیں

سیلاب سے اموات،نقصانات ہی نقصانات،مگر سیاستدان آپس کی لڑائیوں میں مصروف، مبشر لقمان پھٹ پڑے

عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

پاک فوج کی ٹیمیں ریلیف آپریشن میں انتظامیہ کی بھرپورمدد کر رہی ہیں،وزیراعلیٰ

وزیراعظم فلڈ ریلیف اکاؤنٹ 2022 میں عطیات جمع کرانے کی تفصیلات

باغی ٹی وی بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی آواز بن گیا ہے.

،پی ٹی آئی کے جلسہ کے موقع پر چارسدہ فاروق اعظم چوک میں سیلاب زدگان نے احتجاجی مظاہرہ کیا

Shares: