مزید دیکھیں

مقبول

وزیر اعلی خیبر پختونخوا سے فٹبال پلئیر محمد ریاض کی ملاقات

خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے...

سائفر کیس،استغاثہ کیس ثابت نہیں کر سکا، عدالت

سائفر کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی...

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے وارنٹ معطل

احتساب عدالت اسلام آباد میں آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی

وزیر خزانہ اسحاق ڈار احتساب عدالت اسلام آباد پہنچ گئے وکیل نے اسحاق ڈار کی وارنٹ مستقل طور پر منسوخ کرنے کی استدعا کی اور کہا کہ اسحاق ڈار کی جائیداد ضبطگی کا آرڈر بھی ختم کیا جائے اسحاق ڈار اب عدالت میں موجود ہیں، جج محمد بشیر نے استفسار کیا کہ کیا نیب نے خود بھی اسحاق ڈار کے کوئی وارنٹس جاری کیے تھے؟ تفتیشی افسر نے عدالت میں کہا کہ ہم نے وارنٹس جاری کیے تھے لیکن وہ معطل ہو گئے تھے،عدالت نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے وارنٹس گرفتاری منسوخ کردیئے عدالت نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو 10لاکھ روپے مچلکے جمع کرنے کی ہدایت کر دی

وکیل نے عدالت میں کہا کہ عدالت نے صرف اسحاق ڈار کی حاضری کیلئے وارنٹس جاری کیے تھے،عدالت نے نیب سے استفسار کیا کہ آپ کا کیا موقف ہے وارنٹس منسوخ کئے جائیں یا نہیں؟ نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ عدالت کا وارنٹ صرف اسحاق ڈار کی حاضری کیلئے ہی تھا، جج محمد بشیر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ضمنی ریفرنس بھی آیا ہوا اس کے تحت دوبارہ فرد جرم ہونی ہے، وکیل نے کہا کہ اس پر ہم دلائل دیں گے ضمنی ریفرنس بنتا نہیں،

 وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں جاری ہیں

اسحاق ڈار مشکل حالات سے معیشت کو نکالیں گے،وزیراعظم کی کابینہ اجلاس میں گفتگو

جس دفتر سے نکل کر آیا تھا، اللہ نے اسی میں واپس بلوایا ہے، اسحاق ڈار

ڈبل شاہ کیس، نیب کی جانب سے متاثرین میں کتنے کروڑ کے چیک تقسیم ہوئے؟

نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ،23 ماہ میں کتنے مقدمات دائر ہوئے؟ چیئرمین نیب نے بتا دیا

خورشید شاہ نے اپنا گھر کس کے پلاٹ پر بنایا؟ نیب کا عدالت میں حیران کن انکشاف

اسحاق ڈار نے حاضری سے مستقل استثنی ٰکی درخواست بھی دائر کر دی اسحاق ڈار کی دونوں درخواستوں پر نیب کو نوٹس جاری کردیئے گئے وزیرخزانہ اسحاق ڈار کیخلاف کیس کی سماعت آئندہ بدھ تک ملتوی کر دی گئی اسحاق ڈار کی حاضری سے استثنیٰ اور جائیداد قرقی کے خلاف درخواستوں پر نیب کو نوٹس جاری کر دیا گیا احتساب عدالت اسلام آبادنے نیب سے 12 اکتوبر تک جواب طلب کرلیا

سیلاب متاثرین کی مدد میں متحدہ عرب امارات کا مثالی کردار

سعودی عرب میں طوفان ابھی تھما نہیں، فوج کے ذریعے تبدیلی آ سکتی ہے،سعودی ولی عہد کو کن سے ہے خطرہ؟ مبشر لقمان نے بتا دیا

محمد بن زید النہیان متحدہ عرب امارات کے نئے صدر بن گئے،

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سلیم الزیبی کی ملاقات

عدالت پیشی کے موقع پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ دنیا نے پاکستان پرمعاشی پابندیاں لگائی تھیں،ہم نے اس مشکل وقت میں معیشت کو درست سمت میں گامزن کیا،ڈالر کی قیمت مصنوعی طور پر بڑھائی گئی، ڈالر کی قیمت 200 روپے سے کم ہوگی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر بڑھ رہی ہے 4 سال میں خراب کی گئی معیشت کو فورا درست نہیں کیا جا سکتا، ہم معیشت کی بہتری کے لیے دن رات کوشش کررہے ہیں، کرنسی کی قدر کو مستحکم رکھنا چیلنج ہوتاہے پاکستان کا 2 ہزار 600ارب روپے کا مجموعی قرضہ کم ہوا،ملک میں صحیح کام کیا جائے تو مسائل حل ہوں گے، ساڑھے 4 سال میں پید اکیے گئے مسائل کو حل کرنے کے لیے کام کررہے ہیں احتساب کی کبھی مخالفت نہیں کی لیکن انتقام کی سیاست نہ کی جائے انتقام کی سیاست کی وجہ سے ملک میں سیاسی عدم استحکام پیدا ہوتا ہے،ملک میں پانامہ کا ڈرامہ ہوا اور سیاسی عدم استحکام نے جنم لیا،بھلے آپ اچھے ہوں، یہاں ٹارگٹ کیا جاتا ہےیہ روایت صحیح نہیں ہے،معیشت کے ساتھ سیاست مت کریں ،یہ ملک کو تباہ کردیتی ہے قرضہ کسی کی جیب میں نہیں اسٹیٹ بینک میں جاتا ہے،ملک میں منفی سیاست کا سلسلہ بند کرنا چاہیے .سیاسی جماعتوں کو ملکر ملک کو بحران سے نکالنا چاہیے، سیاسی جماعتیں حلف اٹھائیں کہ معیشت کے ساتھ سیاست نہیں کریں گی،پانامہ فراڈ تھا، ملک میں اس کا ڈرامہ ہوا اور سیاسی عدم استحکام نے جنم لیا مجھ پر الزام لگا رہے ہیں کہ میں نے 20سال تک ٹیکس ریٹرنز نہیں دئیے،جھوٹ بولنا بند کریں ، مجھ سمیت سب نے اللہ کو جواب دیناہے پانامہ پیپر میں بھی میرا نام نہیں تھا پھر بھی مجھے انتقام کا نشانہ بنایا گیا،ہم ایمانداری کے ساتھ ملک کی خدمت کریں گے،

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ موڈیز سے ریٹنگ کے معاملے پر بات کی ہے،موڈیز کی طرف سے پاکستان کی ریٹنگ سے زیادہ فرق نہیں پڑے گا، ریٹنگ اسکور بانڈز پر زیادہ اثر انداز ہوتی ہے موڈیز کوکہہ دیا کہ ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا ریٹنگ آج کل کے اشاریوں کی بنیاد پر نہیں دی گئی ،یہ کام پہلے سے جاری ہوتا ہے،ہمیں پہلے اپنی معیشت کو بحال کرنا ہے چارٹر آف اکانومی کرنا چاہیے ملک میں معیشت پر سیاست نہیں ہونی چاہیے،سیاسی انتقام لینا پاکستان میں کوئی مسئلہ نہیں ہے،

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan