بھابھی پرعاشقی کا دم بھرتا تھا. ملزم کا اعتراف جرم، بھائی کے ساتھ کیا گھناؤنا کام

0
128

تھانہ پڑانک کی حدود میں مراد قتل کیس کا ڈراپ سین ہو گیا

پولیس نے ملزم کا سراغ لگا کر اصل ملزم تک رسائی حاصل کر لی۔ ملزم مقتول کا سگا بھائی نکلا۔ ملزم اپنی بھابھی پر عاشقی کا دم بھرتا تھا۔ ملزم کی نشاندہی پر آلہ قتل برآمد کر لیا گیا،

چارسدہ پولیس کے ترجمان کے مطابق کامران ولد ایوب سکنہ اگرہ نے زخمی حالت میں پولیس کو رپورٹ درج کرتے ہوئے بتایا کہ آج میں اپنے بھائی مراد کے ہمراہ اراضیات میں گھاس کھاٹ رہا تھا کہ اس دوران دو نامعلوم ملزمان ہمارے پیچھے آئے اور ہم پر فائرنگ کرنے لگے جن کی فائرنگ سے بھائی مراد لگ کر جانبحق جبکہ میں پاؤں پرگولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔

واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد نے ڈی ایس پی سٹی احسان شاہ کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ پڑانگ مسعود خان، انوسٹی گیشن افسران انسپکٹر غلام خان اور اے ایس ائی سلیم خان پر مشتمل ٹیم تشکیل دے کر ملزمان کی گرفتاری اور اصل حقائق منظر عام لانے کا ٹاسک حوالہ کیا۔ تحقیقاتی ٹیم نے ملزم تک رسائی حاصل کرنے کے لئے مقتول کے بھائی کامران کو شامل تفتیش کیا۔ دوران تحقیقات مقتول کے بھائی کامران نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا۔ملزم نے پولیس کو وجہ عناد بتاتے ہوئے کہا کہ میں اپنے بھابھی پر عاشقی کا دم بھرتا تھا، اپنے بھائی کو راستے سے ہٹانے کے لئے ان کو قتل کیا۔ بھابھی سے شادی کرنا چاہتا تھا اور بھائی رکارٹ تھا، ملزم کی نشاندہی پر پولیس نے آلہ قتل برآمد کر لیا ہے جبکہ ملزم کے والد ایوب نے اپنے بیٹے کامران کے خلاف عدالت میں باقاعدہ دعویداری بھی کی۔ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

تین خطرناک شوٹرگرفتار،لاہور میں اہم شخصیات تھی نشانہ،دبئی سے کون دے رہا تھا احکامات؟

خواجہ سراؤں کا چار رکنی گروہ گھناؤنا کام کرتے ہوئے گرفتار

چار ملزمان کی 12 سالہ لڑکے کے ساتھ ایک ہفتے تک بدفعلی،ویڈیو بنا کر دی دھمکی

ماموں کی بیٹی کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا گرفتار

پانی پینے کے بہانے گھر میں گھس کر لڑکی سے گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار

زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار

شادی اس بات کا لائسنس نہیں کہ شوہر درندہ بن کر بیوی پر ٹوٹ پڑے،عدالت

اقدام قتل اور بھتہ لینے کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری شوٹر گرفتار

Leave a reply