دوران حراست تشدد، اعظم سواتی سپریم کورٹ پہنچ گئے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دوران حراست تشدد کے خلاف تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی عدالت پہنچ گئے
اعظم سواتی نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں دوران حراست تشدد اور ناروا سلوک کے حوالہ سے تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے، دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ گرفتاری کے دوراناعظم سواتی کو برہنہ کرکے تشدد کیا گیا ریمانڈ کے دوران جج کے سامنے پیش ہونے پر عدالت کو پرائیویٹ پارٹس پر تشدد بارے آگاہ بھی کیا گیا گرفتاری کے دوران رکھا گیا سلوک آئین اور انسان کے وقار کے خلاف ہے. اعظم سواتی کی جانب سے دائر درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ گرفتاری کے دوران رکھا گیا سلوک آئین اور انسانیت کے وقار کے خلاف ہےسپریم کورٹ از خود نوٹس لے
عدالت پیشی کے موقع پر اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے نے میرے گھر کی چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کیا، میری معصوم پوتیوں کے سامنے مجھ پر تشدد کیا گیا اپوزیشن لیڈر نے بھی سپریم کورٹ سے اپیل کی آج میں سائل بن کر اس عدالت سے انصاف کی اپیل کرتا ہوں
واضح رہے کہ گزشتہ روز اعظم سواتی کی درخواست ضمانت پر عدالت نے فیصلہ سنایا تھا اور اعظم سواتی کی درخواست ضمانت منظور کر لی تھی، اعظم سواتی کو اداروں کے خلاف ٹویٹ کرنے پر مقدمہ درج کر کے ایف آئی اے نے گرفتار کیا تھا، گزشتہ روز عدالت نے اعظم سواتی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیا تھا جس کے بعد سینیٹر اعظم سواتی نے ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دائرکر دی تھی، عدالت میں دائر درخواست میں انہوں نے رہائی کی استدعا کی تھی
سپریم کورٹ کا مارگلہ ہلز میں مونال ریسٹورنٹ کے حوالہ سے بڑا حکم
مارگلہ ہلز ، درختوں کی غیرقانونی کٹائی ،وزارت موسمیاتی تبدیلی کا بھی ایکشن
جو نقشے عدالت میں پیش کئے گئے وہ سب جعلی،یہ سب ملے ہوئے ہیں، مارگلہ ہلز کیس میں چیف جسٹس کے ریمارکس
نور مقدم قتل کیس، ظاہر جعفر پر ایک اور مقدمہ درج
مارگلہ کی پہاڑیوں پر تعمیرات پر پابندی عائد
ایف نائن پارک میں شہری پر حملے کا مقدمہ تھانہ مارگلہ میں درج کر لیا گیا
سینیٹر اعظم سواتی نے ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دائرکر دی