نستہ کے علاقہ میں اندھے قتل کیس کا ڈراپ سین۔ملزمان گرفتار

0
89

پشاور:نستہ کے علاقہ میں اندھے قتل کیس کا ڈراپ سین۔ملزمان گرفتارکرلیا گیا ہے ،اطلاعات کے مطابق پولیس نے جدید سائنسی خطوط پر واقعہ میں ملوث 3 ملزمان گرفتار کئے۔ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے۔مزید تفتیش جاری ہے

ایس ایچ او تھانہ نستہ بسم اللہ جان کا کہنا تھا کہ مقتول کے بھانجے کے ساتھ ملزم کے ناجائز تعلقات تھے، جن کی خوف سے ملزم نے مقتول کو قتل کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ نستہ کے رہائشی عدنان خان نے اپنے والد افتخار خان کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ والد جوکہ شوگر کا مریض ہے، اج صبح واک کے لئے نکلے تھے اور واپس نہیں ائے۔ پولیس کو انکوائری کے دوران گمشدہ شخص کی نعش ڈھیری زرداد دریائے کابل میں ملی۔ تھانہ نستہ میں مقتول کے بیٹے کی مدعیت پر نامعلوم ملزم/ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

افسوسناک واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد نے ایس پی انوسٹی گیشن سجاد خان کی سربراہی میں ڈی ایس پی سرڈھیری صنوبر خان، ایس ایچ او تھانہ نستہ بسم اللہ جان، انوسٹی گیشن افیسر نستہ اور دیگر پولیس افسران پر مشتمل ٹیم تشکیل دے کر واقعہ میں ملوث ملزم/ملزمان کی گرفتاری اور اصل حقائق منظر عام لانے کا ٹاسک حوالہ کیا۔

پولیس ٹیم نے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش شروع کرتے ہوئے چند مشتبہ افراد کو شامل تفتیش کیا۔ تفتیش کے دوران پولیس نے تمام ملزمان تک رسائی حاصل کرتے ہوئے گرفتار کیا۔دوران انٹاروگیشن ملزمان تیموس ولد غفار خان سکنہ خویشکی نوشہرہ، سوئیدزادہ ولد مسلم زادہ سکنہ سردریاب، داؤد ولد کفایت اللہ سکنہ سردریاب نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔ ملزم تیموس نے پولیس کو بتایا کہ مقتول کے بھانجے کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے جن کی ڈر و خوف سے مقتول افتخار کو قتل کیا۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

پاک فوج ملکی سلامتی کی ضامن۔ شہدا کی قربانیوں پر فخر
پاکستانی طلبا و طالبات نے 14 ممکنہ نئے سیارچے دریافت کرلیے
ہمت ہے تو کھرا سچ کا جواب دو، پروپیگنڈہ مبشر لقمان کو سچ بولنے سے نہیں روک سکتا

Leave a reply