آئیں بیٹھ کر قبل از وقت انتخابات پر بات کریں،عمران خان کی مذاکرات کی دعوت

0
47
توشہ خانہ کیس فیصلہ، عمران خان کیخلاف فوجداری مقدمے کا اعلان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ان کے پاس معیشت ٹھیک کرنے کیلئے کوئی روڈ میپ نہیں ہے،پاکستان میں ڈیفالٹ رسک 100فیصد تک پہنچ گیا ہے،

عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک ڈیفالٹ کی طرف جا رہا ہے،50سال میں سب سے زیادہ مہنگائی ہوئی ہے، مہنگائی بڑھنے سے اسٹریٹ کرائم میں بھی اضافہ ہو رہاہے ہمارے دور میں معیشت 6فیصد گروتھ کر رہی تھی،سیاسی استحکام کیلئے فوری الیکشن کی طرف جانا ہوگا، جب تک سیاسی استحکام نہیں آئے گا ملک میں معاشی استحکام نہیں آسکتا، ملک میں بےروزگاری بھی بڑھتی جار ہی ہے پنجاب اور خیبر پختو نخوا اسمبلیاں تحلیل ہوئیں تو 66فیصد ملک میں الیکشن ہوگا، یہ ہمارے ساتھ بیٹھ کر انتخابات کی تاریخ دیں یا پھر ہم اسمبلیاں تحلیل کر دیں ،ق لیگ ہمارے ساتھ کھڑی ہے، پرویز الہٰی نے کہا ہے جب میں کہو ں گا اسمبلی تحلیل کریں گے،میں نے ملک کی بہتری کیلئے سوچا کہ فوری انتخابات کی طرف جائیں،اسمبلیاں تحلیل کرنے کا مقصد فوری الیکشن کی طرف جانا ہے،اسمبلیاں تحلیل کرنے کا فیصلہ پاکستان کیلئے کیا ہے، ہم ان کو موقع دے سکتے ہیں کہ ہمارے ساتھ بیٹھے اور بات کریں،جب نئی حکو مت آئے گی تو ملک میں استحکام آئے گا، یہ الیکشن سے خوفزدہ ہے،انہیں ملک کی کوئی فکر نہیں ہے،

الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو

بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

عمران خان، تمہارے لئے میں اکیلا ہی کافی ہوں، مبشر لقمان

عمران خان کو آرمی چیف سے کیا چاہئے؟ مبشر لقمان نے بھانڈا پھوڑ دیا

عمران خان سے ڈیل کی حقیقت سامنے آ گئی

دوسری جانب عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے، ن لیگی رہنما، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ اگریہ اسمبلیاں توڑیں گے تو ہم بھرپورالیکشن لڑیں گے ہم اسمبلیاں توڑنے یا الیکشن بائیکاٹ کے حامی نہیں ہیں وفاق میں ہوتے ہوئے ہم الیکشن کیلئے بہتر پوزیشن میں ہونگے ، آج عمران خان نے اپنے رویے میں تبدیلی کی ہے سیاسی جماعتیں بیٹھتی ہیں تو ڈیڈ لاک ختم ہوتے ہیں ابھی اس پوزیشن میں نہیں کہ اپنی جماعت یا پی ڈی ایم کاموقف دوں،پی ڈی ایم ہمیشہ سے بات چیت پر یقین رکھتی ہے یہ کہیں گے کہ عام انتخابات فوری کروائیں ہم کہیں گے وقت پر ہونگے، عمران خان نےالیکشن کی تاریخ یا ضد چھوڑ کر مذاکرات کی بات کی،

Leave a reply