ابا کی حکومت خطرے میں، مونس الہیٰ خصوصی طیارے پرسپین پہنچ گئے

0
141

مونس الہی اپنے فرنٹ مین کے ہمراہ خصوصی جہاز پر کیا کر رہا ہے؟ صحافی کا سوال

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ کے صاحبزادے جنہوں نے پنجاب میں مبینہ طور پر لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے،اب سپین گئے ہیں، مونس الہیٰ نے اگرچہ سپین کا دورہ خفیہ رکھا تا ہم انکے دورے کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں، ایک طرف پاکستان کی معاشی صورتحال انتہائی خراب ہو چکی ہے دوسری جانب پاکستان کے آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑے صوبے پنجاب کے وزیراعلیٰ کے بیٹے مونس الہیٰ سپین میں جا کر عوام کے پیسے سے عیاشیاں کر رہے ہیں،

اطلاعات کے مطابق ایک طیارہ دبئی سے لاہور 28 دسمبر کو آیا، ،رات 12 بج کر 47 منٹ پر لاہور ایئر پورٹ پر اترا،طیارہ ایرانی ایئر سپیس استعمال کرتے ہوئے پاکستان میں داخل ہوا، بعد ازاں طیارہ سپین پہنچ گیا، اس طیارے کے حوالے سے متضاد خبریں گردش کر رہی تھیں کہ اس میں کون سوار تھا تا ہم اب کنفرم ہو گیا ہے کہ اس طیارے میں مونس الہیٰ اپنے فرنٹ مین کے ہمراہ سپین گئے ہیں،

چوہدری مونس الہی اور چوہدری حسین الہی اپنے دوستوں کے ساتھ چارٹرڈ طیارے پر چھٹیاں گزارنے سپین روانہ ہونے کے حوالے سے ایک صارف نے لکھا کہ پنجاب حکومت میں اربوں کی دیہاڑیاں لگانے کے بعد خیر اتنی عیاشی تو بنتی ہے۔ ایک اور صارف نے لکھا کہ ؛ قوم کے پیسوں پر ڈاکے مار کر مونس الٰہی کی عیاشیاں۔


صحافی وقار ستی نے لکھا کہ؛ یہ تو مونس الہی ہیں۔ ویسے مونس الہی اپنے فرنٹ مین عامر فیاض کے ہمراہ خصوصی جہاز بک کروا کر کیا کر رہا ہے ؟؟ کیا یہ ٹیکس دینے والی غریب قوم کا پیسہ استعمال ہو رہا ہے یا شوکت خانم ہسپتال کے خصوصی فنڈذ سے دورے ہو رہے ہیں ؟

صحافی محسن رضا نے کہا کہ خصوصی جہاز کے ذریعے سپین کے دورے پنجاب کے حقیقی وزیر اعلی مونس الہی کے ششکے کرپشن کی داستانیں بحریہ ٹائون لینڈ مافیا سے رابطے پنجاب میں زمینوں کی خریدو فروخت میں کوٹ مار لیکن عمران خان کو مونس کی کرپشن نظر نہیں آتی.

گزشتہ دنوں بتایا گیا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب کے بیٹے مونس الہی خصوصی طیارے پر دوستوں کے ہمراہ اسپین چلے گئے تھے تاہم میڈیا یا تنقید سے بچنے کیلئے ان کا نام مینی فیسٹ میں شامل نہیں تھا۔ وہ شاید کوئی اور فلائٹ لے گا یا میڈیا کی تشہیر کی وجہ سے جان بوجھ کر اپنا نام Manifest سے ہٹوا دیا گیا لیکن ان کے فرنٹ مین دوست اس جہاز میں واپس آئے.
https://twitter.com/7thavenue10/status/1608521557080506369
مزید یہ بھی پڑھیں؛
عدالتی حکم کے باوجود اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات نہ ہوسکے، فیصلے کیخلاف اپیل دائر
لوکل باڈی سسٹم یقینی بنانا وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی بنیادی ذمہ داری ہے، عدالت عالیہ
2.9 ملین سے زیادہ کیپٹاگون گولیاں سمگلنگ کی دو کوششیں ناکام
فٹبال کے بادشاہ‘ اور لیجنڈری کھلاڑی پیلے 82 برس کی عمر میں دنیا چھوڑ گئے
خیال رہے مونس الہی سرکاری خرچے پر بیرون ملک دوستوں ہمراہ دورے کو بہت سارے صافین تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں کیونکہ وہ سمجھتے ہیں ایسا کرنا پنجاب حکومت کے خزانہ کے ساتھ زیادتی ہے اور یہ کرپشن کے زمرے میں آتا ہے کہ وہ بغیر کسی حثیت کے سرکاری خرچے پر اسپین کے خصوصی طیارے پر دوسرے کریں.

وفاقی انٹیلی جنس بیورو آئی بی کے افسران کی جانب سے ہاؤسنگ سوسائٹی کے نام پر اربوں کا فراڈ

آئی بی کی ہاوسنگ اسکیم کے فراڈ پر پوسٹ لکھنے پر صحافی کا 15 سالہ پرانا فیس بک اکاؤنٹ ہیک

آئی بی افسران کی ہاؤسنگ سکیم،دس سال پہلے پلاٹ خریدنے والوں کو قبضہ نہیں ملا، نیب کہاں ہے؟ عدنان عادل

بنی گالہ کی حدود میں صحافیوں پر تشدد، مقدمے کے اندراج میں سیاسی اثرورسوخ حائل ہوگیا

چودھری سرکار کا کمال،قیمتی اراضی پر قبضے کا پروگرام،اربوں مالیت کا پلازہ گرا دیا گیا

Leave a reply