مزید دیکھیں

مقبول

مقبوضہ کشمیر ،ماہ رمضان میں فیشن شو کا انعقاد

مقبوضہ جموں و کشمیر کے سیاحتی مقام گلمرگ میں...

چچا نے بھتیجی، بھائی نے بہن کی جان لے لی

پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہو رمیں دو افسوسناک واقعات...

لاہور کے جناح اسپتال میں غیرحاضر ڈاکٹرز تنخواہ لیتے رہے، انکشاف

لاہور کے جناح اسپتال میں غیر حاضر ڈاکٹرز کے...

ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے والی 90 خواتین کھلاڑیوں کو کنٹریکٹ مل گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے والی 90...

ملک بھرمیں گزشتہ 24 گھنٹے کےدوران کورونا سے دو اموات رپورٹ

ملک بھرمیں گزشتہ 24 گھنٹے کےدوران کورونا سے دو اموات رپورٹ. این آئی ایچ

ملک بھر میں عالمی وباء کورونا وائرس کے وار نہ تھم سکے، مزید 22 مریضوں میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جبکہ 2 افراد جان کی بازی بھی ہار گئے ہیں۔ قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے 5 ہزار 126 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 22 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔


این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.43 فیصد رہی ہے جبکہ 2 مریض موت کے منہ میں بھی چلے گئے ہیں۔ قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کی رپورٹ کے مطابق ملک میں ابھی بھی 14 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
مبشر لقمان کی دہائی، ابھی نہیں تو کبھی نہیں۔جنرل فیض بے نقاب،وائٹ پیپر،خطرے کی گھنٹیاں
ایران میں خواتین کیلئے گاڑیوں میں سر پر اسکارف لازمی پہننے کی وارننگ دوبارہ جاری
ملک بھرمیں گزشتہ 24 گھنٹے کےدوران کورونا سے دو اموات رپورٹ
متعدد ممالک کی چین سے آنیوالے مسافروں کیلئے شرط،چینی حکومت کا شدید ردعمل
برِ صغیر کی معروف علمی، ادبی اور سماجی شخصیت،عطیہ فیضی
دہشتگردی کے خلاف دفاع کرنا پاکستان کا حق ہے،افغان طالبان اپنے وعدوں کو پورا کریں،امریکا

واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ روز ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ کے کیسز کی تصدیق ہونے کے بارے خبر آئی تھی جبکہ بعدازاں قومی ادارہ صحت نے اس کی تردید کردی تھی جبکہ محکمۂ صحت سندھ سے منسوب سے بتایا گیا تھا کراچی میں کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ کے 5 کیسز سامنے آئے ہیں۔

ادھر سابق وفاقی مشیرِ صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ غالب امکان ہے کہ تیزی سے پھیلنے والا بی ایف 7 ویرینٹ بھی پاکستان پہنچ چکا ہے۔ آغا خان یونیورسٹی کے ماہر ڈاکٹر فیصل محمود نے بھی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے بھی 100 فیصد یقین ہے کہ دونوں ویرینٹس پاکستان آ چکے ہیں۔ حکام اور ماہرین کے مطابق پاکستان کو دونوں نئے ویرینٹس سے کوئی بڑا خطرہ نہیں، یہاں قوتِ مدافعت بہت بہتر ہے۔

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
آن لائن ایڈیٹر، اسلام آباد Follow @MalikRamzanIsra