شیخ رشید کی لال حویلی خالی کرانے سے روکنے کی درخواست خارج
راولپنڈی کی عدالت نے شیخ رشید کی لال حویلی خالی کرانے سے روکنے کی درخواست خارج کردی۔ راولپنڈی کے سول جج نوید اخترکی عدالت نے شیخ رشید کی حکم امتناع کی درخواست خارج کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کسی بھی ادارے کوقانون کے مطابق کسی بھی قسم کی کارروائی کی کارروائی کرنے سے نہیں روک سکتی۔ عدالت نے 15 فروری کو آئندہ سماعت مقرر کرتےہوئے فریقین کو طلب کرلیا۔
شیخ رشید کی جانب سے دائر حکم امتناع کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ لال حویلی کیس اور محکمہ وقف متروکہ املاک فیصلے خلاف اپیلیں زیر سماعت ہیں۔ لال حویلی جبری خالی کرانا غیر قانونی اور سیاسی انتقام ہے۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ محکمہ وقف متروکہ املاک سیاسی انتقامی کارروائی کر رھا ہے اس لیے حکم امتناع جارج کر کے لال حویلی خالی کرانے سے روکا جائے۔
واضح رہے کہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے متروکہ وقف املاک کی جانب سے لال حویلی کےخلاف کارروائی چیلنج کی تھی۔ شیخ رشید نے راولپنڈی کے سول جج نوید اخترکی عدالت میں درخواست دائرکی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ لال حویلی اور ملحقہ اراضی کیس ابھی زیر سماعت ہے، لال حویلی سے بے دخلی کا نوٹس اور کارروائی غیر قانونی ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ متروکہ وقف املاک کی غیرقانونی کارروائی کے خلاف حکم امتناع دیا جائے۔ عدالت نے شیخ رشید کی درخواست پر بحث کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔ دوسری جانب ڈپٹی ایڈمنسٹریٹروقف املاک آصف خان کا کہنا ہےکہ متروکہ وقف املاک لال حویلی کو سیل کرنےجارہی ہے، لال حویلی سمیت 7 اراضی یونِٹس متروکہ وقف املاک کی ملکیت ہیں، لال حویلی کا قبضہ واگزار کرانے کے لیے ایف آئی اے اور پولیس کی مدد طلب کرلی گئی ہے۔ آصف خان کا کہنا تھا کہ شیخ رشید اور ان کے بھائی لال حویلی سے متعلق کوئی دستاویزات پیش نہیں کرسکے۔ ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک آصف خان نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو بھی خط لکھا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں
بجلی بریک ڈاؤن پر نئی رپورٹ نے حکومتی بیانات کا بھانڈا پھوڑ دیا
ہماری طرف آئیں ہم اچھے میزبان ہیں آپ کو دکھائیں گےکہ ہم کیسے نظر آتے ہیں،عدنان صدیقی کا بھارتی فلم ’مشن مجنوں‘ پر ردعمل
عدالت نے مونس الہٰی کی اہلیہ کے وکیل کو جواب جمع کروانے کیلئے وقت دے دی
قابل اعتراض مواد جو ہٹا سکتے تھے ہٹا دیا،بیرون ملک مواد کیلئے متعلقہ حکام سے رجوع کیا ہے،پی ٹی اے
نگراں کابینہ غیرسیاسی اور غیر جانبدارہوگی، شوکت یوسفزئی
پابندیوں کے باوجود پاکستان روس سے تیل خرید سکتا ہے. امریکہ
نگراں کابینہ غیرسیاسی اور غیر جانبدارہوگی، شوکت یوسفزئی
خیال رہے کہ اس سے قبل متروکہ وقف املاک بورڈ کی جانب سے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی لال حویلی کو تحویل میں لینے کیلئے کل کارروائی کا امکان ہوا تھا جبکہ شیخ رشید اور ان کے بھائی کو متروکہ وقف املاک بورڈ نے 13 اکتوبر 2022 سے نوٹس دیا ہوا ہے۔ یاد رہے کہ متروکہ وقف املاک بورڈ نے لال حویلی سمیت 7 اراضی یونٹس کا قبضہ واپس لینے کیلئے کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک نے ڈپٹی کمشنر کو معاونت کیلئے خط لکھ دیا ہے، ایف آئی اے سے بھی مدد طلب کرلی گئی ہے۔ وقف املاک بورڈ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ لال حویلی اور ملحقہ 7 اراضی یونٹس پر شیخ رشید اور ان کے بھائی غیر قانونی طور پر قابض ہیں۔