چیئرمین نور عالم خان کی زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا
اجلاس میں پشاور دھماکے میں شہید ہونے والوں کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی ،نور عالم نے کہا کہ دھماکے کے وقت چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا کے دفتر میں موجود تھا، پولیس لائینز ریڈ زون میں ہے،میری گاڑی پر جھنڈا لگا ہے پھر بھی مجھے روک کر چیک کیا جاتا ہے،اندر گیا تو افغان مہاجرین گھوم رہے تھے،ان کی روک تھام کیوں نہیں ہے،نور عالم نے خیبرپختونخوا میں مشتہر کیے بغیر ملازمتیں دینے کا دعویٰ اجلاس میں کر دیا، پی اے سی نے آڈیٹر جنرل کو تحقیقات کی ہدایت کر دی،نور عالم کا کہنا تھا کہ صوبائی اسمبلی اور دیگر محکموں میں اشتہار دئیے بغیر بھرتیاں کی گئیں، پی اے سی نے خیبرپختونخوا میں کرپشن کیسز کی تحقیقات میں سست روی پر اظہار تشویش کیا،پی اے سی نے خیبرپختونخوا میں بی آر ٹی، بلین ٹری کیسز کی تحقیقات جلد مکمل کرنے کی ہدایت کر دی،نور عالم نے کمیٹی اجلاس میں کہا کہ میں نے خیبرپختونخوا میں ٹیکسٹ بک بورڈ سمیت کئی کیسز نیب کو بھجوائے ہیں،کئی سابق صوبائی وزرا ارب پتی بن گئے، نور عالم نے نیب کو ہدایت کی کہ سابق وزرا کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات کی جائیں، نیب خیبر پختونخوا کے افسران اور ڈی جیز پر رشوت لینے کا بھی الزام ہے، میں نے جلد پیروی اور مالم جبہ کیس دوبارہ کھولنے کیلئے چیئرمین نیب کو خط لکھا ہے
کمیٹی نے اجلا س میں تخفیف غربت اور سماجی تحفظ ڈویژن کی آڈٹ رپورٹ 20-2019 کا جائزہ لیا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی امداد کی تقسیم میں اربوں روپے کی بے ضابطگوں کا انکشاف سامنے آیا،آڈٹ رپورٹ کے مطابق بی آئی ایس پی کی 19 ارب 23 کروڑ روپے کی امداد متاثرین کے اضلاع سے باہر تقسیم کی گئی، ملتان کی ایک موبائل شاپ سے 39 اضلاع کے متاثرین کی امداد تقسیم ہوئی،مالی سال 19-2018 میں 51 فرینچائز سے اضلاع کے باہر کی ادائیگیاں کی گئیں ،92مستحقین کے کیسز کا سیمپل آڈٹ کیا گیا،سیمپل میں سے 53 فیصد مستحقین کا سراغ نہیں لگا، آڈٹ حکام نے دعویٰ کیا کہ 23فصد ادائیگیوں سے قبل فوت ہو چکے تھے، سیکرٹری بی آئی ایس پی نے اجلاس میں کہا کہ کئی مستحقین ہجرت کرتے رہتے ہیں،امداد کی بائیو میٹرک تقسیم سے بہت بہتری آئی ہے،بائیو میٹرک سسٹم میں بھی خورد برد ہو رہی ہے، مستحقین کے بینک اکائونٹس کھولنے کیلئے اسٹیٹ بینک سے بات چیت جاری ہے
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے ڈالر کی ذخیرہ اندوزی پر اظہار تشویش کیا،پی اے سی نے گورنر اسٹیٹ بینک کو بلانے کا فیصلہ کیا،چیئرمین پی اے سی نور عالم خان نے کہا کہ اسٹیٹ بینک نے ذخیرہ اندوزی میں ملوث ڈیلرز کیخلاف کارروائی نہیں کی، کریک ڈاون کے بجائے بلیک مارکیٹنگ کرنے والوں سے مذاکرات کیے گئے،
جو نقشے عدالت میں پیش کئے گئے وہ سب جعلی،یہ سب ملے ہوئے ہیں، مارگلہ ہلز کیس میں چیف جسٹس کے ریمارکس
نور مقدم قتل کیس، ظاہر جعفر پر ایک اور مقدمہ درج
مارگلہ کی پہاڑیوں پر تعمیرات پر پابندی عائد
ایف نائن پارک میں شہری پر حملے کا مقدمہ تھانہ مارگلہ میں درج کر لیا گیا
پی ٹی آئی نے نور عالم خان کو شو کاز نوٹس جاری کر دیا
سپریم کورٹ کا مارگلہ ہلز میں مونال ریسٹورنٹ کے حوالہ سے بڑا حکم
مارگلہ ہلز ، درختوں کی غیرقانونی کٹائی ،وزارت موسمیاتی تبدیلی کا بھی ایکشن
ماحولیاتی منظوری کے بغیر مارگلہ ایونیو کی تعمیر کیس پر فیصلہ محفوظ








