مزید دیکھیں

مقبول

اوچ شریف:موٹر وے ایم 5 پر اوور سپیڈ گاڑی چلانے پر ڈرائیور گرفتار

اوچ شریف،باغی ٹی وی(نامہ نگارحبیب خان)موٹر وے ایم 5...

وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا محکمہ زکوٰۃ کو ختم کرنے کا اعلان

وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بلوچستان میں محکمہ...

رمضان المبارک ، پیپلز بس سروس کے اوقات میں توسیع کا اعلان

محکمہ ٹرانسپورٹ حکومت سندھ کی جانب سے رمضان المبارک...

کار ساز کمپنیوں نے مقبول ترین گاڑیوں پر بڑی آفر لگادی

رمضان المبارک میں چنگان پاکستان اور کِیا، بینک...

عدالت پیشی، عمران خان جوڈیشل کمپلیکس پہنچ گئے ،پی ٹی آئی کارکنان کا پولیس پرپتھراؤ

اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس میں توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس کی سماعت آج ہونی ہے

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس پہنچ گئے، ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ عمران خان کا قافلہ جوڈیشل کمپلیکس کے سامنے ہے، سیاسی کارکنان راستہ صاف کریں تاکہ عمران خان عدالت پہنچ سکیں،سیاسی کارکنان کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ کیا جارہا ہے ، دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ پولیس کی جانب سے شیلنگ کی گئی ہے،

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان بذریعہ موٹروے اسلام آباد جا رہے تھے، اسلام آباد ٹول پلازہ پر پولیس کی بھاری نفری موجود ہے، عمران خان کا قافلہ ٹول پلازہ پر پہنچا تو اسکو روکا گیا بعد ازاں عمران خان کا قافلہ آگے چلا،

https://twitter.com/BaaghiTV/status/1636998635006066692

پولیس نے ٹول پلازہ سے عمران خان کو جانے کی اجازت دے دی، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اسلام آباد پہنچ گئے پولیس نے رکاوٹوں کو ہٹا کر قافلے کو اسلام آباد داخل ہونے کی اجازت دے دی، عمران خان کا قافلہ سرینگر ہائی وے پہنچا تو سڑکوں کے اطراف تحریک انصاف کے کارکنان موجود تھے،.

قبل ازیں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پیشی کے لیے لاہور سے اسلام آباد روانہ ہوئے ،عمران خان کے ساتھ پارٹی رہنما بھی روانہ ہوئے، اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس چاروں اطراف سے کنٹینرز لگا کر سیل کر دیا گیا ہے جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد کےاطراف پنجاب پولیس کی نفری بھی تعینات کر دی گئی ہے،ایف سی اور پنجاب پولیس کے 4 ہزار جوان اور افسران تعینات کئے گئے ہیں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی طرف سے 6افراد کے نام دیئے گئے کسی بھی سیاسی پارٹی کا جھنڈ ا نہیں جلایا جائے گا،قوانین کی پابندی کرنا ہوگی ریاست مخالف پلے کارڈ یا بینر آویزاں کرنے یا لانے کی اجازت نہیں ہوگی، جوڈیشل کمپلیکس کے احاطے میں پولیس، ایف سی سمیت رینجرز بھی تعینات کر دی گئی ہے

https://twitter.com/IkMyLove_/status/1636956808425160706

آئی جی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں کو خصوصی ہدایت کی ہے کہ سیکیورٹی کا خاص خیال رکھیں ہائیکورٹ میں پولیس نے بہترین سیکیورٹی دی ہے ایسی صورتحال میں دشمن فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتے ہیں ،کوشش ہے کہ دوران سیکیورٹی شہری متاثر نہ ہو،اپنی طرف سے سیکیورٹی کی اچھی کوشش کی ،امکانات پر بات نہیں کروں گا،اسلام آباد میں دہشت گردی کا واقعہ کچھ ماہ پہلے ہوچکا ہے،پشاور اور کراچی میں بھی دہشت گردی کے واقعات ہوچکے ہیں ہم نےشہر میں دفعہ 144 لگائی ہے

اسلام آباد پولیس نے 12 سے زائد کارکنوں کو حراست میں لے لیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر کارکنوں کو گرفتار کیا گیا سینیٹر فلک ناز چترالی کے ساتھ آیا کارکن گرفتارکر لیا گیا،فلک ناز چترالی نے کارکن کو چھڑانے کی کوشش کی ،ایس پی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ قانون ہاتھ میں لیا توگرفتار کرلیں گے ،اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ عدالتی احکامات اور ضابطہ اخلاق پر عمل کیا جارہا ہے،لسٹ میں شامل 12 صحافی بشمول 3 خواتین جوڈیشل کمپلیکس میں ہیں،

جوڈیشیل کمپلیکس کے اطراف میں انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی ہے، اسلام آباد کی مقامی انتظامیہ نے جوڈیشل کپلیکس میں جیمرز نصب کر دیئے ہیں جس کی وجہ سے انٹرنیٹ سروس متاثر ہو رہی ہے ۔

تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ چاروں طرف سے عدالت کے راستے بند کیے ہوئے ہیں،جن کے نام عدالتی فہرست میں ہیں ان کو بھی جانے نہیں دیا جا رہا ،تحریک انصاف کے رہنما فرح حبیب نے دعویٰ کیا ہے کہ موٹروے ٹال پلازہ تقریباً سارا کنٹینرز کھڑے کرکے بند کردیا گیا، موٹروے ٹول پلازہ پرصرف 2 لین کھلی ہیں،جہاں سے لوگ باہر نکل سکتے ہیں ،موٹروے ٹول پلازہ پر پنجاب پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے

سابق وزیر اعظم کی سکیورٹی وجوہات پر درخواست کے بعد کیس کی سماعت ایف 8 کچہری سے جوڈیشل کمپلیکس ایف الیون منتقل کر دی گئی ،اب عمران خان نیب کورٹ نمبر ون میں پیش ہوں گے،اسلام آباد کی سیشن عدالت کے جج ظفر اقبال نے عمران خان کو فردِ جرم عائد کرنے کے لیے طلب کر رکھا ہے۔

،قانون کو کوئی بھی ہاتھ میں لے گا تو کاروائی ہوگی ،ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد

 کل شام سے گرفتاری کے لئے شروع ہونے والا آپریشن تاحال مکمل نہ ہو سکا،

اسلام آبادم پنڈی، کراچی، صادق آباد و دیگر شہروں میں مقدمے درج 

عدالت نے کہا کہ میں کیوں ایسا حکم جاری کروں جو سسٹم ہے اسی کے مطابق کیس فکس ہوگا،

عمران خان نے باربار قانون کی خلاف ورزی کی جس پر انہیں جواب دینا ہوگا

چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ آپ کا اپنا کیا دھرا ہے 

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan