تاج محل محبت کی علامت نہیں، گرا دیا جائے،مطالبہ آ گیا

0
38
taj

تاج محل کے بارے میں بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کے رہنما کا کہنا ہے کہ تاج محل محبت کی علامت نہیں اسکو گرا دیا جائے،

یوپی میں نصابی کتابوں سے مغلیہ تاریخ نکالنے کے اعلان کے بعد اب آسام سے بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کے رہنما روپ جیوتی نے کہا ہے کہ تاج محل کو گرا دیا جائے، یہ محبت کی علامت نہیں، میں وزیراعظم مودی سے اپیل کرتا ہوں کہ اسے فوری منہدم کروائیں ، روپ جیوتی نے تاج محل کے ساتھ ساتھ دہلی کی قطب مینار کو بھی گرانے کا مطالبہ کیا، تاج محل کے حوالہ سے بات کرتے ہوئے روپ جیوتی کا کہنا تھا کہ تحقیقات ہونی چاہیے کہ آیا مغل بادشاہ شاہجہاں اپنی اہلیہ ممتاز سے حقیقی طور پر محبت کرتے تھے؟ اگر وہ محبت کرتے تھے تو انہوں نے ممتاز محل کی وفات کے بعد مزید تین شادیاں کیوں کی تھیں؟ مغل 1526 میں بھارت آئے اوراس کے بعد شاہجہاں نے 1632 میں تاج محل تعمیر کرایا،تو سوال پیدا ہوتا ہے کہ اس کی تعمیر کے لیے دولت کہاں سے آئی ؟ تاج محل کی تعمیر میں دولت ہماری لگی تو پھراس میں شاہجہان کا کیا کردار ہے؟

روپ جیوتی کا کہنا تھا کہ میں وزیر اعظم مودی سے اپیل کرتا ہوں کہ تاج محل اور قطب مینار کوگرا دیں اور ان کے مقام پر دنیا کے سب سے خوبصورت مندر تعمیر کرائے جائیں میں اس کام کے لئے اپنی تنخواہ عطیہ کو تیار ہوں

واضح رہے کہ روپ جیوتی کرمی چوتھی بار رکن اسمبلی منتخب ہوئے ہیں، سیاسی ماہرین کا خیال ہے کہ وہ آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما کے مخالف ہیں۔ انہوں نے 2021 میں کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی

تاج محل کے تہہ خانے میں بند 22 کمروں کی تصاویر آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا (اے ایس آئی) نے جاری کر دی

تاج محل کو اڑانے کی دھمکی

 تاج محل عوام کے لیے کھول دیا گیا،

سردار تنویر الیاس کی نااہلی ، غفلت ، غیر سنجیدگی اور ناتجربہ کاری کھل کر سامنے آگئی 

عمران خان کا مظفر آباد جلسہ،وزیراعظم آزاد کشمیر کی کرسی خطرے میں

،وزیر اعظم آزاد کشمیر کو اگر بلایا نہیں گیا تو انہیں جانا نہیں چاہیے تھا،

Leave a reply