اعجاز چودھری کو جیل میں بی کلاس دینے کیلئے درخواست پر نوٹس جاری

0
34

لاہور ہائیکورٹ ،اعجاز چودھری کو جیل میں بی کلاس دینے کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی

عدالت نے درخواست پر سماعت 9 جون تک ملتوی کردی ،عدالت نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم ودیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 9 جون کو جواب طلب کر لیا،جسٹس محمد وحید خان نے اعجاز چودھری کی اہلیہ سلمی اعجاز کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ درخواست گزار کے شوہر سینیٹر ہیں ،انہیں جیل میں بی کلاس دی جائے،

اعجاز چودھری کو عدالت نے رہا کرنے کا حکم دیا تھا مگر انہیں دوبارہ گرفتار کر لیا گیا ہے، اعجاز چودھری پر نو مئی کے روز احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث ہونے کا الزام ہے ، اعجاز چودھری کی آڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں وہ بیٹے کے ساتھ بات کرتے ہوئے فخریہ انداز میں کہتے ہیں کہ جناح ہاؤس میں ہم نے سب کچھ تباہ کر دیا ہے

دوسری جانب اعجاز چوہدری سے جیل میں ملاقات کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائرکر دی گئی،اعجاز چوہدری کی اہلیہ سلمی اعجاز چوہدری نے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی ،سلمی اعجاز چوہدری کی درخواست میں سیکرٹری داخلہ پنجاب ،آئی جی پنجاب پولیس اور سپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل کو فریق بنایا گیا ہے ،درخواست میں کہا گیا ہےکہ اعجاز چوہدری کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں اہل خانہ کو اعجاز چوہدری سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی اعجاز چوہدری مختلف عارضوں کا شکار ہیں اہل خانہ کو اعجاز چوہدری سے ملاقات کی اجازت دی جائے،

جی ایچ کیو حملے میں پی ٹی آئی خواتین رہنماوں کا کردار,تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے آئی ہے،

جناح ہاؤس میں سب سے پہلے داخل ہونے والا دہشتگرد عمران محبوب اسلام آباد سے گرفتار 

غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات

Leave a reply