حکومت کو فتنے کے خلاف سخت کاروائی کی تجویز دی،مولانا فضل الرحمان

molana2

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ یک محرم الحرام سے جمعیت علماء اسلام اپنی نئی رکنیت سازی مہم کا اعلان کرتی ہے

جے یو آئی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ سابق حکومت نے سی پیک منصوبوں کو نقصان پہنچایا، ہماری خارجہ پالیسی کا محور پاکستان کا مفاد ہونا چاہیے،پاکستان کا اسلامی تشخص ختم کر کے سیکولر ملک بنا دیا گیا،پاکستان کو حقیقی اسلامی ریاست بنانے کے لیے مہم چلائی جائے گی،مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اجلاس میں 9 مئی کے واقعات کی مذمت کی گئی، حکومت کو فتنے کے خلاف سخت کارروائی کی تجویز دی، پاکستان معاشی بحران کا شکار ہے، موجودہ حالات میں حکومت نے متوازن بجٹ پیش کیا، ہماری سیاست سے وابستگی کی طویل تاریخ ہے، ہم نے سیاست میں اتار چڑاھاؤ کو قریب سے دیکھا ہے،سابق حکومت نے ملکی معیشت کا ستیاناس کر دیا،

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت اتنی گر چکی کہ اس کو اگلی حکومت کیسے اٹھائے گی یہ ایک چیلنج ہے، پاکستان اسوقت معاشی بحران سے دوچار ہے، اس حالات میں جو بجٹ پیش کیا گیا، وفاقی بجٹ اس کو متوازن قرار دیا گیا، معیشت کی بحالی ہمارا ہدف ہو گا، ہم حکومت کی کاوشوں کی سمت اس جانب موڑ دیں جہاں‌جلد سے جلد عام آدمی کو ریلیف مہیا کیا جا سکے، اجلاس میں نو مئی کو ہونیوالے واقعات اور ریاستی اداروں پر حملہ کرنے کے واقعات کو تاریخ کا سیاہ باب قرار دیا ہے،جہاں شدید الفاظ میں ایسے واقعات کی مزمت کی گئی وہاں حکومت کو واضح طور پر یہ تجویزدی گئی ہے کہ اس طرح کے فتنے کی بیخ کنی ہونی چاہئے اور سخت اقدامات ہونے چاہئے

عثمان بزدار کے گرد گھیرا تنگ،مبشر لقمان نے بطور وزیر بیورو کریسی کیلئے کیسے سٹینڈ لیا تھا؟ بتا دیا

بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

عثمان بزدار اور انکے بھائیوں سمیت انکے مبینہ فرنٹ مین طور بزدار کے خلاف انٹی کرپشن میں انکوائری شروع

جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات

جی ایچ کیو حملے میں پی ٹی آئی خواتین رہنماوں کا کردار,تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے آئی ہے،

جناح ہاؤس میں سب سے پہلے داخل ہونے والا دہشتگرد عمران محبوب اسلام آباد سے گرفتار 

عام شہریوں کا ملٹری کورٹ میں ٹرائل

Comments are closed.