سعودی عرب کی امداد کے بعد روپے کی قدر میں اضافہ

0
61
Dollar

سعودی عرب سے دو ارب ڈالرز سٹیٹ بینک میں ڈیپازٹ کیے جانے کے بعد امریکی ڈالر کی قدر میں بڑی کمی جبکہ روپیہ میں بہتری ریکارڈ کی گئی ہے، اسٹیٹ بینک ٓآف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 1 روپیہ 23 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔


اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کا بھاؤ 279 روپے 80 پیسے سے کم ہو کر 278 روپے 57 پیسے ہو گیا ہے۔ مرکزی بینک کے مطابق امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 0.44 فیصد کی بحالی دیکھی گئی ہے۔ کرنسی ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک کی طرح اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 1 روپے سستا ہوکر 282 روپے پر آگیا۔ ڈالر کی قیمت 250 روپے سے نیچے آ سکتی ہے، معاشی ماہرین

علاوہ ازیں معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے کے درمیان ہونے والے سٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدے کے تحت پہلے حصے میں سعودی عرب سے دو ارب ڈالرز موصول ہوئے ہیں، آئندہ چند روز کے دوران چین، قطر، یو اے ای سے بھی اربوں ڈالرز موصول ہوں گے جس کے باعث امریکی ڈالر کی قدر میں مزید گراوٹ دیکھنے کو ملے گی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
سعودی عرب نے اسٹیٹ آف پاکستان میں 2 ارب ڈالر ڈپازٹ کردیئے،اسحاق ڈار
سرکاری ملازمین کا دوسرے روز بھی مطالبات کی منظوری کے لئے احتجاج
پیپلز پارٹی کی حکومت نے شہر میں امن و امان بحال کیا،وزیراعلیٰ سندھ
چیئرمین پی ٹی آئی جیسا ڈکٹیٹر ملکی تاریخ میں پیدا نہیں ہوا، شرجیل میمن
موسم گرما میں حاملہ خواتین کے لئے قدرتی مشروبات
سویڈن میں اسلام دشمن سرگرمی پر جنرل ہسپتال میں ہیلتھ پروفیشنلز کی احتجاجی ریلی
کویت کا سویڈش زبان میں قرآن کریم کے ایک لاکھ نسخے شائع کرنے کا اعلان

ماہرین کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے سے بھی جلد 3 ارب ڈالر میں سے پہلی قسط کے ایک ارب ڈالر جلد مل جائیں گے اس طرح پاکستان کی عالمی ادارے کو یقین دہانی بھی پوری ہو جائیگی جس کے مطابق رواں ماہ کے دوران اپنے زر مبادلہ کے ذخائر ہر حال میں 15 ارب ڈالر کرنا ہیں۔ ماہرین اس بات پر بھی زور دے رہے ہیں کہ آئندہ چند ہفتوں کے دوران روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 250 روپے سے نیچے آ سکتی ہے۔ جس کے باعث درآمدات کی جانے والی چیزوں کی قیمتوں میں بھی کمی آئیگی جس میں سرفہرست پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ہیں۔

Leave a reply