کیپٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت سول لائنز اور سٹی ڈویژنز کی کارکردگی کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس منعقد ہوا جس میں زیرِ التواء روڈ سرٹیفکیٹس، زیرتفتیش مقدمات، عادی مجرمان، عدالتی مفرور ملزمان و اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے کارکردگی کاجائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ڈی آئی جی(آپریشنز) سید علی ناصر رضوی، ڈی آئی جی (انوسٹی گیشن) عمران کشور، ایس ایس پی(آپریشنز) صہیب اشرف، ایس ایس پی (انوسٹی گیشن)انوش مسعود چوہدری نے شرکت کی۔ سول لائنز اور سٹی ڈویژن کے ایس پیز،اے ایس پیز، سرکل افسران، ایس ایچ اوز، انچارجز(انوسٹی گیشن)بھی اجلاس میں موجود تھے۔

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے اجلاس سے خطاب کوہدایت کی کہ زیر التواء کیسز اور روڈ سرٹیفکیٹس کوجلد از جلد نمٹایا جائے۔ سی سی پی او نے موٹر سائیکل چوروں اور موبائل سنیچرز کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا حکم دیا اور جرائم پیشہ عناصر، بھتہ خوروں، بدمعاشوں اور قبضہ مافیا کے خلاف موثر کارروائی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔انہوں نے پولیس فورس کوجرائم پیشہ افراد کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ کومبنگ آپریشنز کرنے کا حکم دیا اورکہا کہ ایس ڈی پی اوز ریڈز کی سربراہی خود کریں۔ جو افسر پرفارم نہیں کرئے گا اس کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔ بلال صدیق کمیانہ نے بہتر کارکردگی کے حامل افسران کو اہم ذمہ داریاں سونپنے کی ہدایت کی۔ سی سی پی او نے بھکاری مافیا کے خلاف سخت ترین کریک ڈاؤن کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ بھکاریوں کے ہینڈلرز کے خلاف پرچے دیں اور اس مہم میں ٹریفک وارڈنز کو بھی شامل کیا جائے۔ چوکوں اوراہم شاہراؤں پر بھکاریوں کو کھڑا نہ ہونے دیا جائے۔ لاہور پولیس شہریوں کے جان و مال اور عزت و آبرو کے تحفظ کیلئے اپنے فرائض دیانتداری اور جانفشانی سے سر انجام دے

کیپٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور بلال صدیق کمیانہ نے رات گئے تھانہ مزنگ کا اچانک دورہ کیا اور تھانے کی جاری تزئین وآرائش اور تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔اس موقع پر متعلقہ افسران نے سی سی پی او کو تھانے میں جاری تعمیراتی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی اور عوام کے لئے دستیاب سہولیات کے حوالے سے آگاہ کیا۔ سی سی پی اوبلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ تھانوں میں صفائی ستھرائی اوررنگ و روغن سمیت فرنٹ ڈیسک میں ضروری سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔اسی طرح واش رومزکی صفائی اور فورس کے رہنے کے لئے مختص کمروں کو بہتر بنانے کے لئے شب و روز کام کیا جا رہا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ تھانوں کے ورکنگ انوائرمنٹ کو مزید بہتر بنانے کے لئے ہنگا می بنیادوں پر کام جاری ہے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ تھانوں میں سہولیات کی فراہمی اور تھانہ کلچر کو بہتر بنانے کیلئے لاہور پولیس بھرپور محنت کر رہی ہے۔ شہریوں کی عزت وآبرو اور جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح اور فرائض میں شامل ہے۔ پولیس سٹیشنز کے انفراسٹرکچر میں جدت سے سروس ڈلیوری کامعیار بہتر ہوگا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تھانوں میں آنے والے شہریوں بلخصوص خواتین بچوں اور بزرگ افرادسے عزت و احترام سے پیش آیا جائے

بدنامہ زمانہ کلب نے مسلمانوں کے لئے "حلال سیکس” متعارف کروا دیا

کرونا لاک ڈاؤن، مودی کے بھارت میں خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں کمی نہ آ سکی

واٹس ایپ کے ذریعے فحش پیغام بھیجنے والا ملزم ہوا گرفتار، کئے ہوش اڑا دینے والے انکشاف

شادی سے انکار، لڑکی نے کی خودکشی تو لڑکے نے بھی کیا ایسا کام کہ سب ہوئے پریشان

شوہرکے موبائل میں بیوی نے دیکھی لڑکی کی تصویر،پھر اٹھایا کونسا قدم؟

تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے

فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، پولیس کو ملیں صرف خواتین ،پولیس نے کیا کام سرانجام دیا؟

Shares: