سابق وزیراعظم شہباز شریف نے اسرائیل کا مواخذہ نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اسرائیل انسانیت کے خلاف بد ترین جنگی جرائم میں مسلسل مصروف ہے،اسرائیل کو ان اعمال پر کسی مواخذے کا سامنا نہیں ہے، اسرائیلی جنگی جرائم کا ثبوت 4000 سے زائد فلسطینی بچوں کی شہادت ہے، ماضی کے تمام تنازعات میں بچوں کی کل اموات سے یہ تعداد ذیادہ ہے، بچوں کے عالمی دن پر عالمی برادری کو اپنے آپ سے کچھ سخت سوالات کی ضرورت ہے،اسرائیلی جرائم کو حق دفاع قرار دینے والوں کی مجرمانہ خاموشی پر دل گرفتہ ہوں،
واضح رہے کہ سات اکتوبر سے اسرائیل کی جانب سے غزہ پر مسلسل بمباری، زمینی حملے جاری ہیں، اسرائیلی حملوں میں 13 ہزار کے قریب شہادتیں ہو چکی ہیں جن میں زیادہ تعداد بچوں اور خواتین کی ہے، اسرائیل نے ہسپتالوں، سکولوں، مساجد، چرچ کو بھی نشانہ بنایا، اسرائیل نے امدادی سامان کے قافلوں، ایمبولینس گاڑیوں پر بھی بمباری کی، اسرائیلی بمباری میں صحافی بھی مارے جا چکے ہیں.
اسرائیلی مظالم کے خلاف لندن ،سویڈن سمیت کئی ممالک میں احتجاج
اسرائیلی بمباری، غزہ میں قتل عام پر لندن میں یہودی سڑکوں پر نکل آئے اور احتجاج کیا، یہودیوں نے غزہ میں جنگ روکنے کا مطالبہ کیا اور کہا قتل عام بند کیا جائے فوری جنگ بندی کی جائے،مظاہرین نے پلے کارڈز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر مطالبات درج تھے،اسرائیلی مظالم کے خلاف دنیا کے کئی شہروں میں عوام احتجاج کر رہی ہے، آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے بڑا مظاہرہ کیا گیاجس میں ایک لاکھ افراد شریک ہوئے،سویڈن میں بھی عوام نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے اسرائیلی مظالم کیخلاف احتجاج کیا، ٹوکیو میں فلسطین کی حمایت میں ریلی نکالی گئی ،پاکستان کے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام غزہ مارچ ہوا، جس میں لاکھوں افراد شریک ہوئے، امیر جماعت اسلامی سراج الحق و دیگر نے غزہ مارچ سے خطاب کیا،
غزہ میں جنگ بندی کے لئے سعودی عرب ایک بار پھر میدان میں آ گیا، سعودی عرب سمیت دیگر اسلامی ممالک کے وزرا نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے، سعودی عرب اور دیگر اسلامی ممالک کے وزراء کے وفد نے بیجنگ کا دورہ کیا،اس دورے کے دوران جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا،میڈیا رپورٹس کے مطابق عرب ممالک کے وزرا کی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی مستقبل رکنیت رکھنے والے ممالک کے عہدیداروں سے بھی ملاقات ہوگی جس میں مغرب پر یہ زور دیا جائے گا کہ وہ اسرائیل کے اس مؤقف کو مسترد کرے کہ وہ غزہ میں اپنے حق دفاع میں حملے کررہا ہے، چین کے اعلیٰ ترین سفارتکار سے ملاقات کرنیوالوں میں سعودی عرب، اردون، مصر، انڈونیشیا، فلسطین کے وزرا سمیت او آئی سی کےحکام شامل تھے
اسرائیلی افواج نے شمالی غزہ کی مسجد القسام، مسجد الخلیفہ، مسجد حیفہ اور مسجد الامین محمد پر بمباری کی اور ان مساجد کو شہید کر دیا ،اسرائیل نے کمال عدوان ہسپتال کو بھی نشانہ بنایا،اسرائیلی فوج کے جانب سے غزہ میں حماس کے ٹھکانے تباہ کرنے، اسلحہ ملنے اور حماس کارکنان کی گرفتاری کا بھی دعویٰ کیا تو وہیں کہا کہ الشفا ہسپتال میں ایک سرنگ ملی ہے، تاہم حماس نے اسرائیلی دعوے کی تردید کی ہے،الشفا ہسپتال سے 31 نومولود بچوں کو نکال کر جنوبی غزہ میں امارات کے فیلڈہسپتال پہنچا دیا گیا تاہم 250 سے زیادہ مریض اور 25 ہیلتھ ورکرز اب بھی اسپتال میں محصور ہیں
حماس کے حملوں میں 380 اسرائیلی فوجی اب تک جہنم واصل
سات اکتوبر سے جاری حملوں میں حماس نے اب تک 380 اسرائیلی فوجیوں کو جہنم واصل کیا ہے،اسرائیل نے مزید دو اہلکاروںکی ہلاکت کی تصدیق کی جنہیں حماس نے نشانہ بنایا،زمینی جنگ کے دوران اسرائیل کے یہ دو فوجی مارے گئے ،ہلاک ہونیوالے میں ایک لیفٹینیٹ تھا،زمینی حملوں میں دو دنوں کے دوران 13 اسرائیلی فوجی اب تک ہلاک ہو چکے ہیں،جبکہ زمینی حملوں کے آغاز سے اب تک 62 اسرائیلی فوجی جہنم واصل ہوئے ہیں
دوسری جانب امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل اور حماس غزہ میں پانچ دن کی جنگ بندی کے لئے رضامند ہیں، واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فریقین نے یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے غزہ میں لڑائی میں 5 دن کے وقفے پر اتفاق کیا ہے،امریکی اخبار کی رپورٹ پر اسرائیل اور حماس کا کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا،
ہسپتال حملہ،اسرائیل کا انکار،اسلامک جہاد کو ذمہ دار قرار دے دیا
وائرل ویڈیو،حماس کے ہاتھوں گاڑی میں بندھی یرغمال لڑکی کون؟
اسرائیل کی طرف سے عالمی قوانین کی خلاف ورزی جاری ہے. فلسطینی صحافی
اسرائیل پر حماس کے حملے کا ماسٹر مائنڈ،ایک پراسرارشخصیت،میڈیا کو تصویر کی تلاش
اقوام متحدہ کا غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ
ہسپتال پر ‘اسرائیلی حملہ’ ایک ‘گھناؤنا جرم’ ہے،سعودی عرب
الاہلی ہسپتال پر حملے کا اسرائیل کا حماس پر الزام،امریکی اخبار نے اسرائیلی جھوٹ کو کیا بے نقاب
اسرائیلی حملے میں صحافی کے خاندان کی موت
ایرنی قدس فورس کے کمانڈر کا حماس کی حمایت و مدد کا اعلان
غزہ،الشفا ہسپتال مسمار،29 ہسپتال بند،50 ہزار حاملہ خواتین کی پریشانی میں اضافہ
غزہ جنگ میں امریکا خاموشی سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی منتقلی بڑھا رہا ہے،بلوم برگ
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے گھر کی جانب مارچ شروع کر دیا
اسرائیل کی حمایت میں گفتگو، امریکی وزیر خارجہ کو مہنگی پڑ گئی
اسرائیلی بمباری سے فلسطین کے صحافی محمد ابوحطب اہل خانہ سمیت شہید
فلسطینی بچوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لئے متحدہ عرب امارات میدان
حماس کی حمایت کرنے والوں کو ختم کر دینا چاہئے