بشریٰ بی بی پی ٹی آئی کے آزاد امیدواروں کی چلائیں گی انتخابی مہم

0
262
bushra imran

تحریک انصاف کی الیکشن مہم کون چلائے گا؟ قیادت کون کرے گا؟اس حوالہ سے اطلاعات ہیں کہ تحریک انصاف نے آزاد امیدواروں کی انتخابی مہم کے لئے بشری بی بی کو آگے لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے

الیکشن کمیشن کی جانب سے بلے کا نشان واپس لینے اور سپریم کورٹ کی جانب سے نشان واپس نہ ملنے کے بعد بیرسٹر گوہر چیئرمین پی ٹی آئی کا عہدہ کھو چکے ہیں، عمران خان بانی چیئرمین ہیں، مرکزی قیادت شاہ محمود قریشی، پرویز الہیٰ جیل میں ہیں، مراد سعید، حماد اظہر، علی امین گنڈا پور و دیگر کئی رہنما خو دمفرور، اور اشتہاری ہو چکے ہیں،الیکشن سر پر آ چکے ، امیدواروں کو انتخابی نشان مل چکے، انکی مہم ایسے میں کون چلائے؟ تحریک انصاف کی جانب سے آزاد امیدواروں کی انتخابی مہم چلانے کے لئے تجویز سامنے آئی ہے کہ بشریٰ بی بی مہم کی قیادت کریں

باخبر ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی انتخابی مہم آج سے شروع ہو رہی، مریم نواز آج اپنا پہلا جلسہ اوکاڑہ میں کر رہی ہیں، تحریک انصاف نے مریم نواز کے مقابلے میں بشری بی بی کو انتخابی مہم کی قیادت دینے کا فیصلہ کیاہے،کئی پارٹی رہنماؤں نے تجویز دی ہے کہ بشریٰ بی بی انتخابی مہم چلائیں، بشریٰ بی بی نے خود بھی اس خواہش کا اظہار کیا جس پر یہ فیصلہ کیا جا رہا ہے کہ بشریٰ بی بی اب تحریک انصاف کے آزاد امیدواروں‌کی انتخابی مہم کی قیادت کریں گی ، حتمی منظوری بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان دیں گے،

 اسلامی شرعی احکامات کا مذاق اڑانے پر عمران نیازی کے خلاف راولپنڈی میں ریلی نکالی

خاور مانیکا کے انٹرویو پر نواز شریف کا ردعمل

ریحام خان جب تک عمران خان کی بیوی تھی تو قوم کی ماں تھیں

خاور مانیکا انٹرویو اور شاہ زیب خانزادہ کا کردار،مبشر لقمان نے اندرونی کہانی کھول دی

ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی قیادت کا مؤقف ہے کہ بشری بی بی کو پارٹی امیدواروں اور کارکنوں میں احترام کی نظر سے دیکھا جاتا ہے، بشری بی بی انتخابی مہم کی قیادت کریں گی تو پارٹی امیدواروں کو خاصا فائدہ ہو گا،اس ضمن میں بشری بی بی نے خود بھی عمران خان سے انتخابی مہم کی قیادت کرنے کی اجازت طلب کر لی۔ انتخابی مہم میں بشری بی بی کے ساتھ بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان اور دیگر بھی ہمراہ ہوں گی،بشری بی بی انتخابی مہم میں عوام سے پی ٹی آئی کے آزاد امیدواروں کو ووٹ دینے کا حلف لیں گی۔ بشری بی بی عوام سے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کا ساتھ نہ چھوڑنے کا حلف لیں گی، بشری بی بی آزاد امیدواروں سے جیتنے کی صورت میں کسی اور پارٹی میں شمولیت نہ کرنے کا الگ حلف لیں گی،

بشری بی بی انتخابی مہم سوشل میڈیا کے ذریعے چلائیں گی امیدواروں کو ووٹ دینے کے لئے پیغام ریکارڈ کروائیں گی کئی شہروں میں جلسوں سے بھی خطاب کریں گی،

نواز شریف پر مقدر کی دیوی مہربان،راستہ صاف،الیکشن،عمران خان اور مخبریاں

سمیرا ملک نے آزاد حیثیت میں انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا

عام انتخابات، آصفہ انتخابی مہم چلانے کے لئے میدان میں آ گئیں

صارفین کا کہنا ہے کہ "تنظیم سازی” کرنے والوں‌کو ٹکٹ سےمحروم کر دیا گیا

سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

عام انتخابات، پاکستان میں موروثی سیاست کا خاتمہ نہ ہو سکا،

Leave a reply