ضمنی انتخابات کل اتوار کو ہوں گے، الیکشن کمیشن کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں، پولنگ صبح آٹھ بجے سے شام پانچ بجے تک ہو گی،سیکورٹی کے سخت انتظامات کئےجائیں گے، موبائل سروس بھی بند کرنےکی سفارش کی گئی ہے

ضمنی انتخاب ، ریٹرننگ اور پرزائڈنگ افسران کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات حاصل
قومی وصوبائی اسمبلی کی21نشستوں پر ضمنی انتخاب ،حلقوں میں ریٹرننگ اور پرزائڈنگ افسران کو آج سے مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات حاصل ہوں گے ،مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارارت ضمنی انتخاب والے پولنگ عملے کو تقویض کئے گئے،21حلقوں میں پرزائڈنگ افسران کو20سے22اپریل کو مجسٹریٹ درجہ اول کا اختیار حاصل ہوگا،

قومی اسمبلی کے 5 اور 16 صوبائی حلقوں میں ضمنی انتخابات کل اتوار کو ہوں گے،الیکشن کمیشن کے مطابق بلوچستان میں پی بی 50 قلعہ عبداللہ میں ری پولنگ بھی 21 اپریل کو ہوگی جبکہ این اے 8 باجوڑ، این اے 44 ڈی آئی خان، این اے 119 لاہور، این اے 132 قصور اور این اے 196 قمبر شہداد کوٹ میں ضمنی انتخاب ہوگا،پنجاب سے 12 صوبائی حلقوں کے ضمنی انتخابات میں 174 امیدوار میدان میں ہیں جہاں ووٹرز کی تعداد 40 لاکھ 44 ہزار 552 ہے اور پنجاب میں 2 ہزار 601 پولنگ سٹیشنز قائم کئے گئے ہیں،خیبرپختونخوا کے 2 صوبائی حلقوں کے ضمنی انتخابات میں 14 لاکھ 71 ہزار ووٹرز ہیں اور یہاں 49 امیدوار میدان میں ہیں جس کیلئے 892 پولنگ سٹیشنز قائم کئے گئے ہیں جن میں سے 139 حساس ہیں،سندھ میں این اے 196 میں 2 امیدوار میدان میں ہیں، 4 لاکھ 23 ہزار 781 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے اور یہاں 303 پولنگ سٹیشنز قائم کئے گئے ہیں جن میں سے 158 حساس ہیں، بلوچستان میں 2 صوبائی حلقوں 20 اور 22 میں ضمنی الیکشن ہوگا، صوبے میں 3 لاکھ 96 ہزار 246 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے، 354 پولنگ سٹیشنز قائم کئے گئے ہیں۔

ضمنی الیکشن کیلئے امیدواروں کی انتخابی مہم کا وقت ختم ہوگیا۔الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی الیکشن کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئیں، انتخابی سامان پولنگ سٹیشنز پر پہنچا دیا گیا ہے جبکہ حساس پولنگ سٹیشنز پر اضافی نفری تعینات کی جائے گی

ضمنی انتخابات، موبائل،انٹرنیٹ بند کرنے کی سفارش
ضمنی انتخابات کو لے کر محکمہ داخلہ پنجاب نے موبائل فون اور انٹرنیٹ بند کرنے کی سفارش کر دی ہے، اس ضمن میں وفاقی وزارت داخلہ کو ایک خط لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ” 21 اپریل کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے دوران پنجاب کے 13 اضلاع و تحصیلوں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل کی جائے، امن وامان کیلئے لاہور، شیخوپورہ، قصور، تلہ گنگ، کلرکہار، گجرات، صادق آباد، ڈی جی خان اور دیگر اضلاع میں موبائل فون و انٹرنیٹ سروس معطل رکھی جائے”۔محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے لکھے گئے خط کی کاپی چیف سیکرٹری پنجاب، آئی جی پنجاب، چیئرمین پی ٹی اے، سی سی پی او لاہور، متعلقہ کمشنرز اور دیگر افسران کو بھی بھیج دی گئی ہے

ضمنی انتخابات کے دوران یو ای کا ٹی مین کیمپس 23 اپریل تک بند کر دیا گیا، 23 اپریل تک کوئی کلاسز نہیں ہوں گی، طلبا کی ان دنوں میں ان لائن کلاسز ہوں گی طلبا کو آج فوری طور پر ہاسٹلز خالی کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے،صرف غیر ملکی طلبا کو ہی ہاسٹل میں رہنے کی اجازت ہو گی

ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ سامان کی ترسیل کے لیے گاڑیاں کم پڑ گئیں جس کے بعد عملے نے موٹر سائیکلوں پر سامان کی ترسیل کی ہے، اس ضمن میں الیکشن کمیشن کی نااہلی سامنے آ گئی ہے الیکشن کمیشن نے سامان کی ترسیل کے لئے گاڑیوں کا انتظام نہیں کیا، جس کی وجہ سے عملے کو مشکل اٹھانا پڑی،انجینئرنگ یونیورسٹی میں الیکشن سامان کیلئے موٹرسائیکلوں پر سامان کی ترسیل کی گئی ایک موٹرسائیکل پر پولنگ کا عملہ اور دوسری موٹرسائیکل پر پولیس اہلکار سوار ہوا،پولنگ عملے کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکلوں پر پولنگ میٹریل کی ترسیل سیکیورٹی پر سوالیہ نشان ہے، ٹرانسپورٹ کا نظام انتہائی ناقص ہے، گھنٹوں انتظار کرنا پڑ رہا ہے

ناصرف ووٹ ڈلوانے ہیں بلکہ ووٹ پر پہرہ بھی دینا ہے،عمران خان
ضمنی انتخابات کے حوالہ سے سابق وزیراعظم عمران خان کے ٹویٹر اکاؤنٹ سے پوسٹ کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کل ہونے والے ضمنی الیکشن میں آپ نے ناصرف ووٹ ڈلوانے ہیں بلکہ ووٹ پر پہرہ بھی دینا ہے،ووٹ ڈلوا کر تب تک پولنگ سٹیشن پر رہیں جب تک پولنگ ایجنٹ کو فارم 45 نہ مل جائے- اس کے بعد ریٹرننگ افسر کے دفتر کے باہر پہنچیں اور جب تک ہمارے امیدواروں کو فارم 47 نہ ملے تب تک گھر نہ جائیں

ضمنی انتخابات،سول آرمڈ فورسز اور پاک فوج کے دستے تعینات کرنے کی منظوری
ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کے امیدوار سنی اتحاد کونسل کے انتخابی نشان پر میدان میں ہیں، ن لیگ کے امیدوار بھی میدان میں ہیں،ضمنی انتخابات کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں گے،جے یو آئی نے ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کر رکھا ہے، مرکزی مسلم لیگ بھی ضمنی انتخابات میں حصہ نہیں لے رہی،وفاقی حکومت نے ضمنی انتخابات میں سول آرمڈ فورسز اور پاکستان آرمی کے دستے تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے،وفاقی حکومت کی جانب سے منظوری کے بعد وزارت داخلہ نے سول آرمڈ فورسز اور پاکستان آرمی کے دستے تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں،جاری اعلامیے کے مطابق سول آرمڈ فورسز اور پاکستان آرمی کے دستے کوئیک رسپانس فورس کے طور پر استعمال ہوں گے، سول آرمڈ فورسز اور پاکستان آرمی کے دستے دوسرے اور تیسرے حصار کے طور پر استعمال ہوں گے، سول آرمڈ فورسز اور پاکستان آرمی کے دستے آج سے 22 اپریل تک 21 حلقوں میں دستیاب ہوں گے۔

نواز شریف ہم قدم، بھتیجی بازی لے گئی، انقلاب آ گیا

بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

متنازعہ ٹک ٹاکر حریم شاہ کی ایک اور نازیبا ویڈیو”لیک”

مریم نواز کا آٹھ سو کا سوٹ،لاہوری صحافی نے عظمیٰ بخاری سے مدد مانگ لی

مریم نواز تو شجر کاری مہم بھی کارپٹ پر واک کرکے کرتی ہے،بیرسٹر سیف

بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

مہنگائی،غربت،عید کے کپڑے مانگنے پر باپ نے بیٹی کی جان لے لی

پسند کی شادی کیلئے شوہر،وطن ،مذہب چھوڑنے والی سیماحیدر بھارت میں بنی تشدد کا نشانہ

بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

Shares: