کارکن تیار رہیں، نااہل حکومت کو گھر بھیجیں گے، رانا ثناء اللہ کا پیغام

0
64
rana sanaullah

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے ورکرز اور عہدیدارن آزادی مارچ کیلئے تیاری رکھیں ،فیصلہ ہوتے ہی بھرپور شرکت کرکے اس حکومت کو گھر بھیجیں

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق منشیات کیس میں گرفتار رانا مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ نے عدالت پیشی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نالائق اعظم کی حکومت ناکامی چھپانے کے لئے یہ سب کر رہی ہے،پوری قوم نواز شریف کے ساتھ کھڑی ہے،کسی قسم کی کوئی ڈیل نہیں ہو گی،

 

رانا ثناء اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع

رانا ثناء اللہ نے مزیدکہا کہ میرے اثاثوں کی مالیت بڑھاچڑھاکر پیش کی گئی،اے این ایف نے آبائی جائیداد سے متعلق کہا کہ ہیروئن سے بنائی، اپنی پیدائش سے پہلے کی زمین کس طرح خرید سکتا ہوں، ظلم اس لیےبرداشت نہیں کر رہے کہ ہم ڈیل کریں گے،واٹس ایپ پر جج تبدیل کر دیا ،کوئی ایماندار جج بھی یہاں لگنے کو تیار نہیں ہے

قبل ازیں منشیات کیس میں گرفتار رانا ثناء اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی گئی

منیشات کیس، رانا ثناء اللہ کو عدالت پیش کر دیا گیا ،کوئی ڈٰیل نہیں ہو گی، رانا ثناءاللہ

رانا ثناء اللہ کو ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا،عدالت نے استفسار کیا کہ اےاین ایف والوں کا اب کون ساپراسیکیوٹرہے؟ کئی باراے این ایف نے پراسکیوٹرتبدیل کیا،اب اس کیس میں پراسیکیوٹرکون پیش ہوگا؟ اے این ایف کے وکیل نے کہا کہ پراسیکیوٹرصلاح الدین پیش ہوں گے جس پر عدالت نے کہا کہ تحریری نوٹیفکیشن ہوا ہے یا زبانی باتیں ہیں،آپ پراسیکیوٹرکا تحریری حکم نامہ لے کرآئیں .

رانا ثناء اللہ کیس کی سماعت کرنیوالے جج کا تبادلہ، ضمانت کیس کی سماعت ملتوی

رانا ثناء اللہ نے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کوجیل سے لکھا خط، کیا کہا؟

رانا ثناء اللہ کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ ہماری 2 ضمانت کی درخواستیں ہیں، ایک درخواست سیف سٹی کیمروں کی ویڈیوکی ہے .ہمیں سیف سٹی کیمروں کی فوٹیج فراہم کی جائے،دونوں درخواستوں پردلائل مکمل ہوچکے، جس پر عدالت نے کہا کہ ڈیوٹی جج صرف ارجنٹ کیسزکی سماعت کرسکتاہے،

جج کی عدم موجودگی،رانا ثناء اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

رانا ثناء اللہ کو گھر کا کھانا ملے گا یا نہیں؟ عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا

رانا ثناء اللہ کے وکیل نے کہا کہ ضمانت کی درخواستیں بھی ارجنٹ نوعیت کی ہیں ،عدالت نے راناثنااللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 28 ستمبرتک توسیع کر دی

Leave a reply