لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں سرکاری ادویات فروخت کرنیوالے گرفتار

0
152
peshawar

لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کوجاری کردہ سرکاری ادویات کی غیر قانونی فروخت کا معاملہ سامنے آیا ہے

اینٹی کرپشن سرکل پشاور کی متعدد چھاپہ مار کاروائیاں،لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کے 3 ملازمین سمیت 6 ملزمان گرفتار کر لئے،ملزمان لاکھوں مالیت کی سرکاری ادویات کی خوردبرد میں ملوث تھے ،ملزمان لیڈی ریڈنگ ہسپتال کو جاری کی گئی سرکاری ادویات غیر قانونی طور پر فروخت کرتے تھے،گرفتار ملزمان میں سلیمان، عبدالجبار، عابد، عماد، طاہر اور یوسف جان شامل ہیں،ملزم یوسف جان گینگ کا ماسٹر مائنڈ ہے،ملزم سلیمان، عبد الجبار اور عابد لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں بطور ٹیکنیشن ڈیوٹی سر انجام دے رہے تھے۔ملزمان کی نشاندہی پر پشاور کی مختلف پرائیویٹ ہسپتالوں میں چھاپے مارے گئے

ملزم عماد کو دبغری گارڈن پشاور میں واقع الشفاء ہیلتھ کئیر سے گرفتار کیا گیا۔ملزم عماد شیرین شاہ ہسپتال میں وارڈ بوائے کے طور پر کام کر رہا تھا،گرفتار ملزم عماد کی نشاندہی پر دیگر ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ملزمان کی نشاندہی پر شفاء میڈیکوز کے گودام سے بھی بھاری مقدار میں سرکاری ادویات برآمد کی گئی،مذکورہ گودام کو سیل کر دیا گیا،الشفاء ہیلتھ کئیر ہسپتال سے بھی بھاری مقدار میں سرکاری ادویات برآمد کر لی گئی،ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق سرکاری ادویات کی غیر قانونی فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔سرکاری ادویات کی غیر قانونی فروخت میں ملوث پرائیوٹ ہسپتالوں کا ریکارڈ اکھٹا کیا جا رہا ہے،دیگر ہسپتالوں میں بھی چھاپہ مار کاروائیوں کا آغاز کر دیا گیا،قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر ممنوعہ ادویات کی تیاری اور خرید وفروخت میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،جاری کاروائیوں میں ہیلتھ کیئر فارمیسی چیچہ وطنی ضلع ساہیوال اور ڈاکٹر فارمیسی پلس عارف والا ضلع پاکپتن پر چھاپے مارے گئے،چھاپہ مار کاروائیوں میں 2 ملزمان گرفتار کر لئے،چھاپہ مار کاروائیوں میں شاہد رمضان اور محمد بلال حیدر نامی ملزمان گرفتار کئے گئے ہیں،ملزمان ممنوعہ ادویات کی خریدوفروخت میں ملوث تھے،چھاپہ مار کاروائیوں میں بھاری مقدار میں غیر رجسٹرڈ ادویات برآمدکی گئی ہیں،ملزمان سے 17 مختلف اقسام کی غیر رجسٹرڈ ادویات برآمدہوئی ہیں،چھاپہ مار کاروائیوں کے نتیجے میں دونوں فارمیسیوں کو سیل کر دیا گیا ،ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے

بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

ایبٹ آباد میں "ہم جنس پرستی کلب” کے قیام کے لیے درخواست

ہنی ٹریپ،لڑکی نے دوستوں کی مدد سے نوجوان کیا اغوا

بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

طالبات کو نقاب کی اجازت نہیں،لڑکے جینز نہیں پہن سکتے،کالج انتظامیہ کیخلاف احتجاج

امجد بخاری کی "شادی شدہ” افراد کی صف میں شمولیت

مجھے مسلم لیگ ن کے حوالے سے نہ بلایا جائے میں صرف مسلمان ہوں،کیپٹن ر صفدر

Leave a reply