سرگودھا کی مجاہد کالونی میں مبینہ طور پر قرآن پاک کی بیحرمتی پر حالات کشیدہ ہو گئے،شہریوں نے اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کے گھر اور فیکٹری جلا دی
مجاہد کالونی میں سلطان نامی شخص کے گھر کی دیوار کے پاس بوسیدہ قرآن مجید کے اوراق کا باکس نصب تھا،شہریوں کا کہنا ہے کہ سلطان کے والد نوید مسیح نے اس باکس سے قرآن مجید کے بوسیدہ اوراق نکالے اور انکو گلی میں رکھ کر مبینہ طور پر آگ لگادی عوام نے جب یہ دیکھا تو اشتعال میں آ گئے اور سلطان کے گھر کا رخ کر لیا، گھر میں توڑ پھوڑ کی، آگ لگائی،مشتعل عوام نے سلطان کی جوتوں کی فیکٹری کو بھی آگ لگا دی، پولیس کو 15 پر اطلاع دی گئی اور پولیس کے اعلیٰ حکام موقع پر پہنچ گئے
مشتعل افراد نے گھر میں بنے جوتوں کے کارخانے کو بھی جلا دیا
پولیس کے پہنچنے سے قبل عوام نے سلطان کے والد نوید کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا، پولیس نے نوید کو زخمی حالت میں ایمبولینس میں نوید کومشتعل ہجوم سے نکالا اور ہسپتال منتقل کر دیا، اس موقع پر مشتعل ہجوم کی طرف سے ایمبولینس پر بھی پتھراؤ کیا گیا،سرگودھا کے آر پی او ، ڈی پی او ، ڈپٹی کمشنر سمیت تمام اعلی حکام موقع پر موجود ہیں اور حالات ابھی تک کشیدہ ہیں،مشتعل افراد نے گھر میں بنے جوتوں کے کارخانے کو بھی جلا دیا،آر پی او شارق کمال صدیقی کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ہے، واقعےکی تفتیش کی جارہی ہے، امن و امان خراب کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا
واقعہ پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایکصارف ،سوشل میڈیا ایکٹوسٹ سید عدنان بادشاہ کہتے ہیں کہ سرگودھا مجاہد کالونی میں قرآن پاک کی مبینہ بےحر متی پر مسیحی بستی میں حالات کشیدہ ۔۔۔ خدا کے لئے اسلام کو بدنام نہ کریں، اگر خدا نہ خواستہ ایسا کوئی واقعہ ہوا بھی ہے تو ملزمان کو قانون کے حوالہ کریں۔ خود عدالت لگا کر فیصلے نہ کریں، اسلام ہمیں عدالت لگانے کا حکم نہیں دیتا ۔ بلکہ ایسے واقعات کی مکمل چھان بین کے بعد سزا کی اجازت صرف عدالت کو دیتا ہے۔
سرگودھا مجاہد کالونی میں قرآن پاک کی مبینہ بےحر متی پر مسیحی بستی میں حالات کشیدہ ۔۔۔
خدا کے لئے اسلام کو بدنام نہ کریں، اگر خدا نہ خواستہ ایسا کوئی واقعہ ہوا بھی ہے تو ملزمان کو قانون کے حوالہ کریں۔ خود عدالت لگا کر فیصلے نہ کریں، اسلام ہمیں عدالت لگانے کا حکم نہیں دیتا ۔ بلکہ… pic.twitter.com/yFPzJj8KYu— سید عدنان بادشاہ 🇵🇰 (@syed_bacha) May 25, 2024
سرگودھا کی مسیحی برادری کا موقف سامنے آیا ہے،مسیحی برادری کا کہنا ہے کہ جڑانوالہ واقعہ کے ملزموں کو سزا مل جاتی تو آج یہ واقعہ نہ ہوتا، جس نے الزام لگایا اسکو فوری پکڑا جائے، مسیحی خاندان جو کہ امیر تھا تو ان کے کاروبار کو ختم کرنے کے لیے قرآن شریف کی توہین کا الزام لگایا گیا کر مسیحی خاندان کے جوتے کے کارخانے کو جلا دیا گیا ،ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے سنجیدگی سے سوچنے کی ضرورت ہے، ہم چیف جسٹس ،آرمی چیف سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمیں انصاف دلائیں جولوگ بھی ملوث ہیں انکو کٹہرے میں کھڑا کیا جائے،
سرگودھا میں قرآن پاک کی مبینہ بے حرمتی کے بعد ہنگامہ آرائی، وزیراعلیٰ کا نوٹس
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سرگودھا کے علاقے گِل والا مجاہد کالونی میں مبینہ طور پر قرآن پاک کی بے حرمتی کا سخت نوٹس لے لیا، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آئی جی پنجاب کو فوری طور پر سرگودھا پہنچنے کی ہدایت کر دی، ریجنل پولیس افسر (آر پی او) شارق کمال صدیقی امن کمیٹی کے ہمراہ مجاہد کالونی میں موجود ہیں۔ایچ آر سی پی نے مجاہد کالونی کی صورتِ حال پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ پنجاب پولیس اور ضلعی انتظامیہ امن کی بحالی، مسیحی آبادی کے تحفظ اور ملزمان کے خلاف کارروائی کرے،
پتھراؤ کرنے والے افراد کو حراست میں لیا گیا ہے، پولیس
پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ تین سے چار گھنٹوں کی مسلسل کوششوں کے بعد صورتِ حال پر قابو پالیا ہے جب کہ متعدد مظاہرین کو حراست میں لے لیا ہے،سرگودھا کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر اسد اعجاز کے مطابق مختلف اطراف سے پتھراؤ کرنے والے افراد کو حراست میں لے گیا ہے اور علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے،اس وقت صورتِ حال قابو میں ہے۔ اشتعال پھیلانے والوں کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے شناخت کے بعد گرفتار کیا جائے گا۔
بھارت میں مرد ٹیچر نے الیکشن ڈیوٹی سے بچنے کیلئے خود کو ’حاملہ‘ قرار دیدیا
سفاک شوہر نے حاملہ بیوی اور کمسن بیٹی کو جان سے مار دیا
بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے
سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری
سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا
چلڈرن ہسپتال کا کوکلیئر امپلانٹ کے تمام اخراجات برداشت کرنے کافیصلہ،ڈاکٹر جاوید اکرم
سوتیلے باپ نے لڑکی کے ساتھ کی زیادتی، ماںنے جرم چھپانے کیلیے کیا تشدد
کم عمر لڑکیوں کے ساتھ زیادتی کے شوقین جعلی عامل کو عدالت نے سنائی سزا
کاروبار کے لئے پیسے نہ لانے پر بہو کو کیا گیا قتل








