لاہور لوہاری گیٹ کے علاقے میں دبنگ درویش اور کرائم فائٹر ایس ایچ او حاجن آسیہ کی ٹیم نے نوجوان نسل کو تباہی سے بچالیا
لاکھوں مالیت کے مضر صحت گٹکے کی ترسیل کو روک کر ملزم مشرف کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیا ایس ایچ او لوہاری گیٹ جب سے تعینات ہوئی ہے اس نے سختی سے گٹکا مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن جاری کیا ہوا ہے اور علاقے میں پان شاپ کے دکانداروں کو گٹکا فروخت کرنے سے منع کیا ہے،
دوسری جانب راوی روڈ پولیس کا کریک ڈاؤن، منشیات فروش سمیت تین مفرور اشتہاری گرفتار کر لیے،ملزم نعیم کے قبضہ سے 1480 گرام چرس برآمد ہوئی،گینگ،خیانت مجرمانہ اور خطرناک فائرنگ جیسی سنگین وارداتوں میں مطلوب تین اشتہاری گرفتار کئے گئے،گرفتار اشتہاریوں میں عرفان،قیصر عارف اور غفار شامل ہیں،مفرور اشتہاریوں کو گرفتار کرکے متعلقہ پولیس کے حوالے کیا گیا
علاوہ ازیں ایس پی اقبال ٹاؤن محمد سلمان لیاقت کی زیر نگرانی منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،سنیپ چیکنگ کے دوران 2 منشیات فروش زین العابدین اور وارث گرفتار کر لئے گئے،ملزم زین العابدین سے 1 کلو 50 گرام چرس جبکہ وارث سے 200 گرام آئس برآمد کی گئی،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا،ایس پی محمد سلمان لیاقت نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی پر ایس ایچ او ساندہ رضوان خان اور پولیس کو شاباش دی اور کہا کہ انسداد منشیات فروشی کے حوالہ سے اقبال ٹاؤن ڈویژن میں کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔
بھارت میں مرد ٹیچر نے الیکشن ڈیوٹی سے بچنے کیلئے خود کو ’حاملہ‘ قرار دیدیا
سفاک شوہر نے حاملہ بیوی اور کمسن بیٹی کو جان سے مار دیا
بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے
سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری
سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا
چلڈرن ہسپتال کا کوکلیئر امپلانٹ کے تمام اخراجات برداشت کرنے کافیصلہ،ڈاکٹر جاوید اکرم
سوتیلے باپ نے لڑکی کے ساتھ کی زیادتی، ماںنے جرم چھپانے کیلیے کیا تشدد
کم عمر لڑکیوں کے ساتھ زیادتی کے شوقین جعلی عامل کو عدالت نے سنائی سزا
کاروبار کے لئے پیسے نہ لانے پر بہو کو کیا گیا قتل