پاکستانی طلباء کرغزستان سے خصوصی پرواز کے ذریعے خیریت سے وطن واپس پہنچ گئے۔ کراچی ایئرپورٹ پر سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن، صوبائی ناصر شاہ اور دیگر نے طلباء کا استقبال کیا۔قومی ائیر لائن کا خصوصی طیارہ 171 پاکستانی طلبہ کو لیکر کراچی پہنچا
حکومت سندھ نے بچوں کے لئے خصوصی پرواز چلائی، بچوں کے چہروں پر سکون ہے،شرجیل میمن
سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ بشکیک میں پھنسے ہمارے بچے جو آج واپس آئے ہیں، صرف صوبہ سندھ کے نہیں بلکہ پورے پاکستان کے ہیں، ہم نے پہلے بھی اسپیشل فلائٹ کے ذریعے واپس لائے اور اب ایک اور فلائٹ ان بچوں کو لیکر پہنچ چکی ہے۔سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن اور صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نےجناح ایئرپورٹ کراچی پر میڈیا سے گفتگو کی ہے،شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ نے بچوں کے لئے خصوصی پرواز چلائی، بچوں کے چہروں پر سکون ہے، انکے والدین پرسکون ہیں، پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت بشکیک میں پھنسے طلبا کو واپس لے کر آئی، انکو خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ انکے بچے خیر خیریت سے واپس آ گئے، پہلی پرواز کو وزیراعلیٰ سندھ نے خود ریسیو کیا تھا، آج وزیراعلیٰ اسلام آباد ہیں تو انہوں نے ہمیں ہدایت کی تھی، پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کی کوشش رہی ہے کہ عوام کے مسئلے حل کریں خواہ وہ پاکستان میں ہیں یا پاکستان سے باہر،وہاں اگر یہ بچے رہتے تو پریشانی میں رہتے،سندھ حکومت نے اس پرواز کا کرایہ ادا کیا، حکومت سندھ پوری کوشش کر رہی ہے کہ اور بچوں کو بھی واپس لایا جائے، جو بچے کراچی اترنا چاہتے ہیں انکے لئے خصوصی پرواز مزید بھی چلائی جائیں گی،طلبہ کی واپسی کے لیے ہونے والے تمام اقدامات میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کردار قابل تعریف ہے۔
ہمارے بچوں کو تحفظ فراہم کیا جائے، بشکیک میں پھنسے طلبا کے والدین کی دہائی
اسلام آباد میں کرغزستان سفارتخانے کے باہر احتجاج،طلبا کو تحفظ کا مطالبہ
طلبا ہمارے بچے،وزیراعظم کو مصروفیات ترک کر کے بشکیک جانا چاہئے،مبشر لقمان
بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے
سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری
ایبٹ آباد میں "ہم جنس پرستی کلب” کے قیام کے لیے درخواست
ہنی ٹریپ،لڑکی نے دوستوں کی مدد سے نوجوان کیا اغوا
بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا
طالبات کو نقاب کی اجازت نہیں،لڑکے جینز نہیں پہن سکتے،کالج انتظامیہ کیخلاف احتجاج
امجد بخاری کی "شادی شدہ” افراد کی صف میں شمولیت
مجھے مسلم لیگ ن کے حوالے سے نہ بلایا جائے میں صرف مسلمان ہوں،کیپٹن ر صفدر