ارب پتی لوگ انڈیا کے نئے مہاراجے قرار،امبانی خاندان کی شاہانہ شادی

ambani

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ انڈیا وہ مُلک ہے کہ جہاں امریکہ کے بعد شادی کی تقریبات پر سب سے زیادہ خرچ کیا جاتا ہے۔ پر موجودہ دور میں اگر کوئی مہنگی ترین شادی ہورہی ہے تو وہ مکیش امبانی کے بیٹے کی ہورہی ہے ۔

مبشر لقمان آفیشیل یوٹیوب چینل پر اپنے وی لاگ میں مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ پہلے تو گزشتہ کئی ماہ سے یہ شادی جاری ہے اور ابھی تک مکمل ہونے پر نہیں آرہی ۔ بلکہ یوں کہا جائے تو غلط نہ ہوگا کہ امبانی خاندان کی یہ شادی برطانوی شاہی خاندان کی شادیوں سے بھی زیادہ بڑی دیکھائی دی ہے ۔ تو یہ شاہی شادی سے کم نہیں۔ لوگ یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ ارب پتی لوگ اب انڈیا کے نئے مہاراجے ہیں۔ نیویارک ٹائمز نے ان تقریبات کے حوالے سے لکھا کہ یہ سو سال پہلے مہاراجوں کے دور جیسی تھیں۔امبانی خاندان کے دیگر بچوں نے بھی شادی سے پہلے شاندار تقریبات کا اہتمام کیا تھا۔ ہیلری کلنٹن اور جان کیری دوہزار اٹھارہ میں ایشا امبانی کی پری ویڈنگ پارٹی میں شریک ہوئے تھے، جس میں بیونسے کی پرفارمنس بھی شامل تھی۔امبانی خاندان نے یہ نہیں بتایا کہ اس شادی پر ان کی کتنی دولت خرچ ہوئی لیکن تقریبات کو دیکھتے ہوئے پچیس ارب خرچ کرنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے ۔ پر یہ امبانی خاندان کے لیے کوئی بڑی رقم نہیں ہے کیونکہ ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی ایک سو تیرہ بلین ڈالرز سے زیادہ کی دولت کے مالک ہیں اور فوربس کی ارب پتیوں کی فہرست کے مطابق دنیا کے گیارویں امیر ترین شخص ہیں۔ پھر مکیش وزیرِ اعظم نریندر مودی کے اہم اتحادی بھی ہیں۔ امبانی کو تیل، گیس اور پیٹرو کیمیکلز پر محیط ایک منافع بخش صنعتی ادارہ وراثت میں ملا اور انہوں نے اسے ترقی دے کر ایک عظیم تجارتی مرکز بنا دیا ۔

مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ پھر کم از کم دو سال لگے ہیں اس شادی کی تیاریوں میں کیونکہ متعدد دوروں، کئی ممالک کی جانب سے اجازت کے ساتھ ساتھ دنیا کی بڑی شخصیات کے لیے سکیورٹی اور نقل و حمل کا انتظام کرنا کوئی آسان کام نہیں تھا ۔ کلب ون ایئر کے سی ای او ۔راجن مہرا ۔نے ہندوستان ٹائمز کو بتایا ہے کہ اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تقریب میں مہمانوں کو لے جانے کے لیے سو سے زیادہ پرائیویٹ جیٹ طیارے استعمال کیے گئے ۔ جسٹن بیبر نے اکیلے ہی تراسی کروڑ روپے وصول کیے، جو ریحانہ کے تقریباً اکتالیس کروڑ معاوضے سے دوگنا ہے۔ جبکہ میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی کے ایک دعوت نامے کی قیمت چھ سے سات لاکھ بھارتی روپے تھی جب کہ دعوت نامے کے ساتھ مہمانوں کو دس سے بارہ ہزار کی ایک چادر اور سونا سمیت دیگر قیمتی تحائف بھی دیے گئے ۔

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ کل بھی دنیا کی بڑی بڑی کمپنیوں کے مالکوں سمیت سربراہان مملکت امبانی کے بیٹے کی شادی میں شریک تھے ۔ پھر ٹاپ سنگر ز ، اداکار اور اہم لوگ بھی اس شادی میں ناچتے گاتے دیکھائی دیے ۔ اننت امبانی اور ان کی منگیتر رادھیکا مرچنٹ کی شادی سے پہلے دو پری ویڈنگ فنکشنز ہوچکے ہیں ۔ جن کی تقاریب کافی شاندار پیمانے پر منعقد کی گئی تھی۔اس شادی سے پہلے کی تقریبات کا آغاز انتیس جون کو پوجا کے ساتھ جام نگر میں ہوا۔ جام نگر میں ایک وسیع و عریض کمپلیکس کے اندر چودہ مندروں کی تعمیر پر بھی رقم خرچ کی گئی تاکہ انڈیا کے ثقافتی ورثے کو ظاہر کیا جا سکے اور شادی کے لیے پس منظر فراہم کیا جا سکے۔ تقریبات کے ایک حصے کے طور پر امبانی خاندان نے پچاس غریب جوڑوں کے لیے اجتماعی شادی کی میزبانی بھی کی۔ دراصل جام نگر وہ جگہ ہے جہاں امبانی کی آئل ریفائنری بھی ہے، جس کا شمار دنیا کی سب سے بڑی ریفائنریز میں ہوتا ہے۔ ان تقریبات میں میٹا کے مالک مارک زکربرگ اور مائیکرو سافٹ کے بل گیٹس سمیت تقریباً بارہ سو مہمانوں نے شرکت کی۔ پارٹی کا آغاز اس ڈنر سے ہوا جو گلاس ہاؤس میں تھا جسے بطور خاص اس تقریب کے لیے ہی بنایا گیا تھا۔ اس کا مسحور کر دینے والا ڈھانچہ پام ہاؤس سے مشابہت رکھتا تھا۔ ضیافت کے بعد ریحانہ کی پرفارمنس تھی اور پھر امبانی فیملی کو پاپ سٹار ریحانہ کے ساتھ سٹیج پر ڈانس کرتے اور انجوائے کرتے ہوئے دیکھا گیا۔یہاں درجنوں شیف دوہزار ڈشوں کو مہمانوں کو پیش کر رہے تھے جو لگژری خیموں میں مقیم تھے اور ان کے ساتھ ان کے ذاتی میک اپ آرٹسٹ بھی سروس کے لیے موجود تھے۔ دلہن نے خاص طور پر تیار کیے جانے والے مخصوص لباس پہنے جن میں دو لہنگے بھی شامل تھے۔ ایک پر بائیس ہزار کرسٹل لگے ہوئے تھے اور انھیں بنانے میں ستاون سو گھنٹے لگے۔ دوسرا گلابی رنگ کا لباس تھا جو دوہزار بائیس کے میٹ گالا میں اداکارہ۔ بلیک لائیولی۔ نے پہنا تھا۔ دولہے نے زیادہ تر ۔۔ڈولچی اینڈ گبانا۔۔ برانڈ کے کپڑے پہنے اور رچرڈ مل کی گھڑی کلائی پر باندھی ہوئی تھی جس کی قیمت ڈیڑھ ملین ڈالر تھی۔ مارک زکربرگ اور ان کی اہلیہ کی اس گھڑی کو گھورنے کی ویڈیو انڈیا میں وائرل بھی ہو ئی تھی ۔ اس وقت بھی ردعمل سامنے آیا تھا جب انڈین حکومت نے شہر کے چھوٹے سے ائیرپورٹ کو بین الاقوامی ہوائی اڈے میں تبدیل کیا اور اس کے سٹاف میں اضافہ کیا۔ اس کے علاوہ امبانی خاندان کے لیے فوج اور فضائیہ کے اہلکاروں کو بھی تعینات کیا گیا۔ تین دنوں میں آخری شب کا اختتام آتش بازی اور لائٹ شو سے ہوا اور اس سے یہ ظاہر ہو گیا تھا کہ آگے کیا ہو گا۔ پھر جون میں ہی اٹلی میں ایک شاندار جشن منایا گیا،جس میں امبانی خاندان نے بالی ووڈ سٹارز کے ہمراہ ایک لگژری کروز پر اٹلی سے فرانس تک سفر کیا۔ اس تقریب میں نوے کی دہائی کے گروپ بیک سٹریٹ بوائز اور گلوکارہ کیٹی پیری نے پرفارم کیا۔ رواں ہفتے شادی کی تقریبات کا ایک اور سلسلہ۔۔ جسٹن بیبر۔۔ کی پرفارمنس کے ساتھ خاندان کے آبائی علاقے ممبئی میں شروع ہوا۔ دلہن اور اس کے دوستوں کے ساتھ گاتے ہوئے جسٹن بیبر کی ویڈیو کواڑتیس ملین بار دیکھا جا چکا ہے۔ پھر پچھلے کچھ دنوں میں بہت سے دوسری رسمیں جیسے ہلدی، سنگیت، اور ڈانڈیا ہوئیں۔ مہندی کی تقریب دس جولائی کو ۔۔اینٹیلیا۔۔ میں ہی ہوئی۔ جس میں مہندی آرٹسٹ۔۔ وینا ناگڈا ۔۔نے رادھیکا کے ہاتھوں پر مہندی لگائی۔۔ بہرحال گزشتہ روز ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی اور ان کی اہلیہ نیتا امبانی کے بیٹے اننت امبانی اور ان کی منگیتر رادھیکا مرچنٹ ۔۔باندرہ کرلا کمپلیکس۔۔ کے جیو ورلڈ کنونشن سینٹر میں ایک شاندار تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے ۔ مرچنٹ ۔ فارماسیوٹیکل کی صنعت کے ایک امیر تاجر کی بیٹی ہیں۔اس شادی میں ہندوستان اور بیرون ملک سے مہمان، لذیذ کھانا، زبردست سیکورٹی، شاہی لباس اور بہت کچھ دیکھنے کو ملا ۔ شادی کا اسٹیج کاشی کے گھاٹوں جیساتھا۔ پھر ہندوستان کے رنگ دکھانے کے لیے پورے پنڈال کو ہندوستان کے رنگوں میں رنگ دیا گیا ۔ مہمانوں کا ڈریس کوڈ ہو، سجاوٹ کے لیے تراشے ہوئے پھول اور پتے ہوں، موسیقی ہو یا مختلف قسم کے پکوان، سب مکمل طور پر ہندوستانی تھے ۔ کاشی کے مقامی فنکار اور موسیقاروں نے موسیقی سنائی ۔پھر محفل کو بھجن سے لے کر بالی ووڈ تک موسیقی سے سجایا گیا ۔تقریب میں ریئلٹی ٹی وی اسٹار کم اور کلوئی کاردیشن، سامسنگ کے چیئرمین لی جائے ینگ، بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان، سلمان خان، دپیکا پڈوکون، اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والی معروف ہندوستانی اور غیر ملکی شخصیات نے شرکت کی۔

سری لنکن کپتان مستعفی،ہمارے والے اب بھی لابنگ میں مصروف

عمران خان نے آخری کارڈ کھیل دیا،نواز شریف بھی سرگرم

پی ٹی آئی کی ڈیجیٹل دہشت گردی کا سیاہ جال،بیرون ملک سے مالی معاونت

اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک

اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے

"بھولے بابا” کا عام آدمی سے خود ساختہ بابا بننے کا سفر ،اربوں کے اثاثے

اصلی ولن آئی ایم ایف یا حکومت،بے حس اشرافیہ نے عوام پر بجلی گرا دی

کرکٹ میں سٹے بازی اور سپاٹ فکسنگ،پاک بھارت میچ میں‌کتنے کا جوا؟

لڑائی شروع،کیا ایمرجنسی لگ سکتی؟جمعہ پھر بھاری،کپتان جیت گیا

مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کا فیصلہ،ملک ایک اور آئینی بحران سے دوچار

حکومت کو کوئی خطرہ نہیں،معاملہ تشریح سے آگے نکل گیا،وفاقی وزیر قانون

سپریم کورٹ کا فیصلہ، سیاسی جماعتوں کا ردعمل،پی ٹی آئی خوش،حکومتی اتحاد پریشان

Comments are closed.