پابندی کے اعلان کے بعد پی ٹی آئی کا ردعمل

آرٹیکل 6 کا یہ اعلامیہ ٹوئلٹ پیپر سے زیادہ کوئی اہمیت نہیں رکھتا،عمر ایوب
0
193
pti

تحریک انصاف پر پابندی کے حوالہ سے حکومتی اعلان پر پی ٹی آئی کا ردعمل بھی سامنے آیا ہے،

تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ انہوں نے ہم سے ہمارا نشان چھینا اس کے باوجود ہم اسمبلی پہنچے، انہوں نے خواتین کی نشستوں کو چھینا ہم سرخرو ہوئے، آئین و قانون کے مطابق فیصلہ ہوا اور خواتین کی نشستیں ہمیں ملیں، یہ آرٹیکل 6 کو ابھی تک سمجھنے سے ہی قاصر ہیں، 1956 اور 1962 کی طرح 1973 کا آئین کسی فرد واحد نے پاکستان کو نہیں دیا، یہ آئین عوام نے بنایا ہے اور ہم اس کی حفاظت کرنا بھی جانتے ہیں،آپ لوگوں نے حقیقی طور پر آئین سے غداری کی ہے، 90 دن میں صوبائی الیکشن نہ کروا کے نقوی نے آئین سے غداری کی، غداری کی بنیاد پر ایک پارٹی پر پابندی لگی تھی،پی ٹی آئی وکلاء ونگ میں ملک کے سب سے نامور وکلاء ہیں،ہم ہر مقدمہ بہادری اور دلیری کے ساتھ لڑے ہیں، ہم نے آپ کو ہرایا ہے،جب کوئی بھی جج آئین کی رو سے ہٹے گا اس پر ہم عدم اعتماد کریں گے، آرٹیکل 6 کا یہ اعلامیہ ٹوئلٹ پیپر سے زیادہ کوئی اہمیت نہیں رکھتا،

پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کافیصلہ بیوقوفی ہے،یہ معاملہ پھر عوام اور عدالت میں جائے گا،

قانون میں ایسی کوئی اجازت نہیں کہ حکومت کوکوئی پارٹی پسند نہ ہو تو وہ اس پرپابندی لگادے،بیرسٹر علی ظفر
تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ قانون میں پابندی کی کوئی گنجائش نہیں اور اگر یہ حرکت کریں گے تو عدالتیں موجود ہیں لہٰذا ہم حکومتی فیصلے پر عمل نہیں ہونے دینگے، قانون میں ایسی کوئی اجازت نہیں کہ حکومت کوکوئی پارٹی پسند نہ ہو تو وہ اس پرپابندی لگادے اور اگرکوئی سیاسی جماعت کسی دشمن ملک کے ساتھ مل کر کام کرتی ہے تو اس پر پابندی کے لیے سپریم کورٹ سے اجازت لینی پڑتی ہے، سیاسی جماعتوں پرپابندی کے فیصلے ہمیشہ آمروں نے کیے ہیں کسی جمہوری حکومت نے نہیں کیے.آرٹیکل 6 کی بات کرنے والوں نے شاید قانون نہیں پڑھا،آرٹیکل 6 کا مقدمہ نہیں بن سکتا، پارلیمنٹ میں بنائے گئے قانون کوبھی عدلیہ کہتی ہے کہ خلاف آئین ہے، کیا ان پراراکین پرآرٹیکل 6 لگے گا؟ مخصوص نشستوں کے کیس میں حکومت کو دھچکا لگنے کے بعد انہوں نے ایسی بات کی، سپریم کورٹ کا جو فیصلہ آگیا ہے وہ اب تبدیل نہیں ہوگا جب کہ حکومت توشہ خانہ کا ایک اورکیس لے آئی ہے، بانی پی ٹی آئی کے خلاف سارے کیسزختم ہوجائیں گے۔

سربراہ پلڈاٹ احمد بلال محبوب کا کہنا تھا کہ حکومت پر دباؤ ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی لگائی جائے، شاید وہ دباؤ میں آگئی ہے،سپریم کورٹ میں کامیاب ہونا مشکل ہے، اگر ہو بھی جائیں تو کیا فرق پڑتا ہے؟ ہم دیکھا ہے نیشنل عوامی پارٹی پر پابندی لگی تھی دوسرے دن ایک نئی پارٹی بن گئی جس کا نام عوامی نیشنل پارٹی تھا، سب اُس میں چلے گئے،

آرٹیکل 6 کی مرتکب ن لیگ ہے جس نے عوام کا مینڈیٹ چُرایا، نیازاللہ نیازی
تحریک انصاف کے رہنما نیازاللہ نیازی کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 6 کی مرتکب ن لیگ ہے جس نے عوام کا مینڈیٹ چُرایا، ہم مقابلہ کریں گے، ریاست کے محافظ ہم ہیں، آئین سے ہٹ کر کوئی بات نہیں کریں گے

تحریک انصاف پر پابندی لگانے کا فیصلہ انکا آخری وار ہے، یہ کوشش بھی کرلیں،شبلی فراز
تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ان سے روزانہ غلطیاں ہورہی ہیں، حواس باختہ ہوگئے ہیں، سُپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد زمین ان کے پاؤں سے نکل گئی ہے، کونسا حربہ ہے جو انہوں نے استعمال نہیں کیا،انکے پاس اب کوئی راستہ نہیں ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد انکو سمجھ نہیں آ رہی،یہ جہاں مرضی جانا چاہیں جائیں، ہم بھی عدالت جائیں گے، ہر فورم پر انکا مقابلہ کریں گے، شبلی فراز کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف پر پابندی لگانے کا فیصلہ انکا آخری وار ہے، یہ کوشش بھی کرلیں، یہ نالائق اور نااہل لوگ ہیں،

پی ٹی آئی پرپابندی،رہنماؤں کیخلاف آرٹیکل 6کے تحت کاروائی،عطا تارڑ کا بڑا اعلان

لڑائی شروع،کیا ایمرجنسی لگ سکتی؟جمعہ پھر بھاری،کپتان جیت گیا

مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کا فیصلہ،ملک ایک اور آئینی بحران سے دوچار

حکومت کو کوئی خطرہ نہیں،معاملہ تشریح سے آگے نکل گیا،وفاقی وزیر قانون

سپریم کورٹ کا فیصلہ، سیاسی جماعتوں کا ردعمل،پی ٹی آئی خوش،حکومتی اتحاد پریشان

عمران خان نے آخری کارڈ کھیل دیا،نواز شریف بھی سرگرم

پی ٹی آئی کی ڈیجیٹل دہشت گردی کا سیاہ جال،بیرون ملک سے مالی معاونت

اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک

اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے

"بھولے بابا” کا عام آدمی سے خود ساختہ بابا بننے کا سفر ،اربوں کے اثاثے

اصلی ولن آئی ایم ایف یا حکومت،بے حس اشرافیہ نے عوام پر بجلی گرا دی

کرکٹ میں سٹے بازی اور سپاٹ فکسنگ،پاک بھارت میچ میں‌کتنے کا جوا؟

Leave a reply