جغرافیہ کو ٹکڑے کرنیوالوں کے اوپر کبھی پابندی،آرٹیکل 6 لگایا گیا ؟ مشتاق احمد

0
93
mushtaq

تحریک انصاف پر پابندی لگانے کے حکومتی اعلان کے بعد جماعت اسلامی کا ردعمل بھی سامنے آیا ہے

جماعت اسلامی کے رہنما مشتاق احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کو بحیثیت جماعت غیر قانونی قرار دیکر پابندی لگانا اور تحریک انصاف کی لیڈرشپ کے اوپر آرٹیکل 6 لگانا بدترین حماقت ہے۔ یہ کیسی جمہوری حکومت ہے۔ جو سیاسی جماعتوں پر پابندی اور سیاسی قائدین پر ملک سے غداری کے مقدمات قائم کر رہی ہے۔ یہ جمہوریت کی بساط لپیٹنے کی کوشش ہے۔ ماضی کا سبق یہ ہے کی سیاسی جماعتوں پر پابندی اور سیاسی قیادت پر غداری کے مقدمات قائم کرنے سے نہ سیاسی جماعت کو ختم کیا جا سکا ہے اور نہ ہی سیاسی قیادت کو۔ یہ ملک کے سیاسی حالات کو مزید بگاڑ کی طرف لے جائے گا۔ یہ سپریم کورٹ کے فیصلے کو نہ ماننا ہے اور یہ وہ پھندا ہے جو موجودہ اتحادی حکومت کے گلے میں پڑے گا۔

جماعت اسلامی کے رہنما مشتاق احمد نے سوال اٹھایا کہ کیا شہباز شریف کو بجلی کے بھاری بھرکم بل ، بدترین مہنگائی، بے قابو دہشتگردی اور سٹریٹس کرائم اور بے انتہاء بے روزگاری نظر نہیں آ رہی کہ وہ ملک کو ایک مزید سیاسی دلدل کے اندر دھکیل رہے ہیں۔؟ یہ فیصلہ قابل مذمت ہے۔ تمام سیاسی جماعتیں ، سیاسی قیادت اس کو مسترد کریں اور اس جمہوریت دشمن فیصلے کے خلاف ڈٹ جائیں۔کیا اس ملک کے آئین کو پاؤں تلے روندے والے اور جغرافیہ کو ٹکڑے کرنے والوں کے اوپر کبھی پابندی اور آرٹیکل 6 لگایا گیا ہے؟

پابندی لگانے کا فیصلہ جعلی حکومت کی خواہش سے زیادہ کچھ نہیں،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

عوامی نیشنل پارٹی نے پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا فیصلہ پچگانہ قرار دیا

آرٹیکل 6 ، حکومت میں بیٹھے لوگوں پر بھی لگ جائے گا،شاہد خاقان عباسی

پابندی کے اعلان کے بعد پی ٹی آئی کا ردعمل

پی ٹی آئی پرپابندی،رہنماؤں کیخلاف آرٹیکل 6کے تحت کاروائی،عطا تارڑ کا بڑا اعلان

لڑائی شروع،کیا ایمرجنسی لگ سکتی؟جمعہ پھر بھاری،کپتان جیت گیا

مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کا فیصلہ،ملک ایک اور آئینی بحران سے دوچار

حکومت کو کوئی خطرہ نہیں،معاملہ تشریح سے آگے نکل گیا،وفاقی وزیر قانون

سپریم کورٹ کا فیصلہ، سیاسی جماعتوں کا ردعمل،پی ٹی آئی خوش،حکومتی اتحاد پریشان

عمران خان نے آخری کارڈ کھیل دیا،نواز شریف بھی سرگرم

پی ٹی آئی کی ڈیجیٹل دہشت گردی کا سیاہ جال،بیرون ملک سے مالی معاونت

اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک

اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے

"بھولے بابا” کا عام آدمی سے خود ساختہ بابا بننے کا سفر ،اربوں کے اثاثے

اصلی ولن آئی ایم ایف یا حکومت،بے حس اشرافیہ نے عوام پر بجلی گرا دی

کرکٹ میں سٹے بازی اور سپاٹ فکسنگ،پاک بھارت میچ میں‌کتنے کا جوا؟

Leave a reply