فل کورٹ کا فیصلہ ہے حکومت کو عملدرآمد کرنا پڑے گا۔صاحبزادہ حامد رضا

0
66
hamid raza

پارلیمنٹ اور سپریم کورٹ کے سامنے شاہراہ دستور پر تحریک انصاف کے پارلیمنٹیرینز نےعمران خان کی رہائی کے لیے احتجاجی ریلی نکالی

ریلی میں سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا اور مجلس وحدتِ مسلمین کے سربراہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری بھی شامل تھے، اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ اب تحریک انصاف کی اپنی بھی پارلیمانی حیثیت بحال ہوگئی، اسی لیے اب مشترکہ پارلیمانی اجلاس بلایا گیا ہے،سنی اتحاد کونسل نے سپریم کورٹ میں کہہ دیا تھا کہ نشستیں تحریک انصاف کی امانت ہیں، فل کورٹ کا فیصلہ ہے حکومت کو عملدرآمد کرنا پڑے گا۔

تحریک انصاف کے رہنما شیخ وقاص کا کہنا تھا کہ لگتا ہے حکومت عدلیہ سے تصادم چاہتی ہے۔

دوسری جانب تحریک انصاف اور سنی اتحاد کونسل کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا،بیرسٹر گوہر علی خان نے اجلاس کی صدارت کی، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر،سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامدرضا ، شیخ وقاص اکرم ،پارلیمانی لیڈر زرتاج گل، قائد حزب اختلاف سینٹ شبلی فراز، گردیب سنگھ اور شاندانہ گلزار ،علی محمد خان، عاطف خان، عون بپی، محسن عزیز، فیصل سلیم، ہمایوں مہمند نے اجلاس میں شرکت کی، اجلاس میں مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر مشاورت کی گئی،اجلاس میں عدالتوں میں زیر سماعت کیسز پر بھی مشاورت کی گئی

پی ٹی آئی کی جانب سے اراکین قومی اسمبلی کی فہرست آج الیکشن کمیشن میں جمع کرائے جانے کا امکان ہے،پی ٹی آئی کی فہرست میں صاحبزادہ حامد رضا اور فیصل امین گنڈا پور شامل نہیں۔

سوال کرنا جرم بن گیا، صحافی محسن بلال کو نوکری سے "فارغ” کروا دیا گیا

صوبائی کابینہ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف شواہد کے تحت کارروائی کی اجازت دی

اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک

اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے

جعلی ڈگری،جسٹس طارق جہانگیری کے خلاف ریفرنس دائر

عمران خان کی 190 ملین پاؤنڈز کیس میں ضمانت منسوخی کی درخواست دائر

نو مئی واقعات کی چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے سامنے مذمت کی تھی،عمران خان

9 مئی پاکستان کیخلاف بہت بڑی سازش جس کا ماسٹر مائنڈ بانی پی ٹی آئی،عظمیٰ بخاری

9 مئی کی آڑ میں چادرو چار دیواری کی عزت کو پامال کرنیوالے معافی مانگیں،یاسمین راشد

عوام نے نومئی کے بیانیے کو مستر د کر دیا ،مولانا فضل الرحمان

اسد قیصر نے نومئی کے واقعات پر معافی مانگنے سے انکار کر دیا

سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

Leave a reply