کیا کسی قیدی کے ساتھ سیاسی معاملات پر مشاورت ہو سکتی ہے؟جسٹس محسن اختر کیانی

0
68
islamabad highcourt

اسلام آباد ہائیکورٹ، اسد قیصر اور لال چند ملہی کی عمران خان سے ملاقات کی اجازت کے حوالہ سے درخواست پر سماعت ہوئی

جسٹس محسن اختر کیانی نے عمران خان سے ملاقات کی اسد قیصر اور لال چند ملہی کی درخواستوں پر سماعت کے دوران اہم ریمارکس دیے، جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ "الیکشن ایکٹ کے تحت کوئی سزا یافتہ شخص پارٹی عہدہ رکھ سکتا ہے؟ کیا کسی قیدی کے ساتھ سیاسی معاملات پر مشاورت ہو سکتی ہے؟ اس وقت پارٹی چیئرمین کون ہیں؟ کیا وہ جیل میں ہیں؟ اگر چیئرمین جیل میں نہیں ہیں تو پھر ایک قیدی سے کیوں مشاورت کرنی ہے؟” ،وکیل درخواست گزار نے کہا: "عمران خان بانی پی ٹی آئی ہیں، اس لیے اُن سے مشاورت کرنی ہے۔”جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا: "قیدی قیدی ہوتا ہے، یہ درخواست آپ کو نہیں، بیرسٹر گوہر کو دائر کرنی چاہیے تھی۔ جس سے آپ نے ملنا ہے، وہ تو اس وقت نیب کی حراست میں ہے۔”

وکیل نے کہا: "لال چند ملہی کی بحیثیت صدر اقلیتی ونگ، عمران خان سے ملاقات ضروری ہے۔”جسٹس محسن کیانی نے استفسار کیا: "کیا اسد قیصر کا بھی اقلیتی ونگ سے تعلق ہے؟”وکیل نے جواب دیا: "نہیں، اسد قیصر کا تعلق اقلیت سے نہیں مگر وہ مرکزی رہنما ہیں۔”جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا: "ایسے تو پھر پورے پاکستان کو اجازت دے دیتے ہیں کہ سب جائیں اور مل لیں۔”

عمران خان کیخلاف درخواست دینے پر جی ٹی وی نے رپورٹر کو معطل کردیا

سوال کرنا جرم بن گیا، صحافی محسن بلال کو نوکری سے "فارغ” کروا دیا گیا

صوبائی کابینہ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف شواہد کے تحت کارروائی کی اجازت دی

اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک

اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے

جعلی ڈگری،جسٹس طارق جہانگیری کے خلاف ریفرنس دائر

عمران خان کی 190 ملین پاؤنڈز کیس میں ضمانت منسوخی کی درخواست دائر

نو مئی واقعات کی چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے سامنے مذمت کی تھی،عمران خان

9 مئی پاکستان کیخلاف بہت بڑی سازش جس کا ماسٹر مائنڈ بانی پی ٹی آئی،عظمیٰ بخاری

9 مئی کی آڑ میں چادرو چار دیواری کی عزت کو پامال کرنیوالے معافی مانگیں،یاسمین راشد

عوام نے نومئی کے بیانیے کو مستر د کر دیا ،مولانا فضل الرحمان

اسد قیصر نے نومئی کے واقعات پر معافی مانگنے سے انکار کر دیا

سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

Leave a reply