پی ٹی اے کی ٹیلی کام کمپنیوں سے واجبات وصول کرنے میں ناکامی پر نیب نے انکوائری شروع کر دی ہے
10 بڑی ٹیلی کام کمپنیوں کی طرف سے قومی خزانے کو 75 ارب روپے سے زائد نقصان پہنچانے کی خبروں پر وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی طرف سے ایکشن لینے کے بعد قومی احتساب بیورو (نیب) کراچی نے بی وائرلیس لوکل لوپ (WLL) اور لانگ ڈسٹنس انٹرنیشنل (LDI) کمپنیوں سے اربوں روپے کے بقایاجات وصول کرنے میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) کی ناکامی پر انکوائری شروع کردی ہے۔پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی کے ذرائع کے مطابق پی ٹی اے کی غفلت کے باعث قومی خزانے کو بھاری مالی نقصان پہنچا ہے، نیب نے اس حوالے سے کارروائی کا اشارہ دیا۔ کراچی نیب بیورو نے ایک کال اپ نوٹس جاری کیا ہے، جس کا نمبر NABK20181004144116/IW-1/CO-A/NAB(K)/2024 ہے، جس میں پی ٹی اے کے ڈائریکٹر جنرل لائسنسنگ کو انکوائری کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ .
نیب نے پی ٹی اے سے کیس سے متعلق تمام متعلقہ ریکارڈ اور دستاویزات لانے کو بھی کہا ہے،خط میں کہا گیا,کہ ڈبلیو ایل ایل اور ایل ڈی آئی کمپنیوں کے بقایا واجبات کی تفصیلات اور ٹیلی کام کمپنیوں کے ذریعے کی گئی ادائیگیوں کے ریکارڈ، واجبات کے حوالے سے ٹیلی کام کمپنیوں کے ساتھ خط و کتابت ہمراہ لائیں، نوٹس کی تعمیل کرنے میں ناکامی پر قومی احتساب آرڈیننس (NAO) 1999 کے تحت مزید کارروائی کی جاسکتی ہے جس میں گرفتاری اور مقدمہ بھی شامل ہے.
پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ایک ٹیلی کام کمپنی نے نیب انتظامیہ کو تفصیلات فراہم کی ہے جس پر نیب انتظامیہ کی طرف سے ریکارڈ طلب کیا گیا ہے اور بتایا ہے کہ یہ پیشرفت نیب کی بدعنوانی سے نمٹنے اور سرکاری اداروں میں احتساب کو یقینی بنانے کی کوششوں کے حصے کے طور پر سامنے آئی ہے۔ انکوائری سے پی ٹی اے کی واجبات کی وصولی میں ناکامی اور مالی نقصانات کے ذمہ داروں کی نشاندہی کی توقع ہے.
رپورٹ.زبیر قصوری
پابندی لگانے کا فیصلہ جعلی حکومت کی خواہش سے زیادہ کچھ نہیں،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
عوامی نیشنل پارٹی نے پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا فیصلہ پچگانہ قرار دیا
آرٹیکل 6 ، حکومت میں بیٹھے لوگوں پر بھی لگ جائے گا،شاہد خاقان عباسی
پابندی کے اعلان کے بعد پی ٹی آئی کا ردعمل
پی ٹی آئی پرپابندی،رہنماؤں کیخلاف آرٹیکل 6کے تحت کاروائی،عطا تارڑ کا بڑا اعلان
لڑائی شروع،کیا ایمرجنسی لگ سکتی؟جمعہ پھر بھاری،کپتان جیت گیا
مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کا فیصلہ،ملک ایک اور آئینی بحران سے دوچار
حکومت کو کوئی خطرہ نہیں،معاملہ تشریح سے آگے نکل گیا،وفاقی وزیر قانون
سپریم کورٹ کا فیصلہ، سیاسی جماعتوں کا ردعمل،پی ٹی آئی خوش،حکومتی اتحاد پریشان
عمران خان نے آخری کارڈ کھیل دیا،نواز شریف بھی سرگرم
پی ٹی آئی کی ڈیجیٹل دہشت گردی کا سیاہ جال،بیرون ملک سے مالی معاونت
اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک
اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے
"بھولے بابا” کا عام آدمی سے خود ساختہ بابا بننے کا سفر ،اربوں کے اثاثے
اصلی ولن آئی ایم ایف یا حکومت،بے حس اشرافیہ نے عوام پر بجلی گرا دی
کرکٹ میں سٹے بازی اور سپاٹ فکسنگ،پاک بھارت میچ میںکتنے کا جوا؟








