سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف منظم مہم،تحقیقات کیلیے جے آئی ٹی تشکیل

pti social media

وزیر اعظم شہباز شریف نے تحریک انصاف کی جانب سے سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف منظم مہم کی تحقیقات کے لیے پانچ رکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم ،جے آئی ٹی تشکیل دے دی ہے

آئی جی اسلام آباد جے آئی ٹی کی سربراہی کریں گے، ایف آئی اے سائبر کرائم کے ڈائریکٹر، ایف آئی اے کے انسداد دہشت گردی ونگ کے ڈائریکٹر، اسلام آباد کے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اور اسلام آباد سی ٹی ڈی کے ایس ایس پی جے آئی ٹی کے رکن ہوں گے،جے آئی ٹی موصول ہونے والے مواد کو مدنظر رکھتے ہوئے ریاست کے خلاف منظم مہم کی تحقیقات کرے گی

واضح رہے کہ چند دن قبل تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹریٹ پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے چھاپہ مارا تھا،پی ٹی آئی دفتر میں ڈیجیٹیل میڈیا سیل بنایا گیا تھا جہاں سے ملکی اداروں اور ریاست کے خلاف مہم جاری تھی، حکومت نے دعویٰ کیا تھا کہ پی ٹی آئی کا ڈیجیٹل میڈیا مرکز انٹرنیشنل ڈس انفارمیشن کا ہب بنا ہوا ہے اور پوری دنیا میں پاکستان مخالف پروپیگنڈا ملک دشمن ایجنسیوں کے ساتھ مل کر یہاں سے کروایا جاتا تھا،اس چھاپے کے دوران پی ٹی آئی ترجمان رؤف حسن سمیت دیگر کو گرفتار کیا گیا تھا رؤف حسن جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے پاس ہیں جبکہ گرفتار دو خواتین کو رہا کر دیا گیا تھا

14 سال سے خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی سرکار،اربوں بجٹ وصول،کارکردگی زیرو

عمران پر جیل میں تشدد ہوا،مجھے مرد اہلکار نے…بشریٰ بی بی نے سنگین الزام عائد کر دیا

عبوری ضمانت "معصوم” فرد کا حق ہے،نومئی مقدمے،عمران کی ضمانت مسترد ہونے کا فیصلہ

پی ٹی آئی میڈیا کوآرڈینیٹر سے دھماکہ خیزمواد برآمد،کالعدم تنظیموں سے تعلق،جسمانی ریمانڈ مل گیا

تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کے خلاف کریک ڈاون کا آغاز ہو گیا

مہنگی بجلی، زیادہ تر آئی پی پیز پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملکیت نکلیں

طبل جنگ بج گیا، لڑائی شروع،پی ٹی آئی پرپابندی

ہر نئے ریلیف کے بعد اک نیا کیس،عمران خان کی رہائی ناممکن

عمران خان نے آخری کارڈ کھیل دیا،نواز شریف بھی سرگرم

پی ٹی آئی کی ڈیجیٹل دہشت گردی کا سیاہ جال،بیرون ملک سے مالی معاونت

اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک

اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے

Comments are closed.